DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ameer Ahle Sunnat jammat Pir Syed Zubair Ahmed Shah Bukhari passed away

عظیم روحانی ودینی شخصیت مناظرہ اسلام امیر اہلیسنت وجماعت پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری وفات پا گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عظیم روحانی ودینی شخصیت مناظرہ اسلام امیر اہلیسنت وجماعت پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری وفات پا گئے۔نمازے جنازہ میں مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین،اہلیسنت وجماعت علماء،سنی اتحاد کونسل کے عہدیدارن، جمیعت علمائے پاکستان کے عہدیدارن،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری صبح اپنے مدرسے میں درس تدریس میں مصروف تھے کہ ان کو دل کی تکلیف ہو ئی وہ اپنے شاگرد کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ہسپتال گے جہاں ان کو دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہواان کی وفات کی خبر ڈویژن بھر میں جنگل کی آگ کی طرع پھیل گئی ان کی موت کی خبر سن کر وہر آنکھ آشکبار تھی ان کی نمازے جنازہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین حضور دیوان شاہ کی خواہش پر پیر سید نصیر احمد نصیر ؒ (مرحوم) کے صاحبزادے پیر سید حبیب الحق گولڑہ شریف نے ادا کی جبکہ نمازے جنازہ میں آستانہ عالیہ بکھر شریف کے سجادہ نشین پیر سید ابرار حسین شاہ، پیر سید عظمت حسین شاہ،پیر سید سجاد شاہ آف نارہ لہڑی،سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،مولانا مفتی محمد حنیف قریشی،مولانا غلام حسین چشتی، قاری عثمان عثمانی،قاری صغیر احمد قادری،ڈاکٹر آصف القادری،مولانا مجید نقشبندی سمیت ہزاروں افرادنے شر کت کی۔

سابق نائب ناظم یوسی مٹور راجہ علی اصغر جنجوعہ کا آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے گروپ کا مشاورتی اجلاس

Former Deputy nazim Raja Ali Asghar Janjua holds meeting with his group for advisory meeting on municipal elections

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق نائب ناظم یوسی مٹور راجہ علی اصغر جنجوعہ کا آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے گروپ کا مشاورتی اجلاس۔ تھوہا خالصہ یوسی مٹور سے سینکڑوں افراد کی شرکت۔آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام معززین سے بات چیت کی گئی۔میری سیاسی زندگی آپ کے سامنے ہے میں نے سابقہ دور میں بھی اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کی ہے اگر دوبارہ موقع ملا تو عوام کی ایک مرتبہ پھر دورہ بھرپور خدمت کروں گاآمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ گروپ کی مشاورت سے ہو گا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھوہا خالصہ کے مقام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم یوسی مٹور راجہ علی اصغر جنجوعہ نے آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے گروپ کا مشاورتی اجلاس کیا جس میں صوبیدار محمد مسعود،راجہ سعید احمد، راجہ بابر حنیف، راجہ ابرار، صوبیدار،محمد صغیر، راجہ احسن اختر، محمدلطیف، صوفی امجد، محمد جاوید، محمد علی،راجہ سلمان،ارشد محمود موہڑہ، سابق کونسلر راجہ سعید اختر، محمد رشید، راجہ محمد کاظم ویلفیئر آفیسر یوسی مٹور،محمد زاہد، محمد شہزاد، محمد فاروق، لیاقت علی،عبد الرشید، ماسٹر ذوالفقار، راجہ افتخار علی، سابق کونسلر افتخار، راجہ صغیر، راجہ نصیر سابق کونسلر، راجہ ریاست، راجہ الیاس، محمد شریف گلور راجگان، راجہ محمد فضل سابقہ کونسلر،نمبردار طارق لطیف،اعجاز وسیم، راجہ افتخار، راجہ محمد مشتاق، محمد اختر چھنی بندوال، راجہ محمد ایاز، راجہ محمد فیاض، ناصر صدیقی، حاجی ازرم،حاجی حبیب الدین، اورنگزیب صدیقی برادری، رشید،محمد ظفیر، محمد فیاض، ذوالفقار گھکھڑ، افتخار، ذوالفقار،شیخ عابد،طاہر گھکھڑ، راجہ آصف محمود، راجہ ارشد،راجہ عمران، شاہد مجید،راجہ شبیر، راجہ ازلان، راجہ حیدر مٹور، شبیر، ظفر، ظہیر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر میزبان سابق نائب ناظم یوسی مٹور راجہ علی اصغر جنجوعہ نے تمام افراد کو کھانا بھی کھلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button