DailyNewsHeadline

London; One of largest Millad procession held in Slough as two minute silence is observed in the procession on remembrance Sunday

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمنڈ روڈ مسجد کے زیر اہتمام میلاد جلوس کا انعقاد۔دوسری جنگ عظیم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

https://www.facebook.com/mohammad.naseerraja/videos/10156782375052666/?t=149

London; One of the largest millad procession was held in Slough by Slough Islamic trust. The procession was led by Hafiz Adnan Zaheer of Thathi, Gujar Khan who is Imam at the Diamond road Masjid. Thousands of people peacefully participated in the millad procession.

سلاو(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام ایک بڑی تعداد میں میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دوسری جنگ عظیم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔جلوس کی تھاتھی گوجرخان کے حافظ عدنان ظہیر نے کی۔جو ڈائمنڈ روڈ مسجد کے امام بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حسب روایت جلوس کا آغاز سالٹ ہل پارک سے تلاوت قرآن پاک سے اور افتتاحی دعا کی گئ پھر دورود سلام اور نعروں کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوا سخت سردی کے باوجود عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد اس جلوس میں شریک تھی جلوس کے شرکائکے لیے جگہ جگہ فوڈز کے سٹال لگے ہوئے تھے ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے جلوس کے شرکا کی خدمت کر رہا تھا کوئی سموسے پکوڑے کوئی چاول اور گرم چائے پیش کر رہا تھا سرزمین سلاو سے ہر طرف سے نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی جلوس سٹوک پوجز لین سے ہوتا ہوا ایلمن ایونیو میں داخل ہوا پھر شگ کاف لین سے گزرتا ہوا ویکسم روڈ پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکا کا بھر پور استقبال کیا گیا جلوس میں ہر چوک سے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوتے رہے جلوس میں مرد خواتین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مسجد انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے اہلکار بھی جلوس میں شامل رہے اور نظم و ضبط کو احسن طریقے سے سنبھالا جلوس کے ساتھ ساتھ ایک بڑی گاڑی بھی موجود تھی جو ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھاتی رہی۔جلوس ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا ڈاہمند روڈ میں واقع سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں اختتام پذیر ہوا اور اختتامی دعا کی گئ مسجد انتظامیہ کی طرف سے جلوس میں شرکت کرنے والے تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نظم و ضبط کا خیال رکھا مسجد میں بھی جلوس کے شرکا کے لیے فریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جلوس کے بعد نماز ظہر ادا کی گئ اور ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علما کرام اور نعت خواں نے اپنے اپنے پیارے انداز میں اپنی اپنی حاضری لگوائی آخر میں صلوت سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور دعا کے بعد وسیع پیمانے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ اور مسجد انتظامیہ کی طرف سے جلوس کی کوریج پر پوٹھوارڈاٹ کام کے چئرمین محمد نصیر راجہ اور سینئر رپورٹر افتخار وارثی کا اسپیشل طور پر شکریہ ادا کیا گیا جو ہر سال میلاد کے اس جلوس کو مکمل کوریج دے کر دنیا بھر میں دکھاتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button