DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; Mirza Zulfiqar of village Dhok Mughlan, Gujar Khan passed away in Oslo

ڈھوک مغلاں تحصیل گجرخان کےمرزا ذوالفقار آف ناروے انتقال کرگئے

ناروے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری اور اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر مرزا محمد ذوالفقار منگل کے روز ناروے کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ پی پی پی ناروے کے سینئرنائب صدر علی اصغر شاہد کے مطابق، نماز جنازہ جمعہ کے روز اوسلو، ناروے میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد مرحوم کی میت ہفتے کے روز پاکستان لے جائی جائے گی جہاں اتوار کے روز مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤن ڈھوک مغلاں تحصیل گجرخان میں ہوگی۔ کل بدھ اور پرسوں جمعرات کو مسجد مونٹسرود اوسلو میں شام چھ بجے سے رات دس بجے تک مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔ مرزا ذوالفقار سماجی حوالے سے ایک انتہائی متحرک اور ہردلعزیز شخصیت تھے۔ انکی وفات سے نارویجن پاکستانی سوسائٹی ایک عظیم مدبر اور ہمدرد انسان سے محروم ہوگئی ہے۔

Norway; Mirza Zulfiqar of village Dhok Mughlan, Gujar Khan passed away in Oslo, He was PPP gen secretary as well as President of Islamabad Rawalpindi welfare society. ‫

Show More

Related Articles

Back to top button