DailyNewsKahuta

Kahuta; PML-N Members from constituency PP7 participate in Azadi march in Islamabad

اسلام آباد میں آزادی مارچ میں ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں کی شرکت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ میں ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں کی شرکت۔ اسلام آباد میں جاری جے یو آئی(ف)کے جاری آزادی مارچ میں حلقہ پی پی سیون سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی مارچ میں سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، مسلم لیگ ن یونین کونسل بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین،روشن مواڑہ ویلفیئر کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان،ن لیگ یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،مسلم لیگ ن یونین کونسل مواڑہ کے صدر راجہ ناہید رزاق اور دیگرکارکنوں نے شرکت کی۔

پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا

Condolences on death of Pir Syed Zubair Ahmed Shah Bukhari

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ان کی وفات سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے مرحوم کی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ میں گزری عشق مصطفیﷺ سے لبریز سینے والے عظیم مذہبی سکالر آج ہم میں موجو د نہیں مگر ان کی دی گئی تبلیغ ہم میں موجود ہیں انشاء اللہ ان کا مشن جاری رہے گا اور دین محمدی ﷺپر کام تا قیامت جاری رہے گاان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی ممتاز سیاسی اور اہلیسنت وجماعت عہدیدار ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کی ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺکے عشق میں گزری ہے اللہ پاک ان کو کر وٹ کروٹ جنت نصیب کریں اوران کی قبر انور کو جنت کے باغوں میں ایک باغ بناہیں۔

ربیع الاو ل کا مہنیہ عقید ت واحترام کا مہینہ ہے

Month of Rabi Ul Awal is a blessing for all

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ امت مسلمہ کیلئے بہترین نمونہ ہے، آپ ﷺ کی ذات با بر کا تعلم وعمل،تدبر وتفکر،اخوت ومحبت اور حسن اخلاق کا محوومرکزہے،آپﷺ نے سہارا غرباء، مساکن،بے بس اور بے کس بلا تفر یق رنگ ونسل،مذہب وملت کیلئے ایک مسیحابن کے تشریف لائے انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہنیہ غم خواری، درد مندی،امن واخوت،اتحادو یکجہتی کا پیغام دیتا ہے ربیع الاو ل کا مہنیہ عقید ت واحترام کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ہمیں آپسی نفرتوں کو دفن کرکے محبت اور بھائی چار گی کی فضاپیدا کر نی چاہیے ہمارے نبی ﷺکی ولادت کا مقصد بھی نفر توں، عداوتوں،رنجشوں کو مٹا کر محبت واخوت، امن وامان کے ماحول کو قائم کرنا تھا انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی اطاعت گزاری میں رہ کر فرقہ واریت،مذہبی،سیاسی ، گروہی، لسانی اور قومی ہر طرح کی بدعنوانی سے نجات پائی جا سکتی ہے آغا سید مشتاق حسین نقوی نے مزید کہا ہے کہ نبی کر یمﷺ کا میلاد منانے والے دنیاوآخرت میں سرخروہو نگے جہاں ذکر کی محفل ہوتی ہے اس محفل کو فر شتے گھیرے میں لے لیتے حضور نبی کر یمﷺکا میلا د منانے والے دنیا آخرت میں سر کرو ہو ں گے،جہا ں ذکر کی محفل ہوتی ہے اس محفل پر رحمت وسکینہ نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ فر شتو ں کی محفل میں اس ذکر و تذکر ہ کر تے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہاوی بر حق حضورنبی کریم ﷺ جو پیغام ہدایت اللہ رب العز تکی طرف سے لائے سراپا خیر وامن سلامتی نیکی اور بھلائی ہے اس سے انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ہیں ہر شخص سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکراسوۂ نبوی ؐ کی روشنی میں حالات زمانہ کا اور اک کرے اورمیانہ روی فلاح عامہ باہمی اخوت و محبت اور امن وسلامتی کے جذبہ کو فروغ دیا جائے۔

بائیو میٹرک سسٹم کی آڑ میں کرپشن شروع ہو گئی

Corruption has started under the the biometric system

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ نصیر احمدنگیال سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کہوٹہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کی آڑ میں کرپشن شروع ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ میں ہر ماہ نیشنل بنک کہوٹہ سے لیتا ہوں اکثر دیکھا گیا ہے بنک عملہ خواتین بیوائیوں اور بزر گوں کو خوار کرتا ہے نیشنل بنک کہوٹہ میں سیکنڈ منیجر رشید مغل نے پر وین نامی خاتون جو بنک کی ملازمہ بھی نہیں ہے وہ انشورنس کمپنی کی ور کر ہے وہ خواتین اور بزرگ خواتین کو بائیو میٹرک کے نام پر بے عزت کر رہی ہے ہر تین ماہ بعد لائف سر ٹیفکیٹ دیتے بھی خوار کیا جا تا ہے اور بزرگ گزٹیڈافسران کو ڈوھنڈنے میں خوار ہوتے رہتے ہیں لہذ ا جس طرع بزر گوں کو نیشنل بنک کہوٹہ خوار کر تا ہے کوئی بھی دوسرا بنک نہیں کر تا لہذ ااحکام بالا زونل منیجر نیشنل بنک راولپنڈی سے التماس ہے کہ ایسے بنک افسران کا سختی کیساتھ نوٹس لیا جائے اوران کو نوکری سے بر خاست کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button