DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Zahid Nadim shot dead in village Dhok Badhal, Rawat over running land dispute

سابقہ رنجش کی بناء پر تھانہ روات کے علاقہ میں ایک شخص قتل،ملزمان فرار مقدمہ درج

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سابقہ رنجش کی بناء پر تھانہ روات کے علاقہ میں ایک شخص قتل،ملزمان فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈھوک بدھال کے رہائشی شاہد ندیم ولد فاضل نے رپٹ درج کرائی کہ میرا حقیقی بھائی زاہد ندیم ٹریکٹر پر ہل چلانے گیا ہوا تھا کہ ملزمان محمد فیاض،غلام عباس،عبدالحمید نے اسے للکار ااور کہا کہ تمھیں تنویر کے قتل کا مزہ چکھاتے ہیں اور اس دوران کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے زاہد ندیم کو ٹریکٹر کی سیٹ پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے تاہم روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Rawalpindi; Shahid Nadim has been shot dead by M Fayaz, Ghulam Abbass and Abdul Hamid while he was ploughing land on his tractor. The row which led to murder is over land dispute.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،6 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم شہاب احمد ولد محمد حسین کے قبضہ سے1170 گرام چرس،ولایت خان سکنہ چک خاص کے قبضہ سے380 گرام چرس،ناصر خان کے قبضہ سے35 بوتل شراب،فرقان عابد کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب،بلال گلریز سے 15 لیٹر شراب،اور طیب ولد ریاض سے30 بور پسٹل برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے گئے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اختیارات کا ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی،سی پی او راولپنڈی نے 3 تھانوں کے ایس ایچ او معطل کر کے مذید کاروائی کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا نے اختیارات کے ناجائز استعمال،نجی ٹارچر سیل میں شرفاء کی کار خاص اہلکاروں کے ہاتھوں آئے روز تذلیل،مک مکا جیسی بڑھتی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مورگاہ سب انسپکٹر ظہیرالدین بابر کو معطل کر کے اسکے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مورگاہ کے بدنام زمانہ کار خاص اہلکار اہلکار مختلف تھانہ جات کی حدود سے شرفاء کو اٹھا کر ٹارچر سیل میں رکھ کرسنگین مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیکر کئی کئی دن ڈیل کرتے اور پھر مک مکا کرکے جان بخشی ہوتی جبکہ تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او ساجد اور تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او سردار بابر کو بھی معطل کر دیا گیا۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ صادق آباد کی حدود سے صحافی کی گاڑی چوری،دو دن گزرنے کے باوجود پولیس کار چوروں کا سراغ نہ لگا سکی تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے سینئر صحافی عبدالعزیز پاشا نے دو دن قبل اپنی مہران گاڑی نمبری PL4278 مسلم ٹاؤن کالونی صادق آباد کے سامنے گیٹ کے باہر کھڑی کی اور ضروری کام کیلئے قریبی عزیز کے گھر گئے جب کچھ دیر بعد واپس آئے تو اس دوران گاڑی غائب تھی جسے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تاہم 2 دن گزرنے کے باوجود صادق آباد پولیس گاڑی برآمد نہ کروا سکی،صحافی عبدالعزیز پاشا نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button