DailyNews

The work on Kotli Sattian Kalyadi Road, which runs from Malot Sattian to Tian Dhulkot, is becoming very poor and non-standard. Asad Satti

کوٹلی ستیاں کلیاڑی روڈ پر شروع ہونے والا کام جو ملوٹ ستیاں سے ٹائیں ڈھلکوٹ پر جاری ہے انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہو رہا ہے

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر)صدر پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوٹلی ستیاں کلیاڑی روڈ پر شروع ہونے والا کام جو ملوٹ ستیاں سے ٹائیں ڈھلکوٹ پر جاری ہے انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہو رہا ہے محکمہ ہائی وے نے ناقص کام کرنے کے لیے ٹھیکدار کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ریاست مدینہ بنانے والے خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں عوام کی بھرپور احتجاج اور ڈیمانڈ پر شروع ہونے والے اس کام کو جس طرح کیا جا رہا ہے حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے حکمران جماعت کے اہلکاروں نمائندوں اور ذمہ داروں نے بھی چپ سادھ لی ہے عوام کے پیسوں کا بے دردی سے ضیاع ہو رہا ہے آگے سے روڈ بنائی جاتی ہے اور دوسرے دن پیچھے سے اکھڑ جاتی ہے یہ سب ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہو رہا ہے اسی لئے محکمہ خاموش بیٹھا ہوا ہے محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے یہ ناقص اور غیر معیاری کام ہورہا ہے۔

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) منتخب نما ئندو ں کے دعوے کے دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ واپڈا کو ٹلی ستیاں کا سب ڈویژن تبدیلی سرکا ر بھی نہ بنا سکی واپڈا کے ہزاروں کنزیومر کوشدید مشکلا ت کا سامنامحمو لی سے فالٹ پر بھی سٹا ف کی کمی کے با عث لوگو ں کو اندھیروں کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا جا تا ہے منتخب نما ئندو ں کی واپڈا افسران کے ہا ں شنوائی نہیں یا پھر غیر سنجیدگی کا مظا ہرہ سابقہ دو ر حکو مت میں واپڈا کے سب ڈویژن کی منظو ری کے با وجو د تبدیلی سرکا ر سے سٹا ف کی تعینا تی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی جس کے با عث گزشتہ دنوں شدید با رش،اور ژالہ با ری کے باعث کو ٹلی ستیاں کے مختلف علا قوں میں درجنو ں ٹرانسفارمر جل جانے،فیوز اڑ جا نے،پو ل ٹیڑے ہو نے اور تا ریں ٹو ٹ جا نے سے بجلی کا نظا م بری طرح متاثر ہو نے سے عوام کو شدید مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑا اور دوسری جا نب محمو لی فا لٹ پرکئی کئی دن اندھیرو ں میں گزارنیپر مجبو ر کیا جا تا ہے محکمہ وا پڈا کے افسران اور منتخب نما ئندو ں نے کو ٹلی ستیاں کے ہزاروں واپڈاکے کنزیو مر کو محض 4اہلکا روں کے رحم و کرم پر چھو ڑ رکھا ہے جو کہ انتہا ئی نا کا فی ہیں جبکہ سب ڈویژن میں منظور سٹا ف کی تعداد 28مقر ر ہے محض 4اہلکا روں کی تعینا تی منتخب نما ئندو ں اور واپڈا افسران کا کو ٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ نا انصا فی اور ایک مذا ق کے مترادف ہے دو سری جانب منتخب نما ئندو ں کے سوشل میڈیا پر دعوے محض سوشل میڈیا تک ہی محدو د عملی طو ر پر گرواؤنڈ میں کا کردگی انتہا ئی ما یو س کن نظر آنے لگی عوام علاقہ نے مطا لبہ کیا کہ محکمہ واپڈا کے افسران اور منتخب نما ئندے عوامی مشکلا ت کا فو ری ازالہ کریں۔

