DailyNews

Kotli Sattian; Solutions to the basic problems and needs of the people are being addressed, Raja M Abbass Satti

عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کے لیئے دن رات کوشاں ہے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )امیدوار چئرمین میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں معروف قانو ن دان چئرمین زکواۃ کمیٹی درنو ئیاں راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کے لیئے دن رات کوشاں ہے – انہو ں نے کہا کہ حکومت کے خلاف زہر اگلنا اور حکومت کی ہر عوامی بہتری کی کوشش کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بعض عناصر کے روزگار کا ذریعہ ہے انہو ں نے کہا کہ مقامی سیاسی قیادت عام آدمی کی زندگی میں مزید بہتری لانے اور ان کے معیار زندگی بلند کرنے کے لیئے حکومتی پروگراموں کے ثمرات ان تک پہنچائیں اور ان کی مزید مدد اور رہنمائی کریں عوام کسی بھی قسم کے منفی پراپیگنڈے میں آنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور مایوسی کی بجائے حکومت کے فلاحی پروگراموں اور عوامی بہتری کے منصوبوں سے عام آدمی کو آگاہ کریں – انہو ں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے مسائل کے حل کے لیئے فنڈز کی فراہمی ذاتی کوششوں اور دلچسپی لینے پر ممران قومی و صوبا ئی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم علاقے کے عوام کی بہتری کے لیئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء حا جی حق نواز ستی نے کہاہے سونامی کے مہنگائی وار سے عوام ہوئے خوار تبدیلی سرکار نے بجلی، گیس، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ اور ایک بار پھر آٹا اور چینی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی حا جی حق نواز ستی نے کہا کہ وزیراعظم کے بچے اور اکثر وزراء کے بچے برطانیہ اور غریبوں کے بچے اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے قطاروں میں رل رہے ہیں ان کیلئے نہ دو وقت کی روٹی بچی اور نہ ہی روزی، اب تو انہیں صحت و تعلیم تو لگژری محسوس ہونے لگی تبدیلی سرکار کے بلند بانگ دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے پنجاب سمیت آٹا بحران نااہلی و بد انتظامی کیوجہ سے پیدا ہوا پہلے آٹا برا ٓمد پھر درآمد جبکہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے وزراء کا احمقانہ جواب کے نومبر دسمبر میں آٹا زیادہ کھایا گیا، حکومت بحران کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ریلیف کیلئے عملی اقدامات وقت کا تقاضہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button