AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Babu Khan wins All junior palyer snooker tournament held at Pasha snooker club in Dangri Bhala, Faiz Pur Shareef

آل جونیئرپلیئر سنوکر ٹورنامنٹ پاشا سنوکر کلب فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) رئیس آباد میں منعقد ہوا ,بابو خان نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جونیئرپلیئر سنوکر ٹورنامنٹ پاشا سنوکر کلب فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) رئیس آباد میں منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر کے32کھلاڑیوں نے حصہ لیا سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ بابو خان اور غفار گجر کے درمیان کھیلا گیا جو بابو خان نے باآسانی سے جیت لیا اور بابو خان نے فائنل میں پہنچ گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل ماسٹر غضنفر اور جانی کے درمیان کھیلا گیا جو ماسٹر غضنفر نے باآسانی سے جیت لیا فائنل بابو خان اور ماسٹر غضنفر کے درمیان کھیلا گیا فائنل بیسٹ آف سیون پر کھیلا گیا تین تین گیم برابر ہونے پر آخری گیم بابو خان نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا اور آل جونیئر پلیئر سنوکر ٹورنا منٹ اپنے نام کر لیا ٹو رنا منٹ کے مہمان خصوصی یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کی ممتاز شخصیت چوہدری ساجد حسین اور چوہدری شعبان داروغہ نے بابو خان کو ونر کپ اور پندرہ ہزار نقد انعام جبکہ رنر آپ ٹرافی ماسٹر غضنفر کو سات ہزار نقد انعام دیا جبکہ خواجہ سلیم نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے مہمان خصوصی چوہدری شعبان اور چوہدری ساجد حسین نے انتظامیہ ٹیم اور پاشا سنوکر کلب کے ایم ڈی راجہ نعیم پاشا کو اچھے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر نقد انعام دیا اور مبارکباد پیش کی اس سے پہلے مہمان خصوصی چوہدری ساجد حسین اور چوہدری شعبان داروغہ کا ٹورنامنٹ میں پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی با بو خان کے ٹورنامنٹ میں جیت کی خوشی پر ان کے مداحوں اور دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انجوئے کیا اور کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر داد بھی دیتے رہے ٹورنامنٹ کی تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا پاپا علی بہادر نے یہ سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض قاضی عمران حسین نے سر انجام دیئے آخر میں پاشا سنوکر کلب کے ایم ڈی راجہ نعیم نواز پاشا نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اورحصہ لینے والے کھلاڑیوں کودلی شکریہ اداکیا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پرمہمانان گرامی اورکھلاڑیوں نے راجہ نعیم نواز کوخراج تحسین پیش کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سب ڈویژنل ٹریفک مجسٹریٹ میرپور کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق آئندہ ہفتہ سے طلبہ کوٹریفک قوانین پرعملدرآمدکے حوالہ سے بریفنگ کے لئے ا ٓگاہی مہم کاآغاز کیاجائے گااس سلسلہ میں راجہ بشارت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز شعبہ مردانہ ضلع میرپور نے تحصیل میرپور کے حلقہ نمبردوتین اورچار کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کوٹریفک پولیس آفیسران کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹریفک کمپین 2020میرپور کے سلسلہ میں سب ڈویژنل ٹریفک مجسٹریٹ میرپورنے ڈی ایس پی ڑٹریفک پولیس میرپور کوہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی ادارہ جات تحصیل میرپور (حلقہ نمبردوتین اورچار) کے طلبہ کوٹریفک قوانین پرعملدرآمدکے حوالہ سے آگاہی مہم کے لئے ٹریفک پولیس آفیسران کومامورکریں جوطلبہ کوبریفنگ دیں گے مراسلہ تعلیمی ادارجات کوفراہم کردیاگیاہے عوام نے محکمہ پولیس اورمحکمہ تعلیم کے اس اقدام کوسراہاہے اوراس توقع کااظہارکیاہے کہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں تعلیمی ادارجات کے سربراہان اورطلبہ بھرپور تعاون کریں گے اورٹریفک قوانین پرعملدرآمدکے حوالہ سے آگاہی مہم کوکامیاب بنانے میں اپنابھرپور رول اداکریں گے اورطلبہ آگاہی مہم کے بعدٹریفک قوانین پرکماحقہ کوعمل کریں گے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,وقار احمد) میری کوشش ہو گی کے تحصیل ڈڈیال کو جرائم اور منشیات سے پاک کر دوان خیالات کا اظہار تھانہ ڈڈیال میں نئے تعینا ت ہو نے ایس ایچ تھانہ ڈڈیال فیصل صدیق نے صحافیون کے وفد طارق عقیل،عبداللہ خان ودیگر سے ملاقات کے دوران کی انہوں کہا کہ میری کوشش ہو گئی کے میں ڈڈیال پہلے بار آئے ہوں ڈڈیال کو جرائم اور منشات سے پاک کردو گا میں انشاء اللہ ڈڈیال میں گشت کو اور تیز کر دیا گیا سائیڈ پر راستہ کی نگرانی کی جائے گی اور پلاک اور دھان گلی پل پر چکینگ سخت کر دی جا ئے گی غیر ریاستی لوگوں دن کو شہر میں آتے اور شام وقت جو واپس چلنے جاتے پھر رات کو چوری بھی ہو جاتی اس بچ کیلئے ان کو پلاک اور دھان گلی پل پر سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے اس موقع پر طارق عقیل نے ایس ایچ او فیصل صدیق کو یقین دلایاکہ وہ ڈڈیال کو جرائم سے ختم کرنے میں تعاون کا کریں گئے

Show More

Related Articles

Back to top button