DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Traffic situation out of control in Kallar bazaar

کلر سیداں شہر میں ٹریفک میں ٹریفک کے معاملات قابو سے باہر ہو گئے

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں شہر میں ٹریفک میں ٹریفک کے معاملات قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔روڈ کے اطراف میں پرائیویٹ گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ میں ٹریفک مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ رہی سہی کسر پریشر ہارن اور کمسن ڈرائیوروں نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے شہری نفسیاتی مریض بن کر رہ گئے ہیں۔پنڈی روڈ،گوجرخان روڈ،چوآ روڈ سمیت مین اور مغل بازار میں ٹریفک کی بے ضابطگیاں عروج پر ہیں۔تحصیل کلر سیداں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے دو عدد ٹریفک انسپکٹرز تعینات ہیں مگر اس کے باوجود کلر سیداں شہر میں ٹریفک معاملات میں بہتری نہ آ سکی۔شہر اور گردونواح میں بیشتر ایسی مسافر گاڑیاں ہیں جن کے پاس روٹس پرمٹ ہیں نہ ہی ڈرائیور حضرات کے پاس لائسنس جبکہ کھٹارہ نما دھواں چھوڑتی فورڈ ویگنیں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں جن کا ٹریفک وارڈنز نے آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ادھر ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ ٹریفک مسائل کی اصل جڑھ ریڑھ بان ہیں جو روڈ کے اوپر اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے اپنی اشیاء فروخت کرنے میں مگن رہتے ہیں۔ایم سی انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔

Kallar Syedan; the Traffic situation in Kallar bazaar is getting bad to worse and out of control now, Despite construction of bypass the bazaar and employment of traffic wardens the situation has not changed as local authorities are asked to take notice.

لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) نے چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی توثیق ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

Lahore High Court (Rawalpindi Bench) rejects the bail plea of the nominee in a theft case

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) نے چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی توثیق ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم عالمگیر کو ہتھکڑیاں لگا کر حوالات بند کر دیا۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ منگلورہ کی رہائشی مسماۃ (ف) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا خاوند بیرون ملک ہوتا ہے۔مسماۃفرح ناز اور مسماۃ نائلہ جو کہ میری دوست ہیں عرصہ تقریبا تین سال سے ان کا میرے گھر آنا جانا ہے۔گزشتہ روز دونوں بہنیں اور ان کا بھتیجا عالمگیر ہمارے گھر آئے اور مجبوری ظاہر کی کہ انہیں پانچ ہزار روپے ادھار چاہیں جس پر میں بیٹی کے ہمراہ اپنی بہن نرگس کے پاس جو کہ میرے بھائی کے گھر آئی ہوئی تھی پیسے لینے چلی گئی اور جب واپس آئی تو تینوں اشخاص گھر میں موجود نہ تھے جبکہ الماری میں موجود طلائی زیورات و نقدی پندرہ ہزار موجود نہ تھے۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے مقدمہ میں نامزد دو بہنیوں مسماۃ (ف ن) اور (ن) کی قبل از گرفتاری کی ضمانتیں منطور کر لیں۔پولیس کے مطابق ملزمہ مسماۃ (ف ن) تھانہ کلر سیداں میں فحاشی کا اڈا چلانے کے الزام میں درج ایک مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ملک انصر خان اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Malik Ansar Khan (PTI) family return after performing Umrah

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما ملک انصر خان اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے چوہدری توقیراسلم,تنویرشیرازی,وقار بھٹی ایڈووکیٹ محمود حسین کیانی اور دیگر نے ان کے گھر جاکر انہیں مبارکباد پیش کی۔

چھ برس قبل پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے نکالے گئے سینیڑی ورکر کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کردیا

Six years ago, under the PEDA Act, sacked Sanitary workers reinstated.

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگرنے چھ برس قبل پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے نکالے گئے سینیڑی ورکر کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کلر سیداں نے چھ برس قبل ایک سینٹری ورکر انصر محمود ولد فضل کریم سکنہ بمعہ گنگال کو پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے برخواست کر دیا تھا اس نے اس فیصلے کے خلاف ڈی سی او راولپنڈی کو اپیل کی درخواست دی تھی جس کی سماعت ہی نہ ہوئی موجودہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے در خواست کی سماعت کی اور فریقین کو سننے کے بعد ملازم انصر محمود کے حق میان فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے ملازم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کی گئی کاروائی کو ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر انصر محمود کو ملازمت پر فوری بحال کر نے کا حکم جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button