DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two shops burgled in same night in village Dhamali, UC Balakhar

کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں ایک ہی رات میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر کے فرار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ایک ہی رات میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔یونین کونسل بھلاکھر کے نواحی موضع دھمالی میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے ندیم رضا جنرل سٹور کے تالے توڑ کر وہاں موجود سیگریٹس سمیت دیگر اشیاء اور نو ہزار روپے کی نقدی سمیٹ لی جس کے بعد ملزمان عتیق جنرل سٹور میں داخل ہو گئے اور وہاں سے 70 ہزار روپے کی نقدی اور ایک عدد موبائل فون جو کہ چارجنگ پر لگا ہوا تھا چوری کر کے فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; Two shops burgled in same night in village Dhamali, UC Balakhar, The shops burgled were Nadim Raza general store and Atiq general store.

فوری الیکشن اب ہمارا مطالبہ ہے,مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ

Immediate election is now our demand, Qamar-ul-Islam Raja

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل میں ہوں یا ہسپتال میں پاکستانی سیاست کی سب سے بڑی حقیقت اور ملک بھر کی سیاست ان کے گرد گھومتی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میاں نوا ز شریف نے ہسپتال قیام کے دوران یہ باور کرا دیا ہے کہ وہ پاکستانی سیاست کی سب سے بڑی حقیقت ہیں آج حکومت اس لیے ای سی ایل سے ان کا نام نکال رہی ہے کہ بیمار اور نا تواں نواز شریف ایسا بوجھ بن گئے ہیں کہ جس تلے حکومت بیٹھ چکی ہے۔اہل خانہ نے بہت منت سماجت کے بعد میاں صاحب کو ملک سے باہر جانے کے لیے راضی کیا یہ کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی معائدہ سیاست وہیں کی وہیں ہے ہماری پارٹی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔آج لیگی ورکر کی اخلاقی کامیابی اور سچ کی فتح ہوئی ہے میاں نوا زشریف نے اپنی استحکامت جرات اور صبر سے اپنی بیماری کا مزاق اڑانے والوں کو اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ ان کے اعلاج کے لیے خود متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ فوری الیکشن اب ہمارا مطالبہ ہے اور اس کے لیے تحریک جاری ہے ڈیل کرنے والے الیکشن کا مطالبہ نہیں کرتے۔انہوں نے یوتھیوں سے کہا کہ وہ اپنے حاکموں سے پوچھیں کہ نہ این آر او ہوا نہ پلی بارگین نہ کوئی ڈیل تو پھر یہ کیا ہوا کہ کمرے کا اے سی نکلوانے والے چھٹی کے دن بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوا رہے ہیں۔اب بات یوٹرن سے اباؤٹ ٹرن چلی گئی ہے اور عنقریب قوم کوئک مارچ بھی دیکھے گی۔

غیر ملکی سویٹس اور چاکلیٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی جائے

The sale of fake foreign sweets and chocolates should be banned

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)برطانیہ سے آئے شہری شاہد حسن نے شکایت کی ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر فروخت کی جانے والی سویٹس اور چاکلیٹس میں سؤرکے اجزا شامل ہیں اور ان کی فروخت زوروشور سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ سواں کے قریب جی ٹی روڈ کے ایک بڑے کاروباری مرکزکے دورے پر وہ یہ دیکھ کے حیران رہ گئے ک وہاں فروخت کے لیئے رکھی گئی سویٹس اور چاکلیٹس بیرون ممالک مسلمان بھی استعمال نہیں کرتے اور یہ یہاں بنا دیکھے پڑھے لوگ خرید کر کھا رہے ہیں جبکہ ان پر واضع طور پر لکھا ہوا ہے کہ ان کی تیاری میں سؤرکے اجزا شامل ہیں اس کے باوجود انہیں یہاں بے دھڑک استعمال کیا جارہا ہے اور لوگ پیسے دے کر سؤر سے بنی اشیا کھا رہے ہیں انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے دیگر تمام اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سؤر کے اجزا سے تیار سویٹس اور چاکلیٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور غیر ملکی سویٹس اور چاکلیٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

کلر سیداں میں پانچ یوم قبل ملنے والی نعش کی شناخت ولی محمد سکنہ پشاور کے نام سے ہوگئی

Body found five days ago identified as man from Peshawar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں پانچ یوم قبل ملنے والی نعش کی شناخت ولی محمد سکنہ پشاور کے نام سے ہوگئی ہے۔پولیس تھانہ کلر سیداں کے اے ایس آئی راجہ محمد سفیر نے بتایا کہ متوفی کے بیٹے نوید خان کو اپنے والد کے حادثے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلی جس کے فورا بعد وہ کلر سیداں پہنچ گیا جہاں اس نے بتایا کہ اس کا 55 سالہ والد ولی محمد روات کے علاقہ میں کسی ہوٹل میں کام کرتا تھا جو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ یاد رہے کہ چند یوم قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے قریب واقع ایک بند سی این جی پر اس کی نعش پڑی ہوئی ملی تھی۔متوفی کا پیٹ پھٹا ہوا اور بازوں ٹانگیں کچلی ہوئی تھیں۔متوفی کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اس کی شناخت کیلئے ایک نجی ایمبولنس کے ذریعے منادی بھی کروائی گئی تھی مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا تھا جس کے بعد پولیس نے نعش کو امانتا سپرد خاک کروا دیا تھا۔

گوجرخان کے ڈی ایس پی ملک طارق مسعود کا تبادلہ کہوٹہ کلر سیداں کر دیا

Malik Tariq Masood transferred from Gujar Khan to Kallar police station

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)گوجرخان کے ڈی ایس پی ملک طارق مسعود کا تبادلہ کہوٹہ کلر سیداں کر دیا گیا ہے انہوں نے چارج سنبھال لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button