DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Bewal school wins 800 meter race in sports tournament held at the school

گورنمنٹ ہاہیر سیکنڈری سکول بیول میں تقریب تقسیم انعامات

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ زونل ٹورنامنٹ کے مقابلہ جات گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دریالہ سیگن میں منعقد ہوئے جس میں بیول،دریالہ بھڈانہ،کنگر کے سکولوں نے حصہ لیا والی بال،رسہ کشی،بیڈ منٹن،دوڑ 800میٹر،200میٹر گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول نے میدان مار لیا جبکہ گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول بھڈانہ نے رسہ کشی،والی بال،بیڈ منٹن میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری سکول بیول نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اہلیان علاقہ نے ٹیم کوچ صدیق بٹ،راجہ جبار،چوہدری آصف،پرنسپل عباس شاہ،وائس پرنسپل راجہ شہزاد احمد اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے سکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔

قاضیاں شہر میں عوام گٹروں اور نالیوں کا پانی پینے پر مجبور خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Fear of spreading dangerous diseases forcing people to drink sewage and drainage water in Qazian

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔قاضیاں شہر میں عوام گٹروں اور نالیوں کا پانی پینے پر مجبور خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق معززین علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قاضیاں شہر میں واٹرسپلائی کے ذریعے جو اہل علاقہ کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے جس کی پائپ لائن جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے اور سپلائی وال نالیوں میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گٹروں اور نالیوں کا پانی پائپ لائن میں شامل ہو جاتا ہے اور عوام الناس نالیوں اور گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس گیسٹرو اور متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے عوام علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور شہر کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button