DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Armed robbery committed by ten armed men at the residence of Sain Sagheer in village Samot

کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں دس مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،پستول اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں دس مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،پستول اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔یہ واقعہ منگل کے روز صبح دس بجے سموٹ بیول روڈ پر پیش آیا واقعے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ ڈکیتی کے بعد سات گھنٹوں میں بھی حدود کے تنازعے پر کلر سیداں اور گوجرخان پولیس کے درمیان تنازعہ جاری رہا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شام دو نامعلوم پٹھان بواسیر کی دوا لینے معروف معالج سائیں صغیر عرف سپاں والا کے گھر آئے اور دوائی کی قیمت پوچھنے کے بعد یہ کہہ کر چلے گئے کہ ہم پیسے لے کر دوبارہ آئیں گے۔اگلے روز جب سائیں صغیر گھر پر موجود نہ تھے تو وہی دو افراد دوبارہ آئے جن کی آمد کی اطلاع گھر سے باہر سائیں صغیر کو کی گئی وہ فوراً گھر واپس آئے اور آنے والے دونوں انجان مہمانوں کو لے کر اپنی بیٹھک میں چلے گئے جس کے ساتھ ہی مزید سات نقاب پوش مسلح ملزمان اند ر داخل ہوئے انہوں نے اسلحے کے زور پراہل خانہ کو یرغمال بنایا اور تلاشی شروع کر دی انہوں نے گھر میں آئی ایک مہمان خاتون سے بھی پانچ ہزار چھینے اور گھر میں موجود دیگر افراد سے 60ہزار روپے اور35تولے کے طلائی زیورات،تیس بور کا پستول، موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعے کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے بعد سات گھنٹوں میں بھی حدود پر کلر سیداں اور گوجرخان پولیس کے درمیان تنازعہ جاری تھا جبکہ متاثرہ خاندان کے شناختی کارڈ پر موضع سموٹ تحصیل کلر سیداں درج ہے اور حلقہ کے پٹواری چوہدری تنویر اختر نے بھی جائے وقوعہ کو کلر سیداں کی حدود قرار دیا مگر کلر سیداں پولیس کا موقف تھا کہ یہ جگہ گوجرخان میں واقع ہے اور گوجرخان پولیس اس سے انکاری تھی۔

معروف دربار حضرت سلطان باھوؒ کا صاحبزادہ بن کر نوسر باز نے متعدد افراد کو لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا

Fake faith healer coning public to be himself to be Siabzada of Sultan Bahu in Kallar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف دربار حضرت سلطان باھوؒ کا صاحبزادہ بن کر نوسر باز نے متعدد افراد کو لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل ایک شخص جو خود کو حضرت سلطان باھو ؒکے صاحبزادان کا پوتا قرار دیتا تھا وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ کلر سیداں سے سات کلو میٹر دور گاؤں چلو آیا جہاں اس نے مقامی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں خود نہیں آیا بلکہ اسے حکم دے کر بھیجا گیا ہے اور وہ یہاں پر لوگوں کی اصلاح کر نا چاہتا ہے مقامی لوگو ں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اس کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی اسے ایک بڑے پیر کا درجہ دیا گیا اس کا ساتھی پیر صاحب کا خادم بن گیا۔جعلی پیر کا کرشمہ یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ جس کو دیکھتا اس کے نام سے اسے پکارتا جس سے اس کے عقیدت مندوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا اس نے اپنے عقیدت مندوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے کرنسی نوٹ اور طلائی زیورات بھی ڈبل کر سکتا ہے ابتدا میں اس نے ان کے پانچ پانچ سو کے نوٹ کو ہزار ہزار میں بدل کر انہیں دیا جسے انہوں نے استعمال کیا اور وہ بڑے خوش ہوئے وہ دونوں نوسر باز چار ایام وہاں موجود رہے اور ایک دن انہوں نے مریدین سے کہا کہ انہیں کسی وقت بھی یہاں سے کوچ کرنے کا حکم مل سکتا ہے کسی نے ہم سے فیض لینا ہے یا اپنی رقم یا سونا دو گنا کرانا ہے تو ہم حاضر ہیں ان کی یہ شرت بھی تھی کہ جب کوئی ا ن سے ملاقات کرے تو موبائل فون کا کیمرہ ہمراہ نہ لائے ورنہ اسے فیض نہیں ملے گا پھر ایک دن ان کے عقیدت مندوں نے اپنی اپنی جمع پونجی اور طلائی زیورات کی پوٹلیاں ان کے حوالے کیں جس پر پیر صاحب نے یہ کہا کہ وہ رات بھر اس پر عمل کریں گے اور صبح سے قبل کوئی آدمی ان کے قریب نہ آئے جس پر ان کے مریدین اپنا سامان ان کے حوالے کر کے چلے گئے صبح ہوئی تو پیر صاحب نے کہا کہ ہمیں کوچ کا حکم مل چکا ہے آپ ہمیں روات تک چھوڑ آئیں جس پر ایک مرید انہیں کیری ڈبے میں روات لے گیا اور حسب وعدہ وہ اپنا فون اپنے ہمراہ نہ لایا تھا جعلی پیر اور اس کے چیلے کی روانگی کے بعد مریدین اس کمرے میں داخل ہوئے جہاں ساری رات پیر صاحب عمل کرتے رہے جہاں ان کی جمع پونجی تھی نہ ہی ان کے سونے کی پوٹلیاں تھیں اور چھ کے قریب افراد زندگی بھر کی جمع پونجی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے اور جعلی پیر اور ان کا چیلا روات میں گاڑی سے اتر کر اگلی منزل کو روانہ ہو گئے،لٹنے والوں میں غلام عباس،ندیم اور نوید بھی شامل ہیں۔

سابق وائس چیئر مین یونین کونسل بشندوٹ حاجی نواب خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نندنہ جٹال میں ادا کی گئی

Former Vice Chairman Union Council Bishindot Haji Nawab Khan’s wife passes away in village Nanda Jatal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سابق وائس چیئر مین یونین کونسل بشندوٹ حاجی نواب خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نندنہ جٹال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد زبیر کیانی، آصف شفیق ستی،محمد اعجاز بٹ، افتخار خان، راجہ غلام قنبر، راجہ ضیا الحسن،چوہدری ارشد، محمد رفاقت،چوہدری یاسمین،چوہدری محمد حنیف، راجہ آفتاب جنجوعہ،ہمایوں کیانی،راجہ اشفاق جنجوعہ،چوہدری تصورحسین اور دیگر نے شرکت کی۔

چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر نقب زنی کی ایک اور واردات

Bhatti PCO burgled on Chauk pandori Bhatta road

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر نقب زنی کی ایک اور واردات میں نامعلوم چور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھٹی پی سی او کی دکان کی عقبی دیوار کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود 30 کے قریب قیمتی موبائل فونز،بیس ہزار روپے مالیت کے کارڈز اور ہزاروں روپے کی نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے دکان کے مالک عامر بھٹی سے درخواست وصول کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button