DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Tax man after those having commercial electricity meters

بجلی کے کمرشل میٹرز رکھنے والوں کی شامت آگئی

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بجلی کے کمرشل میٹرز رکھنے والوں کی شامت آگئی ایف بی آر نے ملک بھر میں ایسے لاکھوں لوگوں کو بھی نیٹ ورک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے اپنی دوکانوں کاروباری مراکز پر بجلی کے کمرشل میٹرز نصب کر رکھے ہیں اور وہ بدستور نان فائلر ہیں انہیں واپڈا کے تعاون سے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان سے اپنے کاروبار کی مکمل تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹیکس نیٹ ورک میں شامل ہونے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے یاد رہے کہ واپڈا نے معمولی کاروباری حضرات کو کمرشل میٹرز نصب کر رکھے ہیں اب ان کو بھی اپنے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ ورک کا بھی حصہ بننا ہو گا۔

Kallar Syedan; the tax office officials have started to ask shopkeepers with commercial electricity meters to pay tax. The information has been provided by Wapda to tax office on commercial meters

انصاف صحت کارڈز کی فراہمی اتنے شفاف طریقے سے ہو رہی ہے

Insaf sehat card scam exposed

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)انصاف صحت کارڈز کی فراہمی اتنے شفاف طریقے سے ہو رہی ہے کہ اس کا ایک شاہکار گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب کلر سیداں کے شہری اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ برائے متحدہ عرب امارات چوہدری فرقان احمد کو بھی انصاف صحت کارڈ جاری کر دیا گیا۔چوہدری فرقان احمد کا شمار کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے انتہائی سرگرم اصول پرست سیاسی رہنما کے طور پر ہوتا ہے جو فروری 2011سے یو اے ای میں بطور سیکیورٹی آپریشن سپر وائزر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہیں بھی چند ایام قبل رابطہ قائم کر کے محکمے والوں نے انہیں بتایا کہ آپ کا انصاف صحت کارڈ تیار ہے آ پ اسے وصول کر لیں۔چوہدری فرقان احمد نے انہیں کہا کہ آپ دوبارہ اس کی چیکنگ کریں اور تسلی کر کے مجھے بتائیں جس کے بعد ان سے رابطہ قائم کر کے انہیں بتایا گیا کہ یہ کارڈ آپ کا ہی ہے آپ وصول کر لیں جس پر چوہدری فرقان احمد کے گھر والوں نے کارڈ تو وصول کر لیا مگر اسے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے چوہدری فرقان احمد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ حلال اور حرام میں تمیز کرتے ہیں انہیں نے کبھی انصاف صحت کارڈ کے لیے کوئی درخواست دی نہ کسی سے اس سلسلے میں کوئی بات کی مگر انہیں بھی انصاف صحت کارڈ جاری ہو گیا ہے مگر وہ اسے ہر گز استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ان کے نزدیک کارڈ پر ان کا کوئی حق نہیں یہ سہولت کسی مستحق کو ملنی چاہئیے۔

کلرسیداں میں روزانہ کی بنیادوں پر ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے

Dengue virus cases on increase in Kallar Syedan region

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں روزانہ کی بنیادوں پر ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے کلر سیداں کے نواحی علاقہ سلطان خیل داخلی دوبیرن کلاں کی شادی شدہ خاتون بھی ڈینگی وائرس کی زد میں آگئی جس میں ڈینگی کی تصدیق کے بعد اسے ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ادھر نواحی علاقہ کمبیلی صادق کے 37 سالہ کامران نامی شخص کو بھی ڈینگی وائرس کے شبہ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ادھر عوامی حلقوں نے کلر سیداں میں ڈینگی وائرس پھیلنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کے عوام کو اینٹمالوجسٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کو راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں ہی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈی ڈی ایچ او کو کلر سیداں واپس بھیجنے اور کلر سیداں میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بنیادی مرکز صحت سموٹ میں میڈیکل آفیسر ہے نہ ہی لیڈی ہیلتھ وزٹرزجس کی وجہ سے علاقہ کے مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا

Patients suffer due to no lady health visitor at Samot health centre

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بنیادی مرکز صحت سموٹ میں میڈیکل آفیسر ہے نہ ہی لیڈی ہیلتھ وزٹرزجس کی وجہ سے علاقہ کے مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔بی ایچ یو سموٹ میں اس وقت محمد فاروق نامی ڈسپنسر نے میڈیکل آفیسر کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہیں جبکہ دیگر نسواں کے معاملات کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔میڈیکل آفیسر وقار احمد گزشتہ ایک سال سے جنرل ڈیوٹی کیلئے راولپنڈی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ایل ایچ وی کی دو آسامیوں میں سے ایک آسامی گزشتہ کئی برسوں سے خالی ہے اور اب واحد ایل ایچ وی زیب النساء کو بھی یہاں سے تبدیل کر کے بی ایچ یو نلہ مسلماناں تعینات کر دیا گیا ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کی 12 آسامیوں پر صرف چار لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں۔نیوٹریشن سپروائزر سمیت میڈیکل ٹیکنیشن، سی ڈی سی سپروائزر،سنٹری انسپکٹر اور ایل ایچ ڈرائیور کی آسامیاں بھی گزشتہ کئی برسوں سے خالی ہیں جس کی وجہ سے 16 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

کلر سیداں چوآ روڈ پر ہر پیر کو لگائی جانے والی غیر قانونی منڈی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

Public suffering from illegal market set up on Kallar Choa road

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں چوآ روڈ پر ہر پیر کو لگائی جانے والی غیر قانونی منڈی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔غیر قانونی منڈی کی آڑ میں ٹھیکیدار اور اس کا ڈنڈا بردار عملہ عملہ مقامی افراد کی سرپرستی سے اشیائے روزمرہ فروخت کرنے والوں سے دو سو روپے سے دو ہزار روپے تک زبردستی بھتہ وصول کرتا ہے اور انکار کی صورت میں اس کی تذلیل کر کے اسے منڈی سے نکال دیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے غیر قانونی منڈی کیخلاف ڈپٹی کمشنر کو ایک عدد مراسلہ بھی بھیجوا یا تھا مگر تا حال اس غیر قانونی منڈی کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا۔گزشتہ روز سروئے کے دوران اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد ٹھیکیدار اور اس کے عملے کی چیرہ دستیوں کیخلاف پھٹ پڑے بعض نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کے عملے کو بھتہ نہ دیا جائے تو وہ ہماری جامع تلاشی شروع کر دیتا ہے اور جیبوں سے زبردستی پیسے نکال لیتا ہے،یاد رہے کہ یہاں گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر پیر کے روز منڈی مویشیاں لگا کرتی تھی جسے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اراضی نہ ہونے کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا مگر اب کمال ہوشیاری سے اس کا غیر قانونی اختیار سبزی منڈی کے ٹھیکیدار کو دے دیا گیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،چوہدری صداقت حسین،جاوید بٹ،راجہ ناصرتاج،شیرافگن قریشی،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ،چوہدری جمیل احمد،راجہ محمد فاروق،اورنگزیب چیمہ،عبدالجبار بھٹی،منیراحمد جنجوعہ،محمد تاج کیانی،قاضی عبدالقیوم،قاضی محمد اخلاق،ملک طاہر ایڈووکیٹ اور دیگر نے چوہدری محمد عارف کی وفات پر چوہدری توقیراسلم چوہدری ابرار حسین اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button