DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Home of man killed in fatal accident being burgled while family went for burial

کلر سیداں ,موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تدفین کے لیے جانے والے گھرانے کے گھر میں چوری کی واردات

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تدفین کے لیے جانے والے گھرانے کے گھر میں چوری کی واردات،ملزمان لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکل اور دیگر سامان چرا کر لے گئے۔سجاد حسین سکنہ بالاکوٹ نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں 18 سال سے نئی آبادی کلر سیداں میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روزمیرا بیٹا محمد اشرف موٹرسائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا جس کی نعش لے کر میں بالاکوٹ چلا گیا جہاں فون پر اطلاع ملی کہ میرے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے اور کمرے کھلے ہوئے ہیں جس پر میں فوری طور پر واپس آکر دیکھا تو کمروں کا تمام سامان بکھڑاپڑا تھا اور صندوق کھلی ہوئی اور الماری ٹوٹی ہوئی تھی اور ایک عدد ہنڈا موٹر سائیکل بھی غائب تھا۔ملزمان دوران تلاشی گھر میں موجود نو لاکھ روپے کی نقدی،چار عدد طلائی چوڑیاں،دو عددکاٹنے اورایک عدد اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے لے گئے ہیں۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan; Sajjad Hussain who’s son was killed in a fatal accident , his body was being taken to Bala Kot for burial when heartless burglars burgled their home in Kallar Syedan taking large sum of cash and jewellery along with goods.

ورکنگ باؤنڈری پر واہگہ کے قریب پاک فوج کا نوجوان شہید

Nazakat son of Javed killed while on duty with Pak army

Namaz e janaza to be held on Wednesday in village Chamba Karpal, Ghazanabbad

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ورکنگ باؤنڈری پر واہگہ کے قریب پاک فوج کا نوجوان شہید نما ز جنازہ آج کلر سیداں کے قریب ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب واہگہ کے قریب پاکستانی فوجی 28سالہ نزاکت ولد جاوید معمول کی گشت پر تھا کہ شہید ہو گیا واقعہ کی تفصیلات کا انتظار ہے گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی ہے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے گاؤں چمبہ کرپال غزن آباد میں ادا کی جائے گی،شہیدنے بیوہ سمیت دو بیٹے ایک بیٹی اور باپ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

کلر یوتھ کونسل نے کلر سیداں سکول گراؤنڈ سے راستہ نکال کر پلازہ مالکان اور محلہ غوثیہ کے پراپرٹی مالکان کودینے کی شدید مخالفت کی

Kallar Syedan Youth Council strongly opposes giving way to the plaza owners and property owners of Mohalla Ghusia by taking the route out of the Kallar Syedan School Ground.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر یوتھ کونسل نے کلر سیداں سکول گراؤنڈ سے راستہ نکال کر پلازہ مالکان اور محلہ غوثیہ کے پراپرٹی مالکان کودینے کی شدید مخالفت کی ہے انہوں نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ مقامی آبادی کے پاس متبادل راستے موجود ہیں اس کے باوجود سکول کی پراپرٹی کو نقصان پہنچا کر آنے والی نسلوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی جار ہی ہے با اثر افراد کی پشت پناہی پر ہائی کورٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں اور راتوں رات کلر سیداں سکول کی پراپرٹی پر غیر قانونی راستہ بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کلر یوتھ کونسل اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتی ہے اس زیادتی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے سکول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

غریب کو مارے شاہ مدار،بے روز گار بھائی کو صرف 75یونٹ بجلی استعمال کرنے پر نو سو روپے کا بل بھیج دیا گیا

Unemployed sent a bill of Rs. 900 for using only 75 units of electricity

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)غریب کو مارے شاہ مدار،بے روز گار بھائی کو صرف 75یونٹ بجلی استعمال کرنے پر نو سو روپے کا بل بھیج دیا گیا،محمد تیمور گاؤں سہر میں مقیم ہے اس کے ماں باپ فو ت ہو چکے ہیں یہ خود بے روزگار ہے اور اپنے بھائی کے ہمراہ ایک ہی گھر میں رہتا ہے جہاں آئیسکو نے جو بل اسے جاری کیا ہے اس کے مطابق اس نے 75یونٹ بجلی صرف کی ہے جس کی لاگت 434روپے ہے اس پر فیول پرائس اجسٹمنٹ 425روپے،ایف سی چارجز 32روپے ڈال کر کل بل 892روپے بنایا ہے جبکہ 703روپے کا بل اس کے ذمے ڈال کر پھر ٹوٹل فیول اجسٹمنٹ کے 505روپے مزید اضافہ کر کے اسے 1803روپے کا بل ارسال کیا گیا اور ساتھ ہی کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس بھی دے دیا گیا۔سائل کے مطابق وہ خود بے روزگار ہے اور انتہائی ضرورت کے وقت بلب آن کرتا ہے اور اس کے پاس بھاری بلوں کی ادائیگی کا کوئی اہتمام نہیں ہے

نجی سکول کے دفتر میں نامعلوم شخص نے شیشے توڑ کرفرنیچر اور بہت سا قیمتی سامان ضائع کر دیا

An unidentified person destroyed the property while breaking in private school

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)چوہدری محمدزین ساجد سکنہ چھپر نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں چھپر سٹاپ پر ایک نجی سکول چلا رہا ہوں۔گزشتہ رات نامعلوم شخص نے سکول کے دفتر کے شیشے توڑ کر فرنیچر اور بہت سا قیمتی سامان ضائع کر دیا۔سکول کے قیمتی کاغذات پھاڑ دئیے اورسیائی دیواروں پر پھینک دی جس سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہو گیا۔

آپریشنل منیجر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر نیک نے گزشتہ روز کلر سیداں کا دورہ کیا

Operational manager Rawalpindi waste management company visited Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) آپریشنل منیجر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر نیک نے گزشتہ روز کلر سیداں کا دورہ کیا اور گلی محلوں میں جا کر صفائی ستھرائی کے معاملات کو چیک کیا۔اسسٹنٹ منیجر آپریشن ماجد اسحاق اور سپروائزر سعید اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے صفائی کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں حکومت سرسبز اور صاف پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے بعض علاقوں میں ٹوٹے ہوئے کوڑے دانوں کو فوری طور پر مرمت کر کے انہیں استعمال کے قابل بنانے کی ہدایت جاری کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button