DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Azhar of village Usman Pur, UC Hothla conformed with Dengue virus

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں عثمان پور کے رہائشی راجہ اظہر ڈھنگی بخار میں مبتلاہو گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا اپنی یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ ڈھنگی بخار میں مبتلا راجہ اظہر کی تیمہ داری اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں عثمان پور کے رہائشی راجہ اظہر ڈھنگی بخار میں مبتلاہو گے گذشتہ روزسابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا اپنی یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ کیا راجہ اظہر کی تیمہ داری اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ مجھے جب ڈاکٹروں کے ذریعے پتہ چلا کہ مجھے ڈھنگی بخار ہو گیا ہے تو میں نے اپنے علاج کے لیے کمپلیکس، ہولی فیملی، پولی کلینک میں گیا مگر وہاں ڈاکٹروں نے مجھے داخل نہیں کیا بلکہ انہوں نے کہا کہ جب آپ کو ناک، پیشاب کے ذریعے خون آئے گا تو ہم آپ کو ہسپتال میں داخل کر یں گے اس پہلے ہم آپ کو داخل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ میں ان ہسپتالوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہوں اور اب اپنے گھر میں موجود اپنا علاج کرا رہا ہوں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

چیئرمین زکوۃکمیٹی کھڈیوٹ راجہ مہتاب ظریف کے زیر اہتما م نمبردارہاؤس کھڈیوٹ راجگان میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم

Raja Mehtab Zarif delivers health cards in village

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین زکوۃکمیٹی کھڈیوٹ راجہ مہتاب ظریف کے زیر اہتما م نمبردارہاؤس کھڈیوٹ راجگان میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم۔پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ رہنما ء راجہ خورشید ستی، سردار ارشد مجید، شیخ طلحہٰ،مظہر قریشی، تنویر ستی۔ طاہرستی،بشیر ستی، نمبردار راجہ جاوید،راجہ سہیل، راجہ ثاقب، راجہ شہزاد،راجہ سیاب اور دیگر معززین علاقہ نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نمبردارہاؤس کھڈیوٹ راجگان میں چیئرمین زکوۃکمیٹی کھڈیوٹ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مہتاب ظریف کے زیر اہتما م ایک تقریب تقسیم برائے صحت سہولت کارڈ کے حوالے سے منعقد کی گئی میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ رہنما ء راجہ خورشید ستی، سردار ارشد مجید، شیخ طلحہٰ،مظہر قریشی، تنویر ستی۔ طاہرستی،بشیر ستی، نمبردار راجہ جاوید،راجہ سہیل، راجہ ثاقب، راجہ شہزاد،راجہ سیاب اور دیگر معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر غریب،بیواہ اور نادار افراد میں حکومت پاکستان کی طرف سے صحت سہولت کارڈ تقسیم کیے عوام علاقہ نے حکومت کے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے تقریب کے منتظمین چیئرمین زکوۃکمیٹی کھڈیوٹ راجہ مہتاب ظریف، نمبردار راجہ جاوید،راجہ سہیل، راجہ ثاقب، راجہ شہزاد،راجہ سیاب کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر نا جانتی ہے

PPP Can face any sort of dilemma it faces , Raja Shakil Kiyani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر نا جانتی ہے کسی قسم کے بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے مر غوب نہیں ہو گی احتساب کے نام پر شروع اس ڈرامے کو اب بند کیا جائے۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے نے ہر دور کے آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بھی قربانیاں دی ہیں مگر افسوس آج ایک جمہوری حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے آئے روز کسی نہ کسی پارٹی رہنماء کو گر فتار کر لیا جاتا ہے مگر ہم ان کو بتا دیتے ہیں کہ گر فتاریاں ہمیں اپنے اصلی موقف سے ہٹا نہیں سکتیں ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فر زند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا جائے انہوں نے کہایک طرفہ احتساب کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اس ڈرامے کو اب بند کر دینا چاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء خورشید شاہ کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ نتیجہ ہے۔

جابر کیانی آف کلیال کے والد اور سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیا نی کے بھائی اکابر کیانی وفات پا گے

Ikbar Kiyani passed away in village Kalyal, UC Hothla

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جابر کیانی آف کلیال کے والد اور سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیا نی کے بھائی اکابر کیانی وفات پا گے۔ مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلیال یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی، پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحیدا حمد خان، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ رہنما ء راجہ خورشید ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، سابق کونسلر راجہ