DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Hundreds of peoples lives at stake due to transmission lines passing above Jatli-based homes

جاتلی میں قائم گھروں کے اوپر سے گزرنے ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے سینکڑوں انسانی جانیں داؤ پرلگ گئیں

جاتلی( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) گاؤں جاتلی میں قائم گھروں کے اوپر سے گزرنے والی 11000kwٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے سینکڑوں انسانی جانیں داؤ پرلگ گئیں لوگوں نیاپنی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے اعلی احکام سے انہیں فوری ہٹانے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے گاؤں جاتلی میں قائم گھروں کی چھتوں کے اُوپر سے گزرنے والی 11000kwکی ٹرانسمیشن لائن سے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹرانسمیشن لائن سے ہماری زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں یہ لائن اتنی خطر ناک ہے کہ جب واپڈا والوں نے بھی کوئی ٹرانسفارمر وغیرہ ٹھیک کرنا ہو تو انہیں بھی پر مٹ لے کر گریڈ اسٹیشن سے بجلی بند کروانا پڑتی ہے یہ لائن کئی جگہوں سے خراب ہو چکی ہے جسے واپڈا والوں نے کئی بار جوڑ بھی لگائے ہیں جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتیں ہیں ہمارا اعلی احکام سے مطالبہ ہے کہ اس لائن کو گاؤں سے باہر شفٹ کیا جائے تاکہ ہماری زندگیاں محفوظ بنایا جائے

Gujar Khan; the electricity authorities and local authorities in Gujar Khan are asked to take notice of low hanging electricity cables over homes in Jatli village homes.

مندرہ چکوال روڈ پر واقع متعدد بس اسٹاپوں پر واقع ہوٹلوں پرناقص کھانوں کی فروخت

Concern over low standard food being sold in Mandra Chakwal road hotels

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مندرہ چکوال روڈ پر واقع متعدد بس اسٹاپوں پر واقع ہوٹلوں پرناقص کھانوں کی فروخت اورخود ساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا چائے کا کپ 30،روٹی 10اور پراٹھے کی فروخت 30روپے میں دھڑلے سے جاری تاجروں اور عوامی حلقوں کا اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر واقع متعدد بس اسٹاپوں پر قائم ہوٹلوں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہوٹل مالکان چائے کا کپ30،روٹی10 اور پراٹھا 30روپے میں فروخت کر رہے ہیں عوام شدید پریشان انہوں نے اعلی احکام سے اس خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button