DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Armed robbery committed in village Mohalla Arra in Qazian

قاضیاں محلہ آڑہ میں ڈکیتی کی واردات ،تین مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے اہل خانہ کو پچیس لاکھ روپے کیش اور دس تولہ سونا لوٹ لیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ قاضیاں محلہ آڑہ میں ڈکیتی کی واردات ،تین مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے اہل خانہ کو پچیس لاکھ روپے کیش اور دس تولہ سونا لوٹ لیا۔ صوبیدار(ر) الطاف نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں بیان کیا ہے کہ گزشتہ شام میرے اہل خانہ ایک شادی میں شرکت کے لئت گئے ہوئے تھے ۔میں گھر میں اکیلا تھا۔ رات آٹھ بجے تین مسلح نقاب پوش دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ مجھے گن پوائنٹ پر رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے پچیس (25) لاکھ روپے نقدی، دس تولے طلائی زیورات اور دو ٹچ موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔ جب میرے اہل خانہ شادی سے واپس آئے تو انہوں نے مجھے رسیوں سے کھولا۔ پولیس نے مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ اہل علاقہ نے ڈاکووں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Gujar Khan; Armed robbery was committed in village Mohalla Arra in Qazian at the residence of Subaidar (R) Iltaf, Around 25 Lakh Rps along with jewellery was taken.

Show More

Related Articles

Back to top button