DailyNewsGujarKhan

Day light robbery in Bewal, Gujarkhan, robbers got away with jewellery and money

بیول میں دن دیہاڑے ڈکیتی،نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی،زیورات لوٹ کر فرار

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :بیول میں دن دیہاڑے ڈکیتی،نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی،زیورات لوٹ کر فرار۔ بیول سموٹ روڈ پر واقع سائیں محمد صغیر ولد سائیں اکبرعرف سائیں سپاں آلہ کے گھر آج صبح آٹھ نو افراد دوائی لینے آئے جونہی وہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیااور گھر میں موجود نقدی،زیورات،اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ پر تھانہ گو جر خان اور تھانہ کلر کی پولیس جائے واردات پر پہنچی اور واردات کی جگہ کا معائنہ کیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button