DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Superintendent Wapda Circle Jhelum Engineer Khan Aslam Khan addresses an open court session in Bewal Wapda office and warns staff

سپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم انجینئر خان اسلم خان نے بیول واپڈہ دفتر میں ایک کھلی کچہری سے خطاب

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔کام چور ملازمین کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا صارفین مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ہمارا مشن صارفین کو سہولتیں پہنچانا ہے غفلت کرنیوالے ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں سنگل فیز ٹرانسفارمرکوشش کر کے تھری فیز کریں گے ان خیالات کا اظہار سپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم انجینئر خان اسلم خان نے بیول واپڈہ دفتر میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ نئے کنکشن کی درخواستوں پر فوری عمل کیا جائے تاکہ صارفین کو سہولت مل سکے اس موقع پر ایکسئین گوجرخان،ایس ڈی او بیول اور چیئرمین واپڈا یونین حاجی عادل بھی موجود تھے۔

فنڈنگ کیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہوش اڑا دئے

The funding case has stirred PTI leaders

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔فنڈنگ کیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہوش اڑا دئے۔فنڈنگ کیس کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی انتہائی کنفیوثرن اور پریشانی کا شکار ہو چکی ہے اب کارکن اس انکشاف کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والی پارٹی عوام کے سامنے پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہے اگر آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی جا سکتی ہے تو الیکشن کمیشن کے سربراہ کی توسیع بھی ہو سکتی ہے انشاء اللہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود نے اپنے بیان میں کیا۔

بیول سموٹ اور سموٹ تا ٹکال سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

Bewal Samot road left in ruins

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول سموٹ اور سموٹ تا ٹکال سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں جگہ جگہ گڑھے بن گئے گاڑیوں کا چلنا دشوار ہو گیا بیول تا سموٹ روڈ چند سال قبل تعمیر ہوئی لیکن کرپشن کی وجہ سے انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا جسکی وجہ سے سڑک میں فوری طور پر ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ بیول ٹکال روڈ عرصہ دراز سے تعمیر نہیں کی گئی ٹکال والا پل بیس سال قبل اپنی مدد آپ کے تحت روف بھٹی سے بنوایا تھا اس روڈ پر بہت زیادہ آبادی ہے تو روڈ چوبیس گھنٹے آمدورفت کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اسکی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس نے پائپ لائن ڈال کر پوری کر دی پچھلے دنوں ڈمپر نالی میں گرنے سے الٹ گیا اور ایک بوڑھی عورت ڈمپر کے نیچے آکر جان بحق ہو گئی ایم پی اے چوہدری صغیر اور ایم پی اے چوہدری جاوید کو ثر ایڈووکیٹ سے علاقے کے لوگوں کی پرزور گذارش ہے کہ دونوں سڑکوں کی تعمیروتر قی فوری طور پر شروع کی جائے اور اگر موجودہ ایم پی اے حضرات کا طرز عمل سابقہ حکمرانوں جیسا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب عوام ان لوگوں کو بھاری اکثریت سے ریجیکٹ کر دے گی عوام نے تبدیلی کیلیے ووٹ دیا تھا یہ تبدیلی نظر بھی آنی چائیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button