KahutaHeadlineDailyNews

Kahuta; Armed gang robbed cash and mobile phones from commuters and Chinese company employees at the on Azad Patan region.

۔کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن کے مقام پر ڈاکوں نے اسلحے کی نوک پر مسافروں اور چائینز کمپنی کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
اے ایس پی سعود خان کا کہوٹہ سے تبادلے کے ساتھ ہی چوروں، ڈاکوں کا غلبہ۔کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن کے مقام پر ڈاکوں نے اسلحے کی نوک پر مسافروں اور چائینز کمپنی کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔ مسافروں نے روڈ بلاک کر شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گی کئی گھنٹوں کے بعد کہوٹہ انتظامیہ نے متاثرین کے ساتھ مذکرات کے روڈ کھلوائی جبکہ دوسری واردات میں گذشتہ روز ترکھیاں کے مقام پر نامعلوم افراد نے سبزی والی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے محمد انیل والد محمد افضل زخمی ہو گیا اہلیان علاقہ پنجاب پولیس کے آئی جی، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل صبح سویرے تھانہ کہوٹہ کی حدود میں مونڈا کس (آزاد پتن)کے مقام پر نامعلوم ڈاکوں نے روڈ بلاک کر کے اسلحے کی نوک پر سولہ افراد سے جن میں چائنہ کمپنی کے ملازمین بھی شامل تھے ان سے نقدی رقم اور موبائل فن چھین کر جنگل کی طرف رپوش ہو گے جس پر متاثرین نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف روڈ بلاک کر کے شدید احتجا ج کیا اور کئی گھنٹے روڈ بند رہی بدترین ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گی کئی گھنٹوں کے بعد کہوٹہ انتظامیہ نے متاثرین کے ساتھ مذکرات کے روڈ کھلوائی جبکہ دوسری واردات میں گذشتہ روز ترکھیاں کے مقام پر نامعلوم افراد نے سبزی والی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے محمد انیل والد محمد افضل ساکن نواز کالونی زخمی ہو گیا اہلیان علاقہ پنجاب پولیس کے آئی جی، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Armed gang robbed cash and mobile phones from commuters and Chinese company employees traveling near Azad Patan region. The passengers travelling on the road blocked the road and protested.

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار تا چوک ڈیرہ مشتاق شاہ تک جانے والی سید حسن شاہ روڈ از سر نو تعمیر اہلیان علاقہ کی طرف سے ممتاز سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

Agha Mushtaq Hussain Naqvi praised after repairing local road

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی کی طرف عوامی خدمت کا سلسلہ جاری۔ڈیرہ مشتاق شاہ بازار تا چوک ڈیرہ مشتاق شاہ تک جانے والی سید حسن شاہ روڈ از سر نو تعمیر اہلیان علاقہ کی طرف سے ممتاز سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ جانے والی سید حسن شاہ روڈجو جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کاسامنا کرنا پڑھتا تھااہلیان علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی رحم دل،مخلص،عوام اور علاقے کے درد کو سمجھنے والے عظیم شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی نے اپنی ذاتی جیب سے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار تا چوک ڈیرہ مشتاق شاہ تک سید حسن شاہ روڈ از سر نو تعمیر کرایا جس پر اہلیان علاقہ نے ممتاز سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور آغاسید مشتاق حسین نقوی کی صحت یابی اور دارز عمری کے لیے دعا کی ہے۔

نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم اعوان کی ذاتی کوششوں سے آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے چھنی اعوان میں صفائی کا بہترین نظام

Malik Abdul Qayoum Awan praised for his contribution in cleaning up Channi Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم اعوان کی ذاتی کوششوں سے آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے چھنی اعوان میں صفائی کا بہترین نظام انچاج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچاج راجہ اسحاق اور سپروائز رخرم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے تفصیل کے مطابق گذشتہ روزنوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم اعوان نے آر ڈبلیوایم سی کہوٹہ کے سپر وائز رخرم سے کہا کہ ہماری میں وارڈ میں گندگی ہے جس پر سپر وائز رخرم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملک عبد القیوم کی واڑد میں صفائی کا نظام بہتر کرایا نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم اعوان نے اپنی نگرانی میں اپنی وارڈ میں صفائی کروائی اہلیان وارڈ نے صفائی کے بہترین نظام پر نچاج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچاج راجہ اسحاق اور سپروائز رخرم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close