DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two men arrested for shooting and injuring a tailor in daylight armed attack in Kallar bazaar

تھانہ کلر سیداں پولیس نے گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ٹیلر ماسٹر کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ٹیلر ماسٹر کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔مضروب کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔رحیم جان نے پولیس کو بیان دیا کہ میں عدیل مارکیٹ کلر سیداں شہر میں خان ٹیلرنگ کے نام سے دکان کرتا ہوں۔شام سات بجے کے قریب میں سراب خان اورجواد خان کے ہمراہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل جس پر شاہنواز سکنہ مردان حال مقیم محلہ معصوم نگر اور غلام ہمدانی عرف وانی سکنہ محلہ عادل آباد کلر سیداں سوار تھے میری دکان کے سامنے آ کر رکا۔دونوں اسلحہ سے لیس تھے اور دکان میں داخل ہو گئے اور شاہنواز نے ہلکارا کہ آج رحیم جان کو لڑائی جھگڑا کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں۔شاہنواز اور غلام ہمدانی نے اپنے اپنے پسٹل سے یکے بعد دیگرے میرے اوپر فائرنگ شروع کر دی جس مجھے جسم کے مختلف حصوں پر لگے اور میں زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ میرا شاہنواز کیساتھ 7/8 ماہ قبل لڑائی جھگڑاہوا تھا جو بعد میں ہماری راضی نامہ ہو گیا۔ادھر سب انسپکٹر سجاد حسین نے ملزم شاہنواز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) انجمن تاجراں مغل بازار کے صدرشیخ خورشیداحمد نے گزشتہ شام دوکان میں موجود مردان سے تعلق رکھنے والے درزی جان محمد پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں پرامن لوگوں کا علاقہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب ہزارہ اور کے پی کے کے دیگر علاقوں کے لوگ بڑی آزادی کے ساتھ کلرسیداں میں اپنا اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں مگر فائرنگ کے حالیہ واقعہ سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے انہوں نے کہا کہ باہر سے کاروبار کے سلسلے میں یہاں آنے والے اپنا کاروبار پوری آزادی سے کریں مگر اپنی خاندانی اور علاقائی دشمنیوں کو یہاں منتقل کر کے ہمارے بہترین کاروباری ماحول کو خراب مت کریں انہوں نے کلر سیداں پولیس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کی شفاف تحقیات کرے اور ذمہ داروں کو مقام عبرت بنائے۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے خواتین سے پرس اور موبائل فونز چھیننے کے الزام میں تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

Police arrest 3-member gang for stealing purses and mobile phones from women.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے خواتین سے پرس اور موبائل فونز چھیننے کے الزام میں تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے خواتین کے پرس اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو جایا کرتے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں شمس گل آغا،ہاشم اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ملزمان نے پرس اور موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ہرسوموار کو آکر خواتین کے پرس چوری کرنے والے گروہ نے انت مچادی تین سے زائد لوگوں پر مشتمل یہ گروہ ہر پیر کے روز کلرسیداں آتا ہے اورچوآروڈ کے کاروباری مراکز کے باہر کھڑا ہو جاتا ہے اور وہاں خریداری کرتی خواتین کے پرس چوری کرکے بھاگ جاتا ہے اس گروہ کا نشانہ وہ خواتین الخصوص ہوتی ہیں جو گاڑی میں اکیلی بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں یہ جھپٹا مار کر پرس چھین کر نودو گیارہ ہوجاتے ہیں یہ کئی وارداتوں میں سی سی ٹی وی کیمروں میں آنے کے باوجود قابو نہیں آرہے تھے اسی دوران ملزمان نے گوجر خان کے گاؤں موہڑہ سلیال کی ایک فیملی کا پرس چوری کرلیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی موبائل بھی موجود تھا مگر متاثرین نے ان کی تلاش کا کام بڑی مستعدی سے جاری رکھا اور گزشتہ پیر کو انہوں نے گزشتہ روز تینوں ملزمان کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ ڈڈیال اذادکشمیرکی ائرپورٹ پر جاتی فیملی کی گاڑی سے ایک کوٹ چوری کرلیا تھا جس میں نقدی کے علاؤہ چار موبائل بھی پڑے تھے متاثرہ فیملی نے لٹنے والوں کو مطلع کیا تو ان کو خبر ملی ملزمان نے مقامی افراد کی موجودگی میں کلرمیں جاری وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شہر میں برساتی نالے کے کنارے جھگیوں کے مکین انہیں پناہ بھی دیتے ہیں شہریوں نے اس نوسرباز گروہ کو پکڑ کر کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیاہے شہریوں نے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

موضع بالیماہ تحصیل کلر سیداں کی 1750 کنال زمین منگلاڈیم کی نظر ہوئی

Protest over 1750 Kanal land being added in to Mangla dam in village Banhal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)موضع بالیماہ تحصیل کلر سیداں کی 1750 کنال زمین منگلاڈیم کی نظر ہوئی،جس پر برائے نام معاوضہ ملا اور بڑی تعداد نے تو لیا ہی نہیں یہ بات راجہ جہانگیر اختر چیف آرگنائزر تحریکِ تحفظ حقوقِ پوٹھوہار نے اپنے بیان میں کہی، اُن کا کہنا تھا کہ ڈیم سے ہر سال حکومت ِپاکستان کو اربو ں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے، لیکن بالیماہ سڑک سے محروم ہے۔ پوٹھوہار کے لوگ منگلاڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی نہ تو مفت مانگتے ہیں، اور نہ ہی کم قیمت پر، وہ صرف یہ چاہتے ہیں انہیں آمدورفت کے لیے پُختہ سڑک دی جائے۔ تاکہ وہ بھی اپنے آپ کو انسان سمجھیں، ورنہ اُن کی زندگی جانوروں سے بدتر ہے۔

