DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Body of a man found dumped on Java road, Rawat, Body lay for two hours as patrolling police are deplored

پٹرولنگ پولیس کا ناقص گشت و نااہلی،تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پر نوجوان بے دردی سے قتل،نامعلوم سفاک قاتل نعش شاہراہ پر پھینک کر فرار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پٹرولنگ پولیس کا ناقص گشت و نااہلی،تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پر نوجوان بے دردی سے قتل،نامعلوم سفاک قاتل نعش شاہراہ پر پھینک کر فرار،مقتول کی نعش اور زیراستعمال موٹرسائیکل 2 گھنٹے تک جاوا روڈ پر پڑے رہے مگر پولیس واقعہ سے لاعلم ہو کر خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی،ناقص پولیس گشت کے باعث مسافر آئے روز جمع پونجی اور زندگی سے ہاتھ دھونے لگے ضلعی پولیس افسران وارداتوں پر کنٹرول کی بجائے ماتحت عملہ کی اعلیٰ کارکردگی کا راگ الاپنے لگے عوام علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 8 بجے نواحی گاؤں ڈھوک بڈھا تخت پڑی کا رہائشی نوجوان ظفر منہاس ولد چوہدری غضنفر علی روات سے اپنے موٹرسائیکل نمبری RIV3071 پر سوار ہوکر براستہ جاوا روڈ گھر آ رہا تھا کہ ڈھوک رعایت کے قریب جاوا روڈ پر ناکہ لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روک کر گولی مار دی جس پر وہ موقع پر جانبحق ہوگیا پٹرولنگ پوسٹ پولیس فیز8 کے عملہ کی مبینہ نااہلی و ناقص گشت کے باعث مقتول کی نعش2 گھنٹے تک اہم شاہراہ جاوا روڈ پر ہی پڑی رہی اور اس دوران قاتل باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،متاثرین و معززین نے آئی جی پنجاب،سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی پٹرولنگ سے پولیس کے ناقص گشت کا فوری نوٹس لینے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Rawat; The patrolling police were criticised after Zaffar Minhas of village Dhok Budah, Takht Parri was shot dead and his body lay on Java road near Dhok Rayat for nearly two hours.

تھانہ سہالہ کے علاقہ نیوی روڈ پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں کی فائرنگ،کار میں سوار 2 افراد گولیاں لگنے سے زخمی

Armed gun men on motorbike attack and injure motorist on Navy road, Sihala

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ کے علاقہ نیوی روڈ پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں کی فائرنگ،کار میں سوار 2 افراد گولیاں لگنے سے زخمی،گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب روات کے رہائشی محمد وحید اور اصغر منی چینجر سے رقم مبلغ اڑھائی لاکھ روپے لیکر اپنی کار میں روات آ رہے تھے کہ شام 7 بجے 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے نیوی روڈ پر ان کی گاڑی کا تعاقب کیا ڈرائیور کے گاڑی نہ روکنے پر ڈاکووں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجہ میں گاڑی میں سوار وحید اور اصغر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے فائرنگ کی آواز سن کر اطراف میں موجود لوگوں کے جمع ہونے پر ڈاکو فرار ہو گئے۔

روات کلر روڈ پر ٹریفک حادثہ،غلط سمت سے آنیوالی کیری گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

Two injured in a accident on Rawat Kallar road

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ)روات کلر روڈ پر ٹریفک حادثہ،غلط سمت سے آنیوالی کیری گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجہ مارکیٹ کے قریب کلر روڈ پر کیری گاڑی نمبری LED2261 جو کہ غلط سمت سے آ رہی تھی سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار سیکرٹری راجہ طاہر اور سیکرٹری راجہ اسرار شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button