DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Violation of Marriage ordinance have reached at its height in Kallar Syedan region

کلر سیداں اور گردونواح میں شادی آرڈیننس کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں اور گردونواح میں شادی آرڈیننس کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں۔رسم حناء کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی نے علاقہ کے مکینوں کا سکون غارت کر کے رکھ دیا ہے جو کسی بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے شادی آرڈننس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت ہے مگر اس کے باوجود کلر سیداں اور گردونواح میں رسم حناء کی تقاریب میں کھلے عام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ دریں اثناء ولیمے کی تقاریب میں بھی جہاں سینکڑوں مہمانوں کی ایک سے زائد ڈشوں سے تواضع کی جاتی ہے وہاں مقامی پولیس سمیت حکومتی نمائندے شادی آرڈننس کی کھلم کھلا دھجیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں۔مذہبی اور سنجیدہ حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی شہریوں نے سڑک بند کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی آپریشن کا مطالبہ

Local residents demand special operation against motorcyclists

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے کاروباری حلقوں کے عدم تعاون نے سٹی ٹریفک پولیس کے لیے نہ ختم ہونے والے ٹریفک مسائل کو جنم دیا ہے،ٹریفک وارڈن سارا دن ٹریفک کے بے قابو ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں مگر اندرون شہر دو کلو میٹر کے علاقے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔پنڈی چوآ روڈ کے فٹ پاتھوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ورکشاپیں قائم ہیں سڑ ک کے دونوں اطراف بے ترتیبی سے کھڑے سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل آمدورفت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے مین شاہراہ سے مسافروں اور دیگر گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے،صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک گاڑیاں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں اور ٹریفک وارڈنز کی کوششوں کے باوجود ٹریفک کو رواں رکھنا دشوا ر ہو گیا ہے اور اس طرح کے مسائل پیدا کرنے کے ذمہ دار کلر سیداں کے وہ شہری اور کاروباری حلقے ہیں جو سڑک پر موٹر سائیکلیں کھڑی کر کے گھنٹوں غائب رہتے ہیں مقامی شہریوں نے سڑک بند کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

مسافر کے روپ میں نامعلوم شخص نے ڈرائیور کو 80 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر ضروری کاغذات سے محروم کر دیا

An unknown person in the form of a passenger pick pockets driver of Rs 80,000 in cash and other documents.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مسافر کے روپ میں نامعلوم شخص نے ڈرائیور کو 80 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر ضروری کاغذات سے محروم کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی موہڑہ دھیال کا سوزوکی ڈرائیورمسافروں کے انتظار میں سہوٹ اڈے پر کھڑا تھا کہ اس موقع پر ایک سوار ی فرنٹ سیٹ پر آ کر بیٹھ گئی جس نے راستے میں ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے ڈرائیور کی جیب سے پرس جس میں 80ہزار روپے کی رقم،شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستیاویزات موجود تھیں کو نکال لیا۔ڈرائیور کو واردات کا علم اس وقت ہوا جب وہ گاڑی میں پٹرول ڈلوالنے کے بعد رقم ادا کرنے کیلئے اس نے کوٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب خالی تھی جس پر اس کے اوسان خطا ہو گئے۔

گاؤں دھمالی کے سردار محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں

Mother of Sardar Asif passed away in village Dhamali

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) گاؤں دھمالی کے سردار محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن تین بجے دھمالی میں ادا کی جائے گی۔

ریٹائرڈ ڈی پی اوحاجی راجہ بشارت محمود کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Sister of (R) DPO Haji Raja Basharat Mahmood passed away in village Afshan Colony

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ریٹائرڈ ڈی پی اوحاجی راجہ بشارت محمود کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ افشاں کالونی میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران،سیاسی سماجی رہنماؤں،کارکنو ں اور تاجروں نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی چوہدری محمد حنیف,عبدالرشید اور پی ٹی آئی کے رہنما ظہور بٹ کے علاوہ چوہدری فیاض اختر اور دیگر نے معروف سیاسی رہنما چوہدری عابد خان کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button