DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Public demand for sports stadium in Bewal region

بیول میں کھیلوں کا گراؤنڈ بنایا جائے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں کھیلوں کا گراؤنڈ بنایا جائے۔ کھیلیں صحت مند رجحانات کو فروغ دیتی ہیں۔بیول کے قرب و جوار میں کھیل کا گراؤنڈ نہ ہونیکی وجہ سے نئی نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے نوجوان بڑی آسانی سے منشیات فروشوں کا شکار ہو رہے ہیں اگر بیول میں کھیل کا گراؤنڈ بنا دیا جائے تو نئی نسل صحت مند سرگرمیوں میں مصروف ہو جائیگی موضع بیول میں موجود سینکڑوں کنال شاملاتی رقبہ موجود ہے جسے واگزار کروا کر یہ کام آسانی سے ہو سکتا ہے۔

بیول شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آنے لگے

Local elected are being asked to take notice of garbage being dumped on streets in Bewal bazaar

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آنے لگے سبزی فروٹ والے مسجد سکول اور قبرستان کے ساتھ کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے راہ چلتے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر کچرا اٹھانے والی گاڑی یونین کونسل بیول کو دے دی جائے تو یہ دیرینہ مسئلہ فورئی طور پر حل ہو سکتا ہے مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور گذارش ہے کہ بیول شہر سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کر کے اسکی تعمیروترقی پر توجہ دی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button