DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Khalid Hussain of Glasgow donated 4 lakh Rps for the construction of school rooms at Girls high school in village Takal (See video report)

خالدحسین بھٹی گلاسکو یو کے و معاونین کے تعاون سے چار لاکھ روپے سے زائد لاگت سے ہال تعمیر ہو گیا

ٹکال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹکال کی درخواست پر خالدحسین بھٹی گلاسکو یو کے و معاونین کے تعاون سے لیبارٹری و لائبریری کے لئے ہال (کمرہ)چار لاکھ روپے سے زائد لاگت سے تعمیر کر دیا گیا ہے،اس ہال نما کمرے کی افتتاحی تقریب میں خالد حسین بھٹی یوکے،ضیارب حسین بھٹی ڈاکٹر ربنواز راجہ،نعمان الیاس راجہ،افتخار بھٹی،شکیل بھٹی،محمد عبد اللہ بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی،سکول ہذا ہائی حصے کی قیمتی قطہ اراضی مرزا بختاور حسین مرحوم نے عطیہ کی تھی،کمرے کی تعمیر میں مکمل نگرانی ضیارب حسین بھٹی نے کی،پرنسپل عظمیٰ یاسمین نے طالبات کے لئے لیبارٹری اور لائبریری کے لئے کمرہ مہیا کرنے پر خالد حسین بھٹی گلاسکو یو کے اور معاونین کا اپنی،اسٹاف اور سکول ہذا کی طالبات کی جانب سے شکریہ ادا کیا،انہوں سکول ہذا میں بجلی کے چھت والے فین کا ذکر کیا کہ ہمارے پاس بیس عدد پنکھے کم ہیں جس سے گرمیوں میں بچوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے،جس پر خالد حسین بھٹی نے آنے والے دنوں میں بیس عدد پنکھے لگانے کا اعلان بھی کیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت نبی ﷺ سے کیا گیا،ڈاکٹر ربنواز راجہ نے خالد حسین بھٹی و معاونین کے بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں مرکزی کام کا بھی ذکر کیا،ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button