DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Former UBL official Raja Mohammad Fazil Langaryal passed away in village Morra Langaryal, UC Choa Khalsa

یوبی ایل کے سابق اہلکار راجہ محمد فاضل لنگڑیال انتقال کر گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) یوبی ایل کے سابق اہلکار راجہ محمد فاضل لنگڑیال انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں سید راحت علی شاہ،پرویز اختر قادری،نمبردار اسد عزیز،راجہ محمد ظریف، راجہ جاوید اختر لنگڑیال،راجہ گلفراز ایڈووکیٹ،ڈاکٹر علی اصغر،ماسٹرلطیف لنگڑیال،بابو ضمیر چوہدری، چوہدری غلام شبیر، حاجی ریاست حسین، بابو نور الٰہی نوری اور دیگر نے شرکت کی۔

سفاک قاتل سگا بھائی نکلا،رشتہ کے تنازعات پر سگی بہن کو قتل کر دیا

Brother is found to have murdered his own sister over marriage dispute

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سفاک قاتل سگا بھائی نکلا،رشتہ کے تنازعات پر سگی بہن کو قتل کر دیا،مقتولہ نمرہ جاوید کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی،پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزم قاسم جاویدکو گرفتار کر لیا،ملزم قاسم جاوید نے اپنی سگی بہن کو قتل کرنے کا انکشاف کیا،ایس پی صدر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ ملزم سے تھانہ روات پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اورتحصیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث کلر سیداں کے شہری مضر صحت،لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت جاری

Due to criminal negligence of the Livestock Department and the administration of Kallar Syedan, the continue sale of hazardous health, poultry mixed with water.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) محکمہ لائیو اسٹاک اورتحصیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث کلر سیداں کے شہری مضر صحت،لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت جاری ہے جس سے موذی مرض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کلر سیداں کے شہروں نے شکایت کی ہے کہ شہر میں قصاب مضر صحت اور مہنگے داموں گوشت کی فروخت جاری ہے جبکہ اعتراض کرنے والے گاہکوں کو بھی بے عزت کر دیا جاتا ہے۔شہر میں بیشتر قصابوں کی دکانوں پر پہلے سے ہی قیمہ بنا کر تیار رکھا ہوتا ہے اور اگر کوئی گاہک اپنی مرضی کے گوشت کے قیمہ حاصل کرنا چاہے تو صاف انکار کر دیا جاتا ہے۔کلر سیداں میں باقاعدہ سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے قصاب جانوروں کو ذبحہ کرنے نالہ کانسی لے جاتے ہیں جہاں گندھے پانی سے گوشت کو صاف کیا جاتا ہے جبکہ بعض قصابوں نے اپنے گھروں میں سلاٹر ہاؤس قائم کر رکھے ہیں جس سے جانوروں کا خون نالیوں کے ذریعے پورے محلے میں داخل ہو کر مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو باقاعدہ شکایت کرنے کے باوجود انہوں نے ابھی تک قصابوں کیخلاف کارروائی کو ضروری نہیں سمجھا جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور قصابوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف سکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ کو لے کر آنے والی گاڑی کو کلرسیداں سوزوکی اڈہ ڈریال کے سامنے مین روڈ کلرسیداں پر گاڑی کے ڈرائیور راشد اور ساتھیوں نے روک کر ڈرائیور یاسر اور سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے مدرس مرسلین طاہر پر ڈنڈوں سے حملہ آور ہوئے

Passenger vehicle carrying teachers attacked

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مختلف سکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ کو لے کر آنے والی گاڑی کو کلرسیداں سوزوکی اڈہ ڈریال کے سامنے مین روڈ کلرسیداں پر گاڑی نمبرRIS1276 کے ڈرائیور راشد اور ساتھیوں نے روک کر ڈرائیور یاسر اور سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے مدرس مرسلین طاہر پر ڈنڈوں سے حملہ آور ہوئے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خواتین اساتذہ کو بھی ہراساں کیا۔ کلرسیداں شہر میں اساتذہ کے تقدس کو مجروح کیا گیا۔ اس لیے اساتذہ نے حفظ مآتقدم ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو بھی باقاعدہ آگاہ کیا۔ باقاعدہ کاروائی عمل درآمد کے لیے ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں کے پاس رپورٹ درج کرا دی گئی ہے لیکن تا حال کوئی مثبت کارروائی عمل میں نہ آئی ہے جس کی وجہ سے پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں باعث اضطراب ہے مزید تادیبی ضروری کاروائی نہ ہونے کی صورت میں پنجاب ٹیچرز یونین اور سکول کونسلز آج بعد از میٹنگ لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

حکمرانوں کی مسلسل ناتجربہ کاری اور نااہلی کے سبب آئے روز بحران جنم لے رہے ہیں

Crises are emerging every day due to the rulers’ inability and incompetence, M Zubair Kiyani

