AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Eid Milladun Nabi mehfil held at Dhok Lohi Masjid in Boha Gujran

بوعہ گجراں ڈھوک لوہی مسجد میں منعقدہ محفل میلاد ﷺ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حضرت علامہ مولانا پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی آمد سے پہلے جہالت تھی سود خوری والدین کی عزت نہ کرنا بچیوں کو زندہ درگور کر دینا بتوں کی بوجا کرنا یہ سب عام تھا لیکن جب دو جہانوں کے والی کی آمد ہوئی تو ہر طرف نور ہی نور چھا گیا اللہ تعالی نے مومنوں پر احسان فرمایا ان کے درمیان اپنا عظیم الشان رسول ﷺ بھیجا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوعہ گجراں ڈھوک لوہی مسجد میں منعقدہ محفل میلاد ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جو چیز مومنوں کو عطا کی وہ اللہ پاک کے خزانوں میں سب سے قیمتی چیز تھی اللہ تعالیٰ نے کائنات میں بے شمار رسول بھیجے ایک قوم کے لیے اور کوئی ایک علاقے کے لیے لیکن ہمارے آقا ﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور آپ رسولوں میں اسی وجہ سے یکتا ہیں اور آپ ﷺ کی صفت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ن آپﷺ کو مومنوں کو پاک صاف کرنے کے لیے بھیجا تاکہ ان مومنوں کو علم و حکمت اور کتاب کا درس دیں کیونکہ آپ ﷺ کی آمد سے پہلے گمرائی تھی اور آپ ﷺ کی آمد سے اندھیروں میں نور و روشنی آئی اور جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے آپﷺ کے آنے کا مقصد بے نمازیوں کو نمازی بنانا اور جہالت کے اندھیروں سے نکالنا تاکہ وہ اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کے حکامات پر عمل کر کے بہترین انسان ثابت کر سکیں محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا قاری حسنات احمد نے یہ سعادت حاصل کی جبکہ محمد خیام،قاضی منیر،خادم حسین،عمیر علی،ناصر عطاری،محمد عقیب نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا نظامت کے فرائض قاضی منیر حسین نے سر انجام دیے محفل پاک کا اہتمام یونین کونسل فیض پور شریف کی ممتاز شخصیت چوہدری اکرم چیمہ،ان کے فرزند کامران اکرم چیمہ وسیم اکرم چیمہ اور چوہدری وقار اور دیگر نے کیا تھا محفل پاک میں اختتامی دعا کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد زمان نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلیں اس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں چھ سال کی عمر سے کرکٹ کھلینا شروع کی گلی محلے سڑک پر کرکٹ کھیلتا رہا شعیب اختر ائیڈئل فاسٹ باولر ہے جن کو دیکھ کر فاسٹ باولنگ کا شوق پیدا ہوا ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد زمان نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان انڈر 16ٹیم کا حصہ کیسے بنے بتایا کہ میرپور میں پی سی بی کے زیر اہتمام کھلا ڑیوں کے ٹرائل ہو رہے تھے میں بھی وہاں ٹرائل دینے کے لیے گیا جہاں مجھے انڈر 16کے لیے بحیثیت فاسٹ باولر سلیکٹ کر لیا گیا انڈر16کے ساتھ اسٹرلیا کا دورہ کیاجبکہ انڈر 19کے ساتھ حال ہی میں چین کا دورہ کر کے آیا ہوں محمد زمان نے کہا کہ میری باولنگ سپیڈ 140تک ہے انشاٗ اللہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید تیزی آئے گی۔

چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حق دار کواس کاحق ملاہے راجہ شہباز خان کاانتخاب میرٹ پرہواہے راجہ جاویداقبا ل صاحب مشیرحکومت آزادکشمیر کاشکریہ اداکرتے ہیں اور اجہ شہباز خان کوپی آر او تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارراجہ خضرحیات خان صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن نے حاجی اخلا ق احمددانش (ر) صدر معلم کی جانب سے راجہ شہباز خان پی آراو ہمراہ ر اجہ جاویداقبال مشیر حکومت آزادکشمیر کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی پرراجہ شہباز خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے یہ منصب ملاہے راجہ جاویداقبا ل مشیرحکومت آزادکشمیر اوران کے بھائی راجہ خضرحیات خان شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے میراانتخاب کیاہے۔ میں حاجی اخلاق احمددانش میز با ن تقریب کے خلوص پران کاشکریہ اداکرتاہوں انہوں نے کہاکہ میں اپنے فرائض خلوص نیت اورصدق دل سے اداکرنے کی بھرپور کوشش کروں گاجن دوستوں نے میر ی پی آراو تعیناتی پر خوشی کااظہار کیاہے اورخیرمقدم کررہے ہیں ان سب کاشکریہ اداکرتاہوں تقریب کے میزبان حاجی اخلاق احمددانش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ شہباز خان کی بطور پی آراو تعیناتی پر مشیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال اور ان کے بھائی راجہ خضرحیات خان سے دلی طور پراظہارتشکر کرتاہوں راجہ شہباز خان کواللہ تعالی نے بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے اوروہ اپنی ان صلاحیتوں کوبرو ئے کارلانے میں کامیاب ہوں گے اورہماری دعاہے کہ اللہ تعالی ان کواپنی نئی ذمہ داریاں کماحقہ انجام دینے کی توفیق عطاکرے ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں تقریب سے حاجی محمدممتاز (ر) اے ای او اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیاتقریب میں ٹھیکیدار ظاروف حسین تصدق حسین ڈاکٹرعمیر ممتاز راجہ سہیل کیانی احسام احمددانش سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button