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر)ملک بھر کی طرح کوٹلی ستیاں میں بھی آمدِمصطفی آقائے دو جہاں رحمت العالمین محبوب خدا حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا جشن ولادت بھر پورجوش و خروش سے منایا گیا کوٹلی ستیاں کے مختلف مقامات کرور،اریاڑی،ملوٹ ستیا ں مرزاپور،ڈھانڈہ،کرل، لہتراڑ،سانٹھ انوالی، لوئر کوٹلی،کہوٹی اورچھینٹ میں علیحدہ علیحدہ جلوس نکالے گئے جبکہ مر کزی جلوس دربا ر عالیہ بلاوڑہ شریف سے سپہ سالا ر عقیدہ تاجدار ختم نبوت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی قیا دت نکا لا گیا جس میں بڑی تعدا د میں علماے کرام عاشقان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم،خادمین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے علاوہ سیاسی وسماجی رہنما وں و دیگر نے بھی شرکت کی جلو س کے فول پروف سیکورٹی انتظاما ت جو کہ ڈی ایس پی کوٹلی ستیا ں اور ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نفری کے ہمراہ سیکورٹی پر خو د معمورتھے اور نگرانی بھی کرتے رہے ہر طرف درودو سلام کی صدائیں عاشقان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم کی جھوم جھوم کر تاجدار ختم نبوت کی آمد کی خوشی میں فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے جلو س چوار بازار سے ہوتا ہوا مین بازار سے ہو کر میلاد چو ک پہنچا جہاں غوثیہ نعمت مسجد میں مرکزی پروگرام کا انعقا د کیا گیا تھا مرکزی پروگرام کی صدارت بھی صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشا ہ سرکا ر نے کی پروگرام میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی،پی پی رہنما آصف شفیق ستی،راجہ محمد احسان ستی، جماعت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں کے رہنما ؤں،سنی تحریک،میلا دکمیٹی،تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،تحریک منہاج القرآن،الکرم فرینڈز کے عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی مقامی علما ے کرام نے ولادت مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم کے مو ضو ع میں خطا با ت فرما ے اور کہا کہ آ پ صلی اللّٰہ وعلیہ وسلم کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمت پر ہمیں شکر بجا لا نا ہو گا آ پ صلی اللہ و علیہ وسلم کی زندگی سے ہمیں احترام انسانیت کا بھی درس ملتا ہے یہ ایک فطری تقاضا ہے کہ ہم جب دنیا داری کے معاملات میں اکثر احترام انسانیت کو بھول جاتے ہیں جو کہ معاشرے میں بگاڑ ا کا باعث بنتا ہے آ قاے کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے احترام انسانیت میں غیر مسلموں کا بھی احترام کیا آ پ صلی اللہ و علیہ کی سیر ت کا اہم پہلو بھی احترام انسانیت ہے انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم ہی وجہ تخلیق کا ئنا ت ہیں آپ نہ ہو تے تو یہ کا ئنا ت نہ ہو تی بعد ازاں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر نے لہترا ڑ اور سانٹھ انوالی میں منعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللہ و علیہ وسلم کی صدارت بھی کی اور خصوصی دم اور دعا بھی کی اور لہتراڑ میں میلا د کمیٹی کی جانب سے دیے جا نے والے عمرہ ٹکٹ کی قر عہ اندازی بھی کی

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر)بحریہ فاؤنڈیشن کالج کو ٹلی ستیاں میں مختلف موضوعات پر تقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی کمانڈو ڈاکٹر نعیم طارق،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ابرار الحق ستی، پرنسپل صفہ کوچنگ سینٹر میڈم عظمی عامر،صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی،سیکرٹری اطلاعات طیبہ ناز کاظمی،ناصر محمود ستی سمیت بچوں کے والدین و عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب جشن آ مد رسول صلی اللہ و علیہ و سلم،9نومبرشاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور بحریہ کالج کو ٹلی ستیا ں کے بچوں کی طرف سے سائنس اینڈ آ ٹس کی نمائش،پولیو سے آگا ہی کے موضوعات کی مناسبت سے انعقاد پزیر تھی تقریب میں طلبا ء و طالبات نے ٹیبلو ز،ملی نغمے ثنا خوانی سمیت اردو و انگلش تقاریر بھی پیش کی تقریب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم طارق،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ابرار الحق ستی،پرنسپل سندس اختیار ستی و دیگر نے خطاب کیامقررین نے آ پ صلی اللہ و علیہ وسلم کی ولادت کو اللہ تعالیٰ کا امت پر احسان عظیم قرار دیتے ہو ہے کہا کہ آ پ صلی اللہ و علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے دعا ہے کہ ہم آ پ صلی اللہ و علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزار سکیں انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی ملی و دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے بچوں پر زور دیا کیا وہ کلام اقبال سے اپنی زندگیوں کوبدلیں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں نے بچوں کے ہاتھوں سے بنائی جانے والی سائنس اینڈ آ ٹس نمائش کا وزٹ بھی کیا جس پرٹیچرز کی محنت اور بچوں کے ٹیلنٹ کو زبردست الفاظ میں سرا ہا اور اس کا کریڈٹ پرنسپل سندس افتخارستی اور انکے دیگر سٹاف کو دیاجبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ابرار الحق ستی نے پولیو سے آگاہی کے حوالے سے بریفنگ دی اور عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ11نو مبر 17نو مبر تک جا ری پو لیو کمپین میں حکومت اور محکمہ ہیلتھ کاساتھ دیں۔

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) حافظ عتیق الرحمان ترجمان سنی رابطہ کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضورﷺ تمام انسانیت کے لئے نورِ ہدایت بن کر آئے ہیں آپﷺ کی زندگی کا صحیح طریقے سے مطالعہ کر کے اس پر عمل کیا جائے تو اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لئے ہدایت اور راہنمائی میسر ہے آپﷺ نے عرب کے بگڑے ہوئے معاشرے میں اپنی تعلیمات سے ایک ایسا انقلاب بھرپا کیا کہ جس کی بدولت معاشرے میں حقیر تر سمجھے جانے والے عرب کے لوگ عزت کی بلندیوں پر پہنچ کر آدھی سے زیادہ دنیا پر حکمرانی کرتے رہے اور آج بھی دنیا ان کی مثالیں پیش کرتی ہے بارہ ربیع الاول آقاﷺ کا یومِ ولادت ہمیں یہ دعوتِ فکر دے دہا ہے کہ اگر ہم مغرب کے پیچھے بھاگنے کے بجائے حضورﷺ کی پاک تعلیمات سے راہنمائی حاصل کریں تو وہ دن دور نہیں جب مسلمان پھر سے دنیا پر حاکم بن کر ابھریں، شرط صرف یہ ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کی کامل اتباع کریں اور آپﷺ کی دی ہوئی تعلیمات میں اپنی فلاح و کامیابی کو یقینی جانیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button