DailyNewsKahuta

Kahuta; Dengue awareness and Iqbal day seminar held at government girls degree college

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی پرنسپل مسز رضوانہ ایو ب کے زیر اہتمام کالج میں یوم اقبال اور ڈینگی کے حوالے سے الگ الگ تقریب

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی پرنسپل مسز رضوانہ ایو ب کے زیر اہتمام کالج میں یوم اقبال اور ڈینگی کے حوالے سے الگ الگ تقریب اور واک میں طالبات، اساتذہ، سٹاف کی بھر پور شرکت۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی، پروفیسر حبیب گوہر، پرنسپل مسز رضوانہ ایوب، فوکل پرسن مس تہمینہ اور مقامی اخباری نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کے تصور ”خودی“ او ر”شاہین کے تصور“ نے نوجوان نسل کونہ صرف شعور دیا اور خواب غفلت سے قوم کو جگایا بلکہ اقبال نے نوجوان نسل میں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیداکیا۔ اس موقع پر پرنسپل مسز رضوانہ ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کی شاعری نوجوان نسل کے لیئے ایک پیغام اور سبق ہے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے ڈینگی واک کی قیادت بھی کی۔ واک میں ادارے کی طالبات اور اساتذہ و سٹاف نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button