AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Syed Abrar Hussain Shah Director Education Division Mirpur farewell ceremony held at Khadam Abbad high school

سید ابرار حسین شاہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈوثیرن میرپورنے گزشتہ الوداعی تقریب

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد) محمد بنارس جیسے مخلص اور ایماندار استاد سے آج ہم محروم ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سید ابرار حسین شاہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈوثیرن میرپورنے گزشتہ الوداعی تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ سنیئر مدرس گورنمنٹ ہائی سکول خادم آبادکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ نے مھکمہ تعلیم میں تقریباً35سال کا عرصہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر صرف کیا جس پر ہم آپ کو دلی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ڈوثیرنل ڈائریکٹر کی طرف سے اعزازی سر ٹیفیکٹ بھی دیا گیا اس موقع پر D-E-Oمیرپور راجہ بشارت اقبال نے کہا کہ میں نے محمد بنارس ساحب کو S-S-Tکو کہا تھا کہ آپ انتظامیہ میں شامل ہو کہ محکمہ کی خدمت کریں مگر انہوں نے کہا میں سکول میں ہی فرائض ادا کروں گا یہ ان کی ایماندار کا ثبوت ہے صدرتقریب ادارہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے ریٹائرڈ ہو نے والے سنیئر مدرس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ادارہ کے لئے گران قدرخدمات کا بھی تذکرہ کیا انہوں نے کہا کہ ادارہ میں محمد بنارس کی کمی بہت شدت سے محسوس کی جائے گی انہوں نے محمد بنارس کو سٹاف کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے ضلعی صدر ٹیچیر سعید عالم چوہدری نے محمد بنارس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ڈوثیرنل؛ صدر ٹیچیر ز قاری حفیظ الرحمن نے محمد بنارس کو ریٹائرڈ ہو نے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ جیسے محنتی اور ایماندار استاد کی کمی جلدی نہیں پرُ ہو سکے گی ریٹائر ٹیچیر سخاوت محود غوری،چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ،A-E-Oامطلوب حسین اور چوہدری گلستاسب سرپرست اعلیٰ ٹیچرز نے بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مدرس عبدالمالک بٹ اس قبل تلاوت محمد عاصم چغتائی جونیئر مدرس ادارہ ہذااور نعت رسول مقبول ﷺ حافظ طاہر جماعت دہم اور ترانہ محمد حسنین،حماد خان ضماعت پنجم نے پیش کیا اور جب مہمانا ن خصوصی اور مہمان گرامی اور پنڈل میں بیٹھے ہو ئے اساتذہ کرام کو اپنی شاعری خوب محفوظ کیا انہوں نے محمد بنارس کو ریٹائر ہو نے پر دلی مبار باد پیش کی اور ان کے بھائی محمد اشرف کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب کا اہتمام قیصر یونس میں کیا گیا تھا آخر میں قاری یاسر عرفات نے دعاکروائی گئی

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد) ڈڈیال آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحصیل صدر چوہدر ی اورنگزیب لکھیا کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس ہو جس میں وقار احمد بشیر،تحریک انصاف کے راہنما ملک محمد نذیر اور دیگر کثیر تعداد نے شر کت کی اجلاس میں مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا شفیق جرال کی ولدہ کی اچانک وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا آخر میں دعاکی اور کہا کہ لوحقین کو صبر جمیل عطا کریں

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد) اقتدار میں لوٹ مار کرنے والے سوالیہ نشان بن چکے ہیں باری با ری اقتدار کا کھیل چانے والوں نے عوام کا بھی استحصال کیا ہے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما الحاج چوہدری امیر زمان حنفی نے بر منگھم میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہو کہا کہ اب پاکستان میں ڈاکوؤں راج نہیں ہو گا چوروں اور ڈاکوؤں کو عمران خان نے ننگا کر کے رکھ دیا ہے دونوں خاندان انٹر نیشنل کرپٹ ڈکلیر ہو چکے ہیں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سپیکر پنچاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے عمران خان کے خلاف اندرونی اور بیرونیشازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انہوں کہا کہ پاکستان کے گرداب سے نکالنے ترقی وخوشخالی لانے بیروزی گاری کے خاتمے،غربت،جہالت دور کرنے عالمی وعلاقی چیلجزسے نمٹے کے لئے پاکستان کو پائیدار امن کی طرف گامزن کرنے کے لئے ہر شخص کو ہر سطح پر کردار ادا کرنے ہو گا اس اجڑی ہو ئی معیشت کا پٹڑی پر لانے کے لئے سیاست دانوں کو بیور وکریٹس کو زیادہ کردار ادا کرنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیرکے سابق وزیراعظم اور آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے صدراور اسمبلی ممبر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری میں بھی اسی طر ح کی تبدیلی کوشش کریں اور بہت جلد آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گئی آزاد کشمیر میں میرٹ نام کی کو ئی چیز نہیں ہے اپنی پسند ناپسند کی بھرتی شروع ہو چکی ہیں

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)ڈڈیال کے صحافیوں کا اجلاس طارق عقیل کی زیر صدارت ہو اجلاس میں عبداللہ خان،قاری اکرم نیازی،وقار احمد بشیر،شجاع الرحمن،ظہیر سپرو،چوہدری الیا س،مشتاق چغتائی،زغفرن توحید ی،احسن شفیق،خرم یاست ملک اور دیگر نے شر کت اجلاس میں مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا شفیق جرال کی ولدہ کی اچانک وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا آخر میں دعاکی اور کہا کہ لوحقین کو صبر جمیل عطا کریں

Show More

Related Articles

Back to top button