DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; MC Kallar Syedan sub engineer Malik Nadeem Akram transferred

ایم سی کلر سیداں میں تعینات سب انجینئر ملک ندیم اکرام کا تبادلہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ایم سی کلر سیداں میں تعینات سب انجینئر ملک ندیم اکرام کا تبادلہ ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی جبکہ محمد حسنین سب انجینئر کا تبادلہ ایم سی کلر کہار کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کاشف عدنان کیانی کا تبادلہ مری کر دیا گیا تھا جس کے بعد ایم او ریگولیشن کا اضافی چارچ چیف آفیسرخالد رشید کے پاس چلا گیا ہے۔دریں اثناء ایم سی ٹیکسلا میں تعینات افتخار احمد اور ایم سی گوجرخان میں تعینات طارق محمود کو باالترتیب ایم او (آئی) اور ایم او فنانس کی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جو ہفتہ میں دو دن ایم سی کلر سیداں میں اپنے اضافی فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ادھر ایم سی کلر سیداں کے آڈٹ اینڈ کاؤنٹس آفس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز حسین ممدی ساٹھ سال کی عمر مکمل کرنے پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ابھی تک کسی آڈٹ آفیسر کی تعینات عمل میں نہیں لائی جا سکی جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں سمیت سوئی گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی التواء کا شکار ہو گئی ہے۔

عمران خان کا مستعفی ہونا اورنئے انتخابات کا اعلان پوری اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے

Imran Khan’s resignation and announcement of new elections unanimous call by the entire opposition

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)جمعیت علمائے اسلام کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا مقصد قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل آئین او رقانون کی حکمرانی ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے طول وعرض سے طویل سفری صعوبتیں برداشت کر کے اسلام آباد آنے والوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں اسلام کے داعی اور پرامن لوگ ہیں آج تک کسی ایک پتے یا گملے کا نقصان نہ ہونا اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ پشاور موڑ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ با عمل اور پرامن ہیں اور وہ اپنے نصب العین کے حصول کے لیے آئین میں دئیے گئے اپنے جمہوری حقو ق کے تحفظ کے لیے مصروف جدو جہد ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اور اس کے کارکن ہمارے آزادی مارچ پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے پہلے اپنے دھرنے اور اس کے دوران پولیس اور میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنانے پی ٹی وہ پر حملے اور عمران خان کی جانب سے پولیس افسران کی دی جانے والی دھمکیوں کا ایک بار پھر جائزہ لے ہیں تو انہیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مستعفی ہونا اورنئے انتخابات کا اعلان پوری اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ماہ اکتوبر میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1140 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

Over 1140 motorist fined during month of October

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کی زیر نگرانی کلر سیداں میں ٹریفک وارڈنز کے انچارج انسپکٹرز چوہدری محمد قاسم اور قاضی سعید رسول نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ماہ اکتوبر میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1140 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔قاضی عمیر،عنصر قریشی،واجد محمود اور دیگر نے کاروائی میں حصہ لیا۔

محمد ذیشان ہاشمی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of M Zeeshan celebrated

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)محمد شکیل ہاشمی کے فرزند محمد ذیشان ہاشمی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما ہارون کمال ہاشمی، محمد منیر ہاشمی، قاضی زاہد نعیم،شاہد حسن،احسان الحق قریشی، مظہر الاسلام قریشی،قاضی عبدالماجد، ناصر عزیز ہاشمی، کامران ہاشمی،احمد علی ہاشمی،عبداللہ ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔

ریٹائرڈ مدرس راجہ محمد لیاقت علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک بلندیاں چوآخالصہ میں ادا کی گئی

Namaz e janaza of Master Raja Liaqut Ali performed in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ کے معروف سماجی رہنما ریٹائرڈ مدرس راجہ محمد لیاقت علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک بلندیاں چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، محمد ظریف راجا، شیخ ندیم احمد، سید راحت علی شاہ، پرویز اختر قادری، شاہد اکبر گجر، نمبردار اسد عزیز،جہانگیر افضل ہاشمی،چوہدری عبدالقدوس، چوہدری غلام شبیر، بابو ظفر، راجہ محمد خطاب، عبدالرؤف، ضمیر حسین بھٹی کے علاوہ اساتذہ اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button