DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Approved Gas supply projects by ex PM Shahid Khaqan Abbassi for UC Kanoha, Choa Khalsa, Samot and Balakhar are stopped for past six months

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظور شدہ گرانٹ سے کلر سیداں کی چاریوسیز کنوہا،چوآخالصہ،سموٹ اور بھلاکھر میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام گزشتہ چھ ماہ سے ٹھپ پڑا ہے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظور شدہ گرانٹ سے کلر سیداں کی چاریوسیز کنوہا،چوآخالصہ،سموٹ اور بھلاکھر میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام گزشتہ چھ ماہ سے ٹھپ پڑا ہے اور ارکان اسمبلی گزشتہ حکومت کے اس عوامی منصوبے سے مکمل طو ر پر لا تعلق ہیں شاہد خاقان عباسی نے سوئی گیس کی فراہمی کے لیے 42کروڑ سے زائد کی منظوری دی تھی اور تمام رقم سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی تھی اس پر کام شروع ہوا تو الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات کے موقع پراسے بھی بند کر دیا الیکشن کے بعد چھ سات ماہ تک کام بند رہا بعد ازاں کام شروع ہوا اور چھ ماہ قبل ایک بار پھر اسے بند کر دیا گیا تقریباً دو برس میں مین لائن کی تنصیب ہی مکمل نہ ہو سکی۔ٹکال سے چوآخالصہ،کنوہا،بینک چوک،ستھوانی اور دھمالی تک مین لائن کی تنصیب مکمل کی گئی جبکہ ٹکال پل سے بیول اور پھر حبیب چوک کے قریب لائن کی تنصیب کا کام باقی ہے جبکہ لوکل لائنوں کی تنصیب کا کام شروع ہی نہیں کیا جا سکا کام کے باربار تعطل کے باعث اس کی تخمینہ لاگت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور موجود ہ حکومت کوگزشتہ حکومت کے اس منصوبے سے ذرہ بھر بھی دلچسپی نہیں یہی وجہ ہے کہ منصوبے پر کام گزشتہ چھ ماہ سے ٹھپ پڑا ہے اور اس کی بحالی کی دور دور تک کوئی امید نظر نہیں آتی۔

چوآخالصہ کے خان محمد اسلم خان انتقال کر گئے

Khan Mohammad Aslam Khan passed away in Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سعودی عرب میں مقیم خان عدیل کے والد محترم اور چوآخالصہ کے خان حفیظ کے بڑے بھائی خان محمد اسلم خان انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں تاجروں اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حکومت ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کی بجائے اس میں ریکارڈ اضافے کا موجب بنی ہے

The government is planning to increase inflation and unemployment instead of stopping

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کی بجائے اس میں ریکارڈ اضافے کا موجب بنی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ وقت دور نہیں جب ایک روٹی پچاس روپے میں دستیاب ہوگی انہوں نے ایک بیان کہا کہ جب سے نئے پاکستان کے نام پر پی ٹی آئی کی حکومت کو اقتدار میں لایا گیا اس وقت سے عوام خوار ہورہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سیاسی مخالفین کوجو انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے فواد حسن فواد کی ضمانت عدالت نے ڈیڑھ برس بعد منظور کرلی ہے نیب ان کے خلاف اپنے الزامات ثابت کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہا ہے اور قوم یہ پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ کوئی ہے جو فواد حسن فواد جیسے قابل اور محنتی بیوروکریٹ کی ڈیڑھ برس تک کی قید کا حساب دے؟انہوں نے کہا کہ حکومت روزاول سے صرف سیاسی مخالفین کو بلاوجہ قید کرنے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے اور ملک کا معاشی نظام آئی ایم ایف چلا رہا ہے جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کو برپا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ جو ٹیم مصر کو معاشی کامیابی نہ دلا سکی وہ آج پاکستان میں مختلف تجربات کر رہی ہے جس کی سزا ملک کے لوگ ہرماہ بجلی گیس پٹرول اور اشیا روزمرہ کی نایابی اور نرخوں میں بھاری اضافے کی شکل بھگت رہے ہیں۔

سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کو ترقی دے کر ڈی پی او چکوال تعنیات کردیا گیا

CTO Rawalpindi Muhammad Bin Ashraf is promoted to DPO Chakwal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کو ترقی دے کر ڈی پی او چکوال تعنیات کردیا گیا ہے انہیں راولپنڈی ٹریفک پولیس نے انتہائی پرتپاک طریقے سے رخصت کیا اور ان پر گلپاشی بھی کی گئی۔

عزیز ہاشمی کی والدہ محترمہ کی دعائیہ تقریب ان کی رہائش گاہ پنڈبینسو میں منعقد ہوئی

Prayers held for late wife of Aziz Hashmi’s in Pind Bainso

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمین انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی زوجہ محترمہ اور ارشد عزیز ہاشمی کی والدہ محترمہ کی دعائیہ تقریب ان کی رہائش گاہ پنڈبینسو میں منعقد ہوئی۔ اجتماعی دعا مولانا عبدالمجید ہاشمی نے کرائی۔ تقریب میں جج ارشد ملک، اسسٹنٹ آئی جی جمیل احمد ہاشمی، کیپٹن حق نواز راجہ، عبدالقدیر ہاشمی، محمد رشید قریشی، ارشد محمود بھٹی، تنویر ہاشمی، متین ہاشمی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وقاص کیانی ایڈووکیٹ کو مبارکباد

Waqas Kiyani advocate congratulted

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری ملک عنصر خان،چوہدری توقیر اسلم اور تنویر اختر شیرازی نے راولپنڈی بار کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری وقاص کیانی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button