DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inauguration ceremony held for a small dam in village Hothla by MNA Sadaqat Ali Abbassi at the cost of 36 Lakh Rps

کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں سمال ڈیم کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں سمال ڈیم کا افتتاح۔بہت کہوٹہ میں ریسکیو1122فعال ہو جائے گا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں سمال ڈیم کا افتتاح ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان،فوکل راجہ خورشید ستی اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر صداقت علی عباسی نے کہا کہ رسیکیو1122کو فعال بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈرایکٹیوکے جواب میں راولپنڈی کی انتظامیہ کا سر کلر جاری ہو چکا ہے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹر ی صحت سے منظوری کا آخری مر حلہ باقی رہ چکا ہے وہ بھی انشاء اللہ جلد ہی منظور ہوجائے گا انہوں نے ہوتھلہ میں تعمیر ہونے والے سمال ڈیم کے حوالے سے بتایا کہ ڈیم کی مکمل تعمیر کل36لاکھ آئے گئی جس میں سے 18لاکھ محکمہ تحفظ الرضیات ادا کرے گئی جبکہ 18لاکھ ایم این اے فنڈز سے ادا کیا جائے گاتقریب سے چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے بھی خطاب کیا۔

پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کا دورہ بگلہ راجگان

PTI activist Raja Shaheryar Janjua visits Bagla Rajgaan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کا دورہ بگلہ راجگان۔معزین علاقہ کے ساتھ ملاقات۔اہلیان علاقہ کی طرف سے پیش کیا جانے والا سوئی گیس کا مسلہ اعلیٰ حکام تک پہنچاکر اس کو حل کر نے کی یقین دھانی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے ہمراہ خرم جنجوعہ، حاجی راجہ شفقت اور راجہ عمران جنجوعہ کے یونین کونسل مٹور کے علاقہ بگلہ راجگان کا دور ہ کیا اور وہاں پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شر کت کی اس موقع پر راجہ الطاف حسین جنجوعہ،ماسٹر ذوالفقار، راجہ آفتاب،راجہ اکمل،راجہ وقاص،راجہ ساجد، راجہ عنصر،راجہ ناصر،راجہ طیفور، راجہ اویس، راجہ عبید، راجہ زاہد،راجہ شمس، راجہ محسن اور دیگر معززین نے شر کت کی اس موقع پر موجود وہاں معززین نے میجر راجہ شہر یار جنجوعہ سے کہا کہ ہماری یونین کونسل مٹور کے تقریبا تمام علاقوں میں سوئی گیس کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے مگر ہمارے علاقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ہمارے علاقے میں تاحال سروے بھی نہ ہو سکا ہم اہل علاقہ آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا یہ مسلہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے جس پر میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے انشاء اللہ میں آپ اہل علاقہ کا یہ درینہ مسلہ حل کرانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا ؤں گا جس پر اہل علاقہ نے میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کا شکر یہ ادا کیا۔

دربار عالیہ جنڈی شریف میں میلاد النبی ﷺ کی محفل

Millad held at Darbar Allia Jandi Shareef

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دربار عالیہ جنڈی شریف میں میلاد النبی ﷺ کی محفل۔خواتین کی محفل میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ بذریعہ قرعہ اندازی ایک خوش نصیب عورت کو عمرئے کا ٹکٹ بھی دیا گیا محفل پاک سے ممتاز عالم دین،مفکر ملت علامہ صدیق عباسی نے کہا ہے کہ آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کو بھی تمدنی طور پر وہی مقام دیا جو مرد کو حاصل ہیوہ دربار عالیہ غوثیہ جنڈی شریف میں خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عورتوں کا میلاد شریف منانا شرعی لحاظ سے جائز ہے اور ہمیں خواتین کی محفل میلاد کا اہتمام کرنا چاہیئے،اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔ آخر میں ممتاز مفکراسلام ومعروف قانون دان علامہ ساجدمحمود عباسی ایڈووکیٹ نے خصوصی دعا فرمائی۔محمد غالب عباسی نے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ حاصل کرنے والی خوش نصیب خاتون کو عمرہ کا ٹکٹ دیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ در گور کر دیا

The federal government has made people lives misery by increasing petroleum products

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ در گور کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں 5روپے اورایل پی جی گیس میں 25روپے اضافہ کرنا غریب پر خود کش حملہ ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کے ارمانوں کا خون کر دیا۔الیکشن میں مہم میں جو بلند و بانگ دعوے کیے جاتے تھے وہ سب پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں مہنگائی نے عوام کی ناک میں دم کر دیا انشاء اللہ آمدہ بلدیات اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی موٹر وے ہو میٹرو بس سروس ہو یا اربوں کھربوں کے دیگر میگا پراجیکٹ مسلم لیگ ن نے ہی کیے میاں نواز شریف کو عوام کے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف واپس عوام کے درمیان میں ہونگے اور عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جس قدرحلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والے دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کے حوالے سے موجودہ حکومت نے خرانی پیدا کی

The current government created mismanagement over the extension of the Army Chief term

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کے حوالے سے موجودہ حکومت نے خرانی پیدا کی۔ اس کا جواب بھی حکومت ہی کو دینا چاہیے۔ یہ بل ایک شخصیت اور حکومت کے لیے نہیں بنتے بلکہ ہمیشہ کے لیے بنتے ہیں۔ اس کو کمیٹی میں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ بل کے اندر خامیاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ہر بل دیکھتی ہے پھر اس کی حمایت کرتی ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفا نبھانے والے ناقابل فراموش ہیں۔ کھٹن دور بھی جلد ختم ہوگا۔ کارکن صبر رکھیں۔ مری، کہوٹہ اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لیگی کارکنان نے اپنے محبوب قائد شاہد خاقان عباسی کی نیب کورٹ اسلام آباد پیشی کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ، راجہ رومان سعید، محمد اظہر غوری، محمد ناصر غوری، راجہ عمران ضمیر، راشد عباسی، آفتاب کیانی نارہ، شفیق عباسی، صبعت اللہ، سعدیہ عباسی، اکبر عباسی، کرنل (ر) انوار عباسی بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر آنے والے مسلم لیگی کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے اور کہا کہ موجودہ حالات کی خرابی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ اور کہا کہ ”بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیسں ہو تو ضمانت فائل کروں۔

Show More

Related Articles

Back to top button