DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Approval of (14) Crore Rps funds for development projects in Tehsil Kahuta and Municipal Committee Kahuta

تحصیل کہوٹہ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیئے (14) کروڑ کے فنڈز کی منظوری

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عبا سی کے فوکل پرسن نے کہا ہے کہ تحصیل کہوٹہ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیئے (14) کروڑ کے فنڈز کی منظوری۔ پہلے مرحلے میں ایم سی کہوٹہ کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کہوٹہ شہر میں پانچ کروڑ 25لاکھ خرچ ہونگے۔ جس میں سٹریٹ لائٹس برائے سٹی ایریا (26)لاکھ، جبکہ بائی پاس کہوٹہ شہر گرلز ہائی سکول تا تھانہ کہوٹہ (30) لاکھ کی گرانٹ لگائی جائے گئی۔ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے مختلف ایریا گودام محلہ، ٹنگی، آڑہ محلہ اور نئی آبادی میں (80) لاکھ کی خطیر گرانٹ سے شہریوں کو پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔ راجہ خورشید ستی نے مزید کہا کہ ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں (14) کروڑ کی گرانٹ سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ جبکہ عنقریب ایم سی کہوٹہ میں ساڑھے پانچ کروڑ کی مزید گرانٹ بھی تین ماہ کے اندر اندر خرچ کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کریں گے۔ راجہ خورشید ستی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان بحران سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ کوئی علاقہ تعمیر وترقی سے محروم نہ ہوگا۔ صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے مساوی طور پر ہر یونین کونسل کے لیئے (75)،(75) لاکھ فنڈز دیئے ہیں۔ جبکہ شہر کے لیئے سوا پانچ کروڑ کی گرانٹ دی گئی ہے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں کیمیکل اور پاؤڈر ملے دودھ کی فروخت سر عام جاری

Chemicals and powder mixed milk being found sold on streets of Kahuta city

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں کیمیکل اور پاؤڈر ملے دودھ کی فروخت سر عام جاری۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے دودھ کے بھرے ٹینک گاڑیوں میں لائے جانے لگے۔ حفظان صحت کے اصول نظر انداز کر دیئے گئے۔ شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ۔ کہوٹہ کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کہوٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر غیر معیاری اور مضر صحت، پاؤڈر ملا دودھ کی فروخت کا کاروبار دیدہ دلیری سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے مقامی افسران کو شکایات بھی کی گئیں۔ مگر محکمہ صحت کا موقف ہے کہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ شہری سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ مقامی محکمہ صحت بری الزمہ ہے۔ گاڑیوں سے لائے گئے دودھ کی گاڑی میں سیمپل لینے کی بجائے دوسرے سیمپل لیر ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دیکر محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ بری الزمہ ہے۔ شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب و کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان کہوٹہ کو مضر صحت دودھ سے نجات دلائی جائے اور ایکشن لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سال 2019میں دو لاکھ 65ہزار سے زائد مریضوں کا ریکارڈ معائنہ کیا گیا

THQ Kahuta publish report for 2019 in which it saw record number of patients

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سال 2019میں دو لاکھ 65ہزار سے زائد مریضوں کا ریکارڈ معائنہ کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان اور ان کی ٹیم و سٹاف کی محنت، فرض شناسی کی وجہ سے سابقہ سال 2018کی نسبت سال 2019میں 35ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ شہریوں اور معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات کا ایم ایس ڈاکٹر کہوٹہ ثمینہ خان اور ان کی ٹیم کوز بردست خراج تحسین پیش۔ تفصیل کے مطابق سال 2019میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں جنرل OPD(111041)رہی۔ گائنی کے 30963مریض، نارمل ڈلیوری کے 1056، سی سیکشن کے 322، بچوں کے 57400، دانتوں کے 10009، آنکھوں کے 1251، جلد کے 4436مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ 143144ایمرجنسی کیس جس میں 2130روڈ ایکسیڈنٹ، 495ایم ایل سی اور 29پوسٹمارٹم کیئے گئے۔ اسی طرح 3675مریضوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان اور ان کی ٹیم نے ہسپتال 40سالوں سے بوسیدہ پائپ لائن جوکہ زنگ آلود تھی کے متبادل سیوریج اور بجلی وائرنگ کرانے کے ساتھ ساتھ کروٹ ڈیم چائنہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعاون سے ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے کا م کا آغاز بھی کرا دیا ہے۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان کی دوران تعیناتی ہسپتال میں آئے روز بہتری پر شہریوں نے ایم ایس اور عملہ کی فرض شناسی کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button