DailyNewsKahuta

Kahuta; Annual sports festival award ceremony held with Raja Zaffar Ul haq at Dar Al aloom Yaqoobia Baghar Shareef

دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف سکول اینڈ کالج بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس فیسٹول اور قراٗت، نعت،تقاریر کے انٹرنل مقابلہ جات کی خوبصورت تقسیم انعامات تقریب

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام)
دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف سکول اینڈ کالج بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس فیسٹول اور قراٗت، نعت،تقاریر کے انٹرنل مقابلہ جات کی خوبصورت تقسیم انعامات تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ مہمان خصوصی قائد حزب اختلاف و چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق جنرل سیکرٹری مؤتر عالم اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین، ادیب، دانشور خورشید ندیم اور ڈاکٹر راغب نعیمی، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی نے بھی انعامات تقسیم کیئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ادارے کے مہتمم ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اور کہا کہ دور افتادہ علاقہ بگہار شریف میں صاحبزادہ ساجدالرحمان نے جنگل میں منگل کر دیا۔ ادارے کی جانب سے مہمانان گرامی راجہ محمد ظفر الحق، ڈاکٹر راغب نعیمی، خورشید ندیم، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، ڈائریکٹر سی ڈی اے راجہ خضر حیات، ڈسٹرکٹ آفیسر اٹک راجہ امجد اقبال، محمد داؤد، شمس توحید عباسی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی،راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں۔ سٹیج سیکرٹری معروف صحافی و کمپیئر جاوید چشتی نے اپنے خطا ب روائتی انداز میں مہمانوں کو ویلکم کیا۔ جبکہ اس موقع پر بہترین سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔ آخر میں مہتمم ادارہ ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان سجادہ نشین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button