بند پلی کی بندش کے خاتمے اور نکاسی آب کو ممکن بنانے پر چیف آفیسر بلدیہ خالس رشید کا خصوصی شکریہ

Special thanks to Chief Officer Md. Khalis Rasheed for making drainage work possible.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی اور چوہدری عبدالمجید نے کلر سیداں تھانہ روڈ پر گزشتہ کئی ہفتوں سے بند پلی کی بندش کے خاتمے اور نکاسی آب کو ممکن بنانے پر چیف آفیسر بلدیہ خالس رشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ کئی دھائیوں قبل کلر سیداں بازار سے تھانہ روڈ کی تعمیر میں نکاسی آب کے لیئے ایک پلی تعمیر کی تھی جسے تین ہفتے قبل ایک مقامی شخص نے بند کردیا تھا جس سے علاقہ بھر میں تعفن اور بدبو پھیل رہی تھی اور پانی جوہڑ کی شکل میں امراض پھیلا رہا تھا چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید نے ذاتی دلچسپی لے کر اسے بحال کردیا جس پر تھانہ روڈ رحمان آباد ناظم آباد،صادق آباد اور دیگر نے چیف آفیسر بلدیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

شہریوں اور تاجروں نے مرغ فروشوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

Traders and residents demand poultry slaughter centre removed from inner bazaar

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کے شہریوں اور تاجروں نے مرغ فروشوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے جہاں عوام مین خوف وہراس پایا جاتا ہے وہیں اندورن شہر تمام بازاروں میں موجود مرغ فروش بھی بیماروں کے پھیلاؤ کا موجب بن رہے ہیں سبزی کپڑے موبائل اور کھانے پینے کی اشیا کے بالکل ملحق مرغ فروش جہاں مختلف بیماریوں کاموجب بن رہے ہیں وہیں یہ غلاظت اور تعفن بھی پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں جابجا دوکان سجانے کی بجائے سب کو کسی ایک جگہ پر منتقل کیا جائے۔

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں ابرار شہید اور دوبیرن فیڈر میں دو سو کے قریب نصب ٹرانسفارمر زکی دیکھ بھال کیلئے صرف دو لائن مین تعینات

Only two linemen are deployed for the maintenance of around 200 transformers

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں ابرار شہید اور دوبیرن فیڈر میں دو سو کے قریب نصب ٹرانسفارمر زکی دیکھ بھال کیلئے صرف دو لائن مین تعینات۔صارفین کو مشکلات کا سامنا،مزید اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ۔انجمن تاجراں مرید چوک کے سرپرست اعلی و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چوہدری شائد گجر،سابق وائس چیئرمین ٹھیکیدار محمد بشارت اوردیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلر سیداں بائی پاس،بھلاکھر،کالی نا باغ،دوبیرن کلاں،سکوٹ اور پنڈ بہنسو میں دو سو کے قریب ٹرانسفارمرز نصب ہیں جن کی دیکھ بھال اور درستگی کیلئے دو اہلکار تعینات ہیں جو کبھی کمپلینٹ آفس سروہاچوہدریاں اور کبھی دھمالی میں بیٹھتے ہیں اور بعض اوقات اگر ان سے رابطہ قائم کیا جائے تو ان کو تلاش کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے موسموں اور آندھی طوفان کے باعث ٹرانسفارمرز کی خرابی کو درست کرنے کیلئے کئی کئی دن لگ جاتے ہیں۔جب واپڈا سے رابطہ کیا جائے تو ان کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ ہمارے پاس عملہ نہیں۔انہوں نے آئیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سروہا چوہدریاں اور دھمالی میں الگ الگ کمپلینٹ آفسز قائم کر کے کم سے کم پانچ پانچ اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تا کہ بجلی خراب ہونے کی صورت میں اسے بروقت بحال کیا جا سکے۔

نصیر بٹ کے 15 سالہ بیٹے ارسلان نصیر بٹ کی رسم قل بڑاگاؤں کنوہا میں ادا کر دی گئی

Teenage son of Naseer Butt buried in barra Kanoha

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) نصیر بٹ کے 15 سالہ بیٹے ارسلان نصیر بٹ کی رسم قل بڑاگاؤں کنوہا میں ادا کر دی گئی۔مولانانسیم چشتی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس دنیا کے مسافر ہیں ہمیں آخرت کی تیاری کرنی چاہے تا کہ قبر اور حشر میں ہمیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کا پیغام امن اور عشق مصطفی ہر خاص و عام تک پہنچانا ہے۔اس موقع پر انہوں نے نماز کی اہمیت اور فلسفہ موت اور حیات پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر سید طاہر عباس شاہ نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور امت مسلمہ کے تمام مرحومین کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔یونین کونسل کنوہا کے سابق چیئرمین ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری، سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ عابد حسین،ماسٹر زائد حسین اور راجہ محمد تاج ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button