DailyNews

London; Thousands observe black day protest in London

برطانیہ میں مقیم ہزاروں کشمیریوں نے 27 اکتوبر 2019ء بروز اتوار کو بھارت کے خلاف نفرت کے طور پر یوم سیاہ منایا

لندن۔ یوکے ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) برٹش کشمیریوں نے لندن میں اکٹھے ہو کر بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ برطانیہ میں مقیم ہزاروں کشمیریوں نے 27 اکتوبر 2019ء بروز اتوار کو بھارت کے خلاف نفرت کے طور پر یوم سیاہ منایا۔ جس نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر میں ہوائی جہازوں کے ذریعہ اپنی فوجیں داخل کی تھیں۔ اور آج تک جبری فوجی قابض ہے۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کر دی۔ کشمیریوں کا قتل عام کیا جبکہ انکی شہری آزادیاں سلب کیں۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر ابتلاء و الم کے دور سے گزر رہا ہے۔ جہاں پر گزشتہ اڑھائی ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔ برطانوی پولیس نے امسال کشمیریوں کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں دی تھی۔ کہ ہندوؤں کا تہوار دیوالی ہے۔ اس مرتبہ کشمیریوں نے برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن کے باہر سے اپنا احتجاج شروع کیا۔ جہاں پر مختلف مکاتب فکر اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریریں کیں۔ کشمیر فریڈم مارچ لندن میں لارڈ نذیر احمد چوہدری،وزیر اطلاعات حکومت آزاد کشمیر مشتاق منہاس، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری یٰسین، پیر سید عبدالقادر جیلانی، پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی،سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر محمود ریاض، مولانا عبدالرشید ترابی ایم ایل اے، راجہ جاوید ایم ایل اے اوورسیز کشمیریز، راجہ زبیر اقبال کیانی کمیشنر فار اوورسیز کشمیری حکومت آزاد کشمیر، طارق چوہدری، راجہ امجد خان، راجہ اسحاق خان، چوہدری محمد افضل، راجہ سکندر خان، افتخار چوہدری، عبدالحلیم جنجوعہ، راجہ محمد شبیر خان ناڑوری، راجہ شوکت علی، راجہ ساجد خان، خان فاروق خان، لالہ گلنواز خان، ولانا عبدالعزیز چشتی، راجہ یعقوب خان، محمد نصیر راجہ، راجہ ایوب راٹھور ایڈووکیٹ، قیوم جنجوعہ، پرویز بٹ، شاہد الزمان چوہدری، صدیق راٹھور، جمیلہ چوہدری، چوہدری زیارت، راجہ آزاد خان، راجہ ریاست، چوہدری عبدالرزاق، حاجی مصطفی، شعیب ساگر جنجوعہ، ملک مظہر علی خان، چوہدری جمیل تبسم، آزاد جرال، راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ، سابق کونسلر حاجی مطلوب چوہدری، کونسلر راجہ صفدر علی، لطیف ملک،محمد سلیم،چوہدری حکمداد، ارشاد ملک اور غلام نبی فلاحی کے علاوہ ہزاروں شریک تھے۔

London; thousands of British Kashmiri protested in London to observe Black day when India invaded Kashmir in 1947.

سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں 25 اکتوبر 2019ء کی شام کو ایلیٹ بینکؤٹنگ سوئٹ میں پاکستان ڈیفینس ڈے کی ایک پُروقار تقریب

Pakistan defence day celebrated in Slough

سلاؤ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) افواج پاکستان کو وطن کیلئے قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حاجی عابد حسین۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں 25 اکتوبر 2019ء کی شام کو ایلیٹ بینکؤٹنگ سوئٹ میں پاکستان ڈیفینس ڈے کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں لندن برطانیہ میں تعینات ہائی کمیشنر فار پاکستان جناب محمد نفیس ذکریا نے بحیثیت مہمان خصوصی کے شرکت کی۔ ان کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات افواج پاکستان کے اعلی افسران، میئرز، کونسلرز اور سول سوسائٹی کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان حاجی عابد حسین صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے OPWC UK نے اپنے خطاب میں مسلح افواج پاکستان کی وطن کی حفاظت کے لئے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے شہدائے پاک افواج کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کہ وطن کے سپاہی رات کو پاکستان کی سرحدوں کا جاگ کر پہرہ دیتے ہیں اور قوم چین کی نیند سوتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے وطن کے چپہ چپہ کی حفاظت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کی پُشت پر کھڑی ہے۔ حاجی عابد حسین نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھی اپنی فوج پر ناز ہے۔ جس نے دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دیکر اس کا قلع قمع کیا اور آج پوری دنیا میں اس کا ڈنکا بجتا ہے اور ہمارا سر بھی فخر سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب ہم یہاں ہر سال باقاعدگی سے مناتے ہیں۔ اور اپنے محسنوں کو یاد کرتے ہیں۔ خاص کر وطن کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ جو وطن کی آن، بان، شان اور سالمیت پر قربان ہو گئے۔ تقریب میں تین سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جس کا میزبان نے تشریف لانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کو عابد کیٹرنگ کی جانب سے پُرتکلف کھانا بھی پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button