DailyNews

Rawalpindi; Six armed robbery incidents reported in various parts of Pindi

گن پوائنٹ پر لوٹنے کے 6 واقعات، چوری کی نصف درجن وارداتیں

راولپنڈی، (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے ایک گاڑی چھین لی گئی ، دوسری گاڑی چرا لی گئی ۔تھانہ سٹی کے علاقے مری روڈ پر کمیٹی چوک پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار دو موبائل ،ساڑھے 17ہزار روپے ، اے ٹی ایم کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ گنج منڈی کو سلیم اختر نے بتایا کمپنی ڈارئیور ڈیزل کے دو ڈبے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تھانہ بنی کے علاقے میں گھر سے 5لاکھ چوری ہو گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے سے دو موٹر سائیکل سوار 2 مو بائل چھین لے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقے گلزار قائد میں مسلح افراد گھر سے 2لاکھ50ہزار روپے، طلائی زیورات اورسات کمبل لے کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ گوجرخان کو واجد حسین نے بتایاکہ3نوجوان 30 ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ چونترہ کو طاہر محمود نے بتایا کہ ڈیرے پرلگا ذاتی ٹرانسفارمر 25کے وی چوری ہوگیا۔دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقے مارگلہ ٹائون میں گھرسے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری ہو گئی ۔ بنی گالہ پولیس نے جعلی فرد پر اراضی فروخت کرنے کی کوشش جبکہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے 9لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ۔لاکھوں کے
چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button