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی مسلسل ناتجربہ کاری اور نااہلی کے سبب آئے روز بحران جنم لے رہے ہیں کبھی ٹماٹر کے نرخ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں تو کبھی چینی آٹا نایاب ہو جاتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ بلیک مارکیٹنگ اورشارٹج سے سارا فائدہ بڑے کاروباری افراد کو پہنچایا جارہاہے انہوں نے کہا کہ کسان کے گنے کا نرخ ماضی کی طرح آج بھی 180روپے ہے جبکہ چینی پچاس روپے سے اسی روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ کسان کی گندم کا نرخ بھی 1150 روپے فی من ہے مگر آٹا آج 23سو روپے فروخت ہورہا ہے۔ کسان سے خریدی گئی دھان کے نرخ کل کی طرح آج بھی 17سو روپے من ہیں مگر باسمتی چاول چھ ہزار روپے من دستیاب ہے، تین ہزار روپے خریدی گئی دال مارکیٹ میں دس ہزار روپے من دستیاب ہے اسی طرح کسان سے تین ہزار روپے فی من خریدی گئی لال مرچ مارکیٹ میں سولہ ہزار سے بھی زائد میں دستیاب ہے اگر ان اشیا پر ڈالر میں اضافے کا اثر ہوا ہے تو کسان کی اجناس پر کیوں محسوس نہیں ہورہا۔

دو مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس کر تقریبا ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

Two armed men entered into gypsies tents and looted nearly Rs 1 lakh in cash.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ڈکیتوں نے خانہ بدوشوں کو بھی نہ بخشا،دو مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس کر تقریبا ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر مرد و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سجاد،افضال حسین،محمد سنی،محمد عمران،محمد الیاس اور سریا بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اتوار کی رات تقریبا دس بجے کے قریب سو رہے تھے کہ ایک کار ان کی جھگیوں کے قریب آ کر رکی جس میں سے دو افراد جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا ہماری جھگیوں میں داخل ہو کر ہمیں نیند سے اٹھا دیا اور کہا کہ جتنی بھی رقم ہے ہمارے حوالے کر دو۔محمد عمران نے بتایا کہ اس کے پاس 35 ہزار،محمد الیاس کے پاس 20 ہزار،مسماۃ سریا بی بی کے پاس 35 ہزار روپے کی رقم تھی جو انہوں نے چھین لی۔خانہ بدوشوں کے مطابق ڈاکو اپنے اپنے کو پولیس ملازمین ظاہر کر رہے تھے اور نشے میں بھی دھت تھے جبکہ سفید رنگ کی مہران کار میں شراب کی بوتلیں پڑی ہوئی تھیں۔

غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں پابند سلاسل امام مسجد نے اپنے اوپر تشدد کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

Imam charged with immoral activities filed lawsuit against three people accused them of torturing him

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) دس سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں پابند سلاسل امام مسجد نے بھی جوابی کارروائی کے طور پر اپنے اوپر تشدد کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ملک علی عنصر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں عرصہ چار سال سے مدینہ مسجد موہڑہ پھڈیال میں بطور معلم بچوں کو دینی تعلیم دے رہا ہوں اور میں نے اپنی رہائش مدرسہ قادریہ قلندریہ ضیاء العلوم واقع موہڑہ پھڈیال رکھی ہوئی ہے جبکہ میرے بیوی بچے آبائی گاؤں میں ہی رہائش پذیر ہیں۔09 جنوری بوقت ساڑھے سات بجے رات، عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد میرے دو ساتھی مسمیان محمود اور محمد سفیر سکنائے موہڑہ پھڈیال مسجد کے سامنے کھڑے تھے کہ مسمیان مبشر،ماجد اور مدثر پسران صفدر علی گاڑی ایکس ایل آئی پر اچانک آ گئے اور گاڑی میرے اوپر چڑھانے کی کوشش کی۔تینوں افراد گاڑی سے باہر نکل آئے،مبشر کے پاس پسٹل تھا جس نے فائر مارنے کی کوشش کی لیکن لوگ جمع ہونے کی وجہ سے وہ فائر نہ کر سکا۔اس موقع پر ماجد نے میرے سر پر وار ڈنڈا کیاجو مجھے سر کی پچھلی جانب دائیں طرف لگا،دوسرا وارڈنڈا کیا جو مجھے سر کی پچھلی جانب بائیں سائیڈ پر لگاجس کے بعد مدثر نے وار ڈنڈا میرے سر پر کیا جو مجھے سامنے سر پردائیں جانب لگا۔وجہ عناد یہ ہے کہ میں مذکورہ مسجد میں امامت کرواتا ہوں اور مبشر انتظامیہ والوں کو فون کر کے کہتا ہے کہ مسجد میں امامت میں خود کروایا کرونگااور مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button