DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Annual sports festival held at Dar Al aloom Yaqoobia Baghar Shareef

دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کھیلیں نوجوانوں میں نہ صرف جسمانی نشونما بلکہ ہر میدان میں جیت کا جذبہ پید ا کرتی ہیں۔ دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف واحد ادارہ ہے۔ جو اس دور دروز علاقے میں بچوں کو نہ صرف دینی و دنیاوی تعلیم دیتا ہے۔بلکہ نئی نسل کی تربیت گاہ بھی ہے پروفیسرڈاکٹرصاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشیں کی تعلیمی و دینی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔ مولانا یعقوب صاحب اپنے دور میں بچوں کو درس دیتے رہے۔ انکی یہ خواہش تھی کہ ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے۔ جہاں بچوں کودینی ونیاوی تعلیم اور تربیت دی جا سکے انکے خواب کو ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف احسن طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ منفرد حثیت کا حامل ہے۔اور کالج نیک بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ انھوں نے اس پسماندہ علاقے میں 16سالوں سے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کر کے نہ صرف یعقوبیہ ہائر سکینڈری سکول اینڈ کالج کے بچوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے کیا بلکہ ضلع بھر کے سکولوں کے بچوں کے مقابلے کرا کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ان خیالات کا اظہار دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی برگیڈئیر طفیل احمد، اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نے کیا۔جبکہ مہمانان گرامی میں خضر حیات ستی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ پرنسپل میاں محمد عثمان نے کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر شمس توحید عباسی کو اتنے بہترین پروگرام کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مہمان گرامی کا ٹیموں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ اور انھوں نے فیتہ کاٹ کر اور کرکٹ کھیل کر افتتاح کیا۔ ان مقابلوں میں ادارے کے مختلف ہاؤسز ٹیپو ہاؤس، اقبال ہاؤس،جناح ہاؤس اورقدیر ہاؤس کی درجنوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔

Kahuta; A Inauguration ceremony was held at Annual sports festival at Dar Al aloom Yaqoobia Baghar Shareef with guest of honour Brigadier Tuffail Ahmed

Show More

Related Articles

Back to top button