DailyNews

Kotli Sattian; Assistant commissioner takes action and delivers flour in Kotli Sattian region

آٹا بحرا ن پر قابو پا نے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب خو د میدا ن میں آگئے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )آٹا بحرا ن پر قابو پا نے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب خو د میدا ن میں آگئے آٹا ڈیلرز کیطرف کو ٹلی ستیاں میں آٹے کی ترسیل بند کر نے پرانہوں نے خرم فلو ر ملزسے 300تھیلے 20کلو والے آٹے کے کو ٹلی ستیاں کے مختلف علاقوں میں پہنچا ئے اور ساتھ ہی آٹا بحران پیدا کر نے کا ذمہ دا ر بھی آٹا ڈیلرز کو قرار دیا انہوں نے بتا یا تما م آٹا ڈیلرز کو خرم ملز کیساتھ رابطہ بھی کروایا مگر وہ جان بو جھ کر عوام میں یہ با تیں پھیلا رہے کہ ہمیں 15کلو کے 100بیگ کیساتھ 20کلو والے 20بیگ دینے ہیں جن میں کو ئی صدا قت نہیں انہوں عوام علاقہ مخیرحضرا ت اور سماجی کارکنان کو یہ آفر دی ہے کہ کو ئی بھی شخص اپنے علا قے میں آٹے کی فراہمی یقینی بنا نے کے لیے اے سی آفس سے رابطہ کریں انہیں خرم فلو ر ملز کیساتھ رابطہ کروایا جا ئے جہاں سے وہ آٹا لیکر اپنے اپنے علاقوں میں پہنچا ئیں

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) غوری ٹاؤن ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپ سیٹ بڑے برج الٹ گئے نومولود شاہین الخدمت گروپ نے میدان مار لیاعامر خان صدر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق غوری ٹاؤن ڈیلر ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس میں ٹوٹل 277ووٹرز میں سے 270ووٹ پول ہوئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا شاہین الخدمت گروپ نے 98ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی ۔فاؤنڈر اتحاد گروپ نے 96ووٹ حاصل کیے جبکہ اتحاد گروپ نے75ووٹ حاصل کیے الیکشن کا ماحول مجموعی طور پر پر امن رہا اور کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا۔مجموعی طورپرٹرن آؤٹ 97.11فیصد رہا۔دن بھر تینوں گروپوں کے کیمپوں میح ہلہ گلہ دیکھنے کو ملا۔ الیکشن جیتنے پر صدر غوری ٹاؤن ڈیلرز ایسوسی ایشن عامر خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام ووٹرز کا شکریہ اداکیا اورالیکشن کمیشن میں شامل ممبران کا بھی شکریہ اداکیا اور کہا کہ ووٹرز نے جس اعتماد کا اظہار کیاہے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کرونگا جبکہ دوسری طرف فاؤنڈر اتحاد گروپ کے روح و رواں بابر ستی،سردار شکور، شبیر عباسی،سردار امجد اور اتحاد گروپ کے چیئرمین کمال ستی،صدر شہراز خان،فیصل عباسی،امجد ستی، حمید ستی،افتخارستی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والے گروپ کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ منتخب گروپ ٹاؤن کے مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریگا۔

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) پی پی پی این اے57کے رہنما ء آصف شفیق ستی کی قیادت میں مظفرآباد گڑی دوپٹہ سے ستی برادری کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان، اس موقع پر سابق وزیر جموں کشمیر بازل نقوی بھی موجود تھے ان کے ساتھ مغل برادری کے لو گو ں نے پیپلز پا رٹی میں شمولیت کا اعلان کیاشمو لیتی پروگرام کا انعقاد عاطف ستی کی طرف سے کیا گیا تھا اس موقع پر مبشر اعوان راشد نقوی شہزاد ستی مظہر عباسی زائد ستی ایڈوکیٹ امجد ستی،صحافیوں سہیل،حسیب ستی، انجم ستی بھی موجود تھے۔شامل ہونے والوں میں آزاد ستی حمید ستی عاطف ستی عاصم ستی مدثر ستی اور بڑی تعداد میں دوستوں نے شامل ہونے کا اعلان کیا۔

محمدﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا دھیرکوٹ ستیاں کے ملحقہ علاقے میں قبروں کی کشائی دو دہائیوں سے مدفون افراد کے صیح سلامت اجسام برآمد کوٹلی ستیاں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بارش اور برف باری کی وجہ سے دھیرکوٹ کیٹھولاں اور دھیرکوٹ ستیاں کے وسط میں موجود ایک قبرستان جو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہوا جس میں پانچ قبریں کھل گئیں تھیں جب اہل علاقہ کو علم ہوا تو انہوں نے علمائے کرام سے مشاورت کے بعد جب قبر کشائی کی تو یہ منظر دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ گیا کہ ڈیڑھ دو دہائیوں کے بعد بھی ان پانچوں افراد کے اجسام اور کفن صیح سلامت تھے وہاں موجود افراد کی زبانوں پر بے ساختہ سبحان اللہ اور کلمہ طیبہ کا ورد جاری ہوگیا جن افراد کی قبروں کی قبر کشائی کی گئی ان میں مرکزی جامع مسجد دھیرکوٹ کیٹھوالاں کے سابق امام مرحوم صوفی محمد فرید اور سابق موذن مرحوم محمد غالب اور انکے ساتھ تین اور خواتین بھی شامل تھیں بعد ازاں ذکر و اذکار کے ساتھ دوسری جگہ دفن کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد نیک سیرت انسان تھے اور دربار عالیہ موہڑہ شریف سے نسبت بھی رکھتے تھے اس موقع پر علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جو اللہ کے مقرب بندے ہوتے ہیں انکے اجسام کو مٹی کبھی نہیں کھا سکتی اس واقع میں ہمارے لیے بہت سا سبق پوشیدہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button