DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; dengue virus awareness programme held at UC Samot offices on the direction of assistant commissioner

اسسٹنٹ کمشنرکمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے پروگرام دفتر یو نین کو نسل سموٹ بروز اتوار منعقد کیا گیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنرکمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے پروگرام دفتر یو نین کو نسل سموٹ بروز اتوار منعقد کیا گیا، پروگرام کا اہتمام سیکرٹری یونین کونسل ملک احمد نوازکی جانب سے کیا گیا۔ جس میں ڈینگی مچھر کے انڈوں اور لاروں کی پیدائش کے مقامات کی نشاندہی کی گئی،ڈینگی بخار کی صورت میں ہنگامی اقدامات سے اگاہی فراہم کی گئی۔،شرکا ء اجلاس میں سابق وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ صدر پی ٹی آئی یو نین کونسل سموٹ چوہدری محمد ارشاد،ملک ماسٹر محمد سفیر،سابق کونسلر راجہ محمدریاست اور دیگر شامل تھے۔

سموٹ تا بیول سڑک پر موجود گڑھوں کی وجہ سے اہل مکین سخت اذیت میں مبتلا

Samot to Bewal in need of major repairs

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔مسلسل اور تیز بارش کی وجہ سے سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں ایسے میں سموٹ تا بیول سڑک پر موجود گڑھوں کی وجہ سے اہل مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں انھوں نے اپنی مددآپ کے تحت سڑک پر خاکہ ریٹ بجری ڈال کر اس کو گاڑیوں کے چلنے کے کابل بنایا ان خیالات کا اظہار ملک محمد عرفان نے صحافیوں سے گفت گوکے دوران کیا۔ انھوں نے اورسموٹ کے مکینوں نے ایم این اے۔ ایم پی اے اورا علی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس لاوارث سڑک پراپناخصوصی فنڈ لگاکر اس کو مرمت کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button