DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Large millad procession taken out in Islam purra jabber

ملک بھر کی طرح اسلام پورہ جبر میں بھی بارہ ربیع الاول کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا

جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)ملک بھر کی طرح اسلام پورہ جبر میں بھی بارہ ربیع الاول کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کی مساجد، گلیوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سجایا گیا۔ جگہ جگہ سے درود و سلام کی صدائیں آ تی رہی، مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے اسلام پورہ جبر شہر میں حسب معمول تمام ایریا کے جلوس رتالہ موڑ پر اکھٹے ہوئے وہاں سے ایک بڑا اجتماعی جلوس جبر بازار سے گزرتا ہوا بابا سائیں مرچو کے مزار پر مختصر محفل جس میں بہترین سجاوٹ پر میلاد کمیٹیوں کے ممبران میں لکی فوڈز کی جانب سے ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ مرکزی جامع مسجد میں جشن عید میلاد النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا پروفیسر جمیل احمدزاہدخصوصی نیکہا ہے کہ ہ مہینہ فیوض و برکات و سعادتوں کا منبع ہے۔ ماہ ربیع الاول میں عموماً اور بارہ ربیع الاول کو خصوصاً سرکارِ دو جہاں کی ولادت باسعادت کی خوشی میں پورے عالم اسلام میں محافل منعقد کی جاتی ہیں اس دن محسنِ انسانیّت‘ آقائے کائنات‘ فخر موجودات‘ نور مجسم‘ نبی اکرم‘ سرکار دو عالم دنیا میں تشریف لائے تھے۔آپ کی بعثت اتنی عظیم نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی نعمت نہیں کر سکتی۔ آپ قاسمِ نعمت ہیں کہ دنیا کو ساری عطائیں آپ کے صدقے میں ملتی ہیں۔

آرجے خان بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Wedding reception of RJ Butt held in Kanoha

جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)آرجے خان بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ کنوہامیں کیاجس میں ان کے دوست احباب سمیت آرجے مرسلین شاہ،ذیشان بٹ پنجاب پولیس نے خصوصی شرکت کی جبکہ نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

تحصیلدار گوجرخان راجہ اشفاق نے اسلام پورہ جبر بازار میں پوسٹر لگاوا دئیے جس پر ناجائز منافع خوروں کی صورت میں گاہگوں کی شکایات درج کی جائیں گی

Tehsildar Gujar Khan to take action against traders upon registered complaints against a trader

جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیراتنگ کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار گوجرخان راجہ اشفاق نے اسلام پورہ جبر بازار میں پوسٹر لگاوا دئیے جس پر ناجائز منافع خوروں کی صورت میں گاہگوں کی شکایات درج کی جائیں گی اور ان کو فوری انصاف ملے گا کسی بھی ناجائز منافع خوروں کی شکایات اپنے مقامی موضع کے پٹواری آفس میں درج کروائیں دیگر انہوں نے کہا اسلام پورہ جبر شہر میں ریٹ لسٹ کو صبح جلد فراہمی کا یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button