DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The process of putting the Sui gas pipeline continues in village Chani under the supervision of Saeed Kiani and Sheikh Talha

پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سر گرم کارکن سعید کیانی اور شیخ طلحہ کی نگرانی میں چھنی میں سوئی گیس پائپ لائین ڈالنے کا عمل جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سر گرم کارکن سعید کیانی اور شیخ طلحہ کی نگرانی میں چھنی میں سوئی گیس پائپ لائین ڈالنے کا عمل جاری۔اہلیان علاقہ کی طرف سے فوکل پر سن سوئی گیس خورشید احمد ستی،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سر گرم کارکن سعید کیانی اور شیخ طلحہ کا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سر گرم کارکن سعید کیانی اور شیخ طلحہ کی نگرانی میں چھنی میں راجہ غلام حسین (مرحوم) اور راجہ شاہد حسین کے گھر کے قریب سوئی گیس پائپ لائین ڈالنے کے لیے کھدائی کا کام جاری ہے معززین علاقہ نے سوئی گیس پائپ لائین کی منظوری، گیس لائین ڈالنے کے کھدائی کر انے پر فوکل پر سن سوئی گیس خورشید احمد ستی،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سر گرم کارکن سعید کیانی اور شیخ طلحہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصرکا کہوٹہ کے مختلف پٹرول پمپز، شادی ہالز کا دورہ

Assistant Commissioner Zaib Un Nasa Nasir visits various petrol pumps, wedding halls

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصرکا کہوٹہ کے مختلف پٹرول پمپز، شادی ہالز کا دورہ قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ جبکہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کو بھی جرمانے کیے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصرنے کہوٹہ کے مختلف پٹرول پمپ کا دورہ کیا اور پٹرول لیول چیک کیا جبکہ بغیر ہلمنٹ کے پٹرول دینے پر ایک پٹرول پمپ والے کو5ہزار روپے نقد جرمانہ کیا انہوں نے کہوٹہ شہر کے مختلف شادی ہالوں کا بھی دورہ کیا وہاں پر ون ڈش کے حوالے سے چیک کیا اور ان کو سختی سے ہدائت دی کی ون ڈش خلاف ورزی نہیں ہونی چاہے اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا جبکہ انہوں نے کہوٹہ شہر میں سبزی فروٹ والی دوکانوں پر ریٹ لسٹ چیک کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے8ہزارروپے جرمانہ کیا۔

کروٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ میں اعلیٰ ترین وفد کا دورہ۔ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد اور دیگر کی خصوصی شر کت۔

Visit of top delegation to Croat Hydropower Project.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کروٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ میں اعلیٰ ترین وفد کا دورہ۔ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد اور دیگر کی خصوصی شر کت۔720میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کا حصہ اور انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ منصوبہ پر تقریباََ 1.42بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ اسکی لمبائی 27کلومیٹر جبکہ اونچائی 96جبکہ سالانہ پیداوار 3436میگاواٹ ہو گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے زیر قیادت وفد کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کروٹ ڈیم کا دورہ۔ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات و ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، سابق صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، اے سی کہوٹہ، ڈی ایف او فاریسٹ کہوٹہ اور کمپنی کی طرف سے ڈپٹی سی ای او اور عملہ نے بریفنگ میں شرکت کی۔ متاثرین پراجیکٹ کے مسائل جلد حل ہونگے۔ سی ایس آر کی رفتار تیز اور تاخیر کی کمی کو پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ ا س کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے علاقہ میں تعمیر وترقی اور روزگار کے مواقع مسیر ہو نگے۔ براہ راست متاثرین کو متعلقہ ملازمت میں پہلے ترجیح ہو گی۔ اس کے بعد پانچ کلو میٹر کے ایریا اور بعدازاں ضلع راولپنڈی کے لوگوں کو دیگر ملازمتیں دی جائیں گی۔ کروٹ پراجیکٹ سے ملحقہ سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ جبکہ متاثرین زمین کے مسائل کے حل کے لیئے کمیٹیاں بھی بنائی گئیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار محمد آصف کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی واظہار تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار محمد آصف کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی واظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار محمد آصف کی والدہ محترمہ وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین سابق چیئرمین یوسی منیاندہ اور مسلم لیگ ن دی لائز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر تنویر ناز بھٹی ن لیگ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

کہوٹہ شہر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

Flour crisis intensified in Kahuta city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا حکومتی احکامات کے باوجود شہربھر میں 15کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت900روپے لیکر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلہ بہت کم ملتا ہے اگر ملے بھی تو 1200روپے کا ملتا ہے بعض تاجر سرکاری آٹا بھی 805کے بجائے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی جو آٹا ملتا ہے ناقص اور مضر صحت ہے جبکہ وہ بھی من پسند دوکانداروں کو دے دیتے ہیں انتطامیہ ریٹ لست پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہے ہر طرف مہنگائی اور کرپشن کا بو بالا ہے واپڈا گیس تھانہ محکمہ مال میں پہلے سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے ٹھیکداروں اور محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے چند سال قبل تعمیر ہونے والی سڑکیں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے ایم سی کے چند اہلکاران نے رہڑی بانوں سوزوکیوں والوں سے منتھلی لگائی ہوئی ہے اور انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ایم سی والے اہلکار جو اتجوں سے سالانہ فیس لیتے ہیں وہ بھی میرٹ پر نہیں لیتے غریب لوگوں سے زیادہ جبکہ تعلق تعلقات والوں اور بڑے لوگوں کو کھلی چھٹی ہے سیاسی مداخلت کی تمام ااداروں میں انتہا ہے شہریوں عام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارہ کہوٹہ کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں شہر کی کھنڈرات نما سڑکیں مرمت کی جائیں مہنگائی کو کم کیا جائے آٹے کی فاہمی کو یقینی بنایا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button