DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Municipality Kallar Syedan announces to keep existing boundaries in all the wards

بلدیہ کلر سیداں کی حلقہ بندی کا کام مکمل سابقہ بلدیاتی حدود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں کی حلقہ بندی کا کام مکمل سابقہ بلدیاتی حدود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،عوام علاقہ کی بھی بلدیاتی حلقہ بندیوں سے عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ اعتراضات اور تجاویز کی آج آخری تاریخ ہے مگر کسی نے بھی مجاز اتھارٹی کو کوئی تجویز دی نہ ہی حلقہ بندی پر کوئی اعتراض کیا گیا گویا یہاں ستے خیراں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور میں کلرسیداں میں راولپنڈی ڈویژن کی سب سے بڑی میونسپل کمیٹی قائم کرتے ہوئے 23واڈز قائم کر دی تھیں جس کا بیشتر علاقہ دوردراز دیہات پر مشتمل تھا اور اکثر علاقوں کو آج تک ایم سی نے کوئی بھی شہری سہولت مہیا نہیں کی اس طرح بلدیہ ایم سی کلرسیداں شمالاً جنوباً 18کلومیٹرز پر مشتمل ہے شہریوں کو نئی حکومت سے یہ توقع تھی کہ یہ اصلاحات کرتے ہوئے کلرسیداں کے صرف شہری علاقوں پر مشتمل ٹاؤن کمیٹی قائم کرے گی مگر ایسا نہ ہوسکا اور پرانی بلدیاتی حدور کوہی حتمی قرار دے کر تجاویز و اعتراضات طلب کیئے گئے مگر لوگوں کی عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ اعتراضات و تجاویز کی آج آخری تاریخ ہے اور ابھی تک کوئی بھی تجویز یا اعتراض جمع نہیں کرایا گیا۔

Kallar Syedan; After new idea or any objection to current boundaries of all the 2 wards in Tehsil Kallar Syedan, The Municipality of Kallar Syedan announced to keep existing boundaries in all the wards.

کلر سیداں میں تین افراد میں ڈینگی وائرس پائے گئے جن میں باپ بیٹا سلیم عباسی اور فیصل عباسی کے علاوہ عامروسیم بھی شامل

Three people admitted with dengue virus as the number grow in Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں ڈینگی نے تگنی کا ناچ نچانا شروع کر دیاہر روز مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایک ہی روز میں کلر سیداں میں تین افراد میں ڈینگی وائرس پائے گئے جن میں باپ بیٹا سلیم عباسی اور فیصل عباسی کے علاوہ عامروسیم بھی شامل ہیں۔سلیم عباسی کلر سیداں میں نان بھائی کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کا بیٹا فیصل عباسی حال ہی میں دبئی سے واپس آیا ہے دونوں باپ بیٹا بھی ڈینگی کا شکار ہو گئے جبکہ شہر میں موجود نوجوان ٹیلر ماسٹر عامر وسیم بھی ڈینگی سے بیمار ہیں اس طرح انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈینگی بے قابو ہو چکا ہے اور ہر شخص حالات کے رحم و کرم پر ہے۔

پاکستان نیوکلر ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد نے ایک امیدوار کو دو اکتوبر کو ٹیسٹ کے لیے خط ارسال کیاجس نے کلر سیداں کا فاصلہ دس ایام میں طے کیا

Pakistan Nuclear Regulatory Authority Islamabad sends a letter to a candidate for the October 2 test, which ten days later as post office is criticised for slow service.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)امانت دیانت شرافت صداقت کا دعوے دار محکمہ ڈاک کس مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے اس کا شاہکار یوں ہے کہ پاکستان نیوکلر ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد نے ایک امیدوار کو دو اکتوبر کو ٹیسٹ کے لیے خط ارسال کیاجس نے کلر سیداں کا فاصلہ دس ایام میں طے کیا۔خط میں امیدوار کو بارہ اکتوبر صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد طلب کیا گیا تھا اور یہ خط محکمہ ڈاک کلر سیداں نے بارہ اکتوبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے مرید چوک کلر سیداں شہر میں اس وقت پہنچایا جبکہ ٹیسٹ کا وقت گزر چکا تھا۔امیدوار نے وزیر پوسٹل مراد سعید سے اس غفلت و لاپرواہی اور نا اہلی کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی عدم توجہی اور مقامی مافیا کے دباؤ کے باعث کلر سیداں شہر کو ریڑھی بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا

Due to the negligence of the municipal committee Kallar Syedan and the pressure of the local mafia, the city of Kallar bazaar has been turned into full of stalls

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی عدم توجہی اور مقامی مافیا کے دباؤ کے باعث کلر سیداں شہر کو ریڑھی بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا،ارد گرد کے بازاروں کے علاوہ شہر کی مرکزی شاہراہ پنڈی چوآروڈ پر بھی بھاری تعداد میں ریڑھیاں لگوا دی گئیں جس کی وجہ سے سارا دن گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ریڑھی بان ٹس سے مس نہیں ہوتے کیونکہ با اثر مافیا ان کی پشت پر ہے اور میونسپل کمیٹی کلر سیداں ہی ان کی ہم نوالہ ہے۔دونوں کے اشتراک سے ہزاروں مسافروں کو آمدورفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر انتظامیہ صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے اس کو مزید خراب کرنے میں مصروف ہے تمام ریڑھی بانوں کا تعلق دوسرے اضلاع اور صوبوں سے ہے جہاں سے مزید ریڑھی بانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یہ سب مافیا اور ایم سی کلر سیداں کے باہمی اشتراک سے ہو رہا ہے۔شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان ا ور کمشنر راولپنڈی سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button