DailyNews

London; Eid Milladun Nabi procession to be taken out in Slough along with rest of UK on Sunday 10th November

جشن عید میلاد النبی ﷺ۔ سرزمین برطانیہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر 2019ء بروز اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جشن عید میلاد النبی ﷺ۔ سرزمین برطانیہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر 2019ء بروز اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں سلاؤ برکشائر انگلینڈ UK میں 10:30am بجے دن کو سالٹ ہل پارک سے ایک جلوس بھی نکالا جائے گا۔ جو جامع مسجد غوثیہ، ڈائمنڈ روڈ پر جا کر اختتام پزیر ہو گا۔

لیسٹر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) لیسٹر کی ممتاز دینی شخصیت خطیب پیر بابا سید سلطان شاہ نے کہا کہ میلادالنبی ﷺ کا سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے اور اہل عرب کا طریقہ تھا کہ آقاﷺ کا میلاد مناتے تھے اور اجر عظیم حاصل کرتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین ہیں اور آپ ﷺیہ رحمتیں اور عنایتیں اپنی امت کو عطا فرماتے ہیں۔ وہ ایک محفل سے خطاب کر رہے تھے۔

ہیلی فیکس (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شاہ ولایت فائونڈیشن ہیلی فیکس کے زیر اہتمام میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں الجامعہ الذہرا فرانس سٹریٹ میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے امت مسلمہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی محبت اصل ایمان کی نشانی ہے جسے آپ ﷺ سے والہانہ عشق اور محبت ہے وہ سچا عاشق رسول ہے۔

اولڈہم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سواد اعظم اہل سنت و الجماعت اولڈہم کی سالانہ مقصد میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء مدرسہ ارشاد الاسلام گلاڈوک اولڈہم میں منعقد ہورہی ہے۔ تلاوت قرآن کریم قاری محمد عباس کریں گے جبکہ حمد و نعت پیش کرنے کی سعادت حافظ میزان الرحمٰن آف اولڈہم حاصل کریں گے۔

برمنگھم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) انجمن خدام الصوفیا انٹر نیشنل و مرکزی میلاد کمیٹی برمنگھم اور امیر ملت ٹرسٹ برطانیہ کے زیراہتمام میلاد مصطفیﷺ کا مرکزی جلوس زیر قیادت و سرپرستی صاحبزاد پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین علی پور سیداں مورخہ10نومبر بروز اتوار جامع مسجد امیر ملت سے نکالا جائے گا۔ جس میں برطانیہ بھر سے جید علما کرام، پیراں عظام اور مشائخ خصوصی شرکت کریں گے۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button