DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Jashn e millad procession held in Choa Khalsa, Doberan Kallan, Chauk Pindori, Shah Bagh regions

جشن عید میلاد النبیﷺ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بھی پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جشن عید میلاد النبیﷺ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بھی پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا روات،کلر سیداں،چوآخالصہ، دوبیرن کلاں،چوکپنڈوڑی،شاہ باغ سے بڑے بڑے جلوس نکالے گئے اس دوران مختلف مقامات پر شرکاء جلوس پر شہریوں کی جانب سے گل پاشی کی گئی مختلف مقامات پر محفل نعت خوانی ہوئی اور علمائے اکرام نے خطاب کیا۔میلاد کی تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں کمسن بچے نوجوان بوڑھے لوگوں نے پوری عقیدت کے ساتھ شرکت کی جلوسوں میں گھڑ سوار،اونٹ سوار،ٹرکٹر ٹرالی اور دیگر مختلف گاڑیاں بھی شریک تھیں شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اس سے قبل گزشتہ شب متعدد مقامات سے مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی گئیں مختلف مقامات پر لوگوں کی مشروبات اور مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی اور جلوسوں میں شامل میلاد کمیٹیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔میلاد کے سلسلے میں روات بازار کی عمارات اور گاڑیوں کو بھی سجایا گیا تھا مسجد نبوی ﷺ کے ماڈل بھی بنائے گئے سارا دن گلی کوچوں میں آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے ترانے گونجتے رہے۔

ڈاکٹر رانا سلیمان مجاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Dr Rana Suliman Mujaid celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کے ایس ڈی او رانا مجاہد علی خان کے فرزند ڈاکٹر رانا سلیمان مجاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں چیئر مین پنجاب سروس ٹریبونل عبدالسمیع خان منڈی بہاؤالدین سے سابق رکن اسمبلی شفقت گوندل،ایس ایز قاسم خان نیازی،راجہ شہزاد اصغر، اختر محمود عباسی،ڈاکٹر ریاض احمد شیخ،ڈاکٹر ظفر اللہ، ڈاکٹر ظفر گوندل،ڈاکٹر خالد رندھاوا،ڈاکٹر نصر اللہ، ایکسین افتخار احمد،فیصل شوکت، حسنین احمد، حافظ قدیر الحسن، چوہدری محمد علی،راؤ طارق، انجنیئر زعیم علی،ممتاز اعوان،راجہ پرویز اختر، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، ماسٹر تصور حسین، انجنیئر غلام محمد،رانا ابرار حسین،اکرام الحق قریشی کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد گوجرخان لاہور فیصل آباد منڈی بہاؤالدین اور رحیم یار خان سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چوہدری عامر وسیم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ اتوار کی شام یوسی مغل کے گاؤں موہڑہ وینس میں ادا کی گئی

Mother of Ch Amir Wasim passed away in Morra Vaince

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری اور سیاسی رہنما چوہدری عامر وسیم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ اتوار کی شام یوسی مغل کے گاؤں موہڑہ وینس میں ادا کی گئی جس میں معظم علی،طارق عزیز، محمد افضل کھوکھر،محمد نوید بھٹی، راجہ محمد یونس، ملک نور،حاجی شفقات،راجہ جاوید اشرف، شیخ ساجد الرحمان، راجہ جاوید اشرف، راجہ شہزاد یونس، محمد زبیر کیانی، سید مداح حسین شا ہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر بروز منگل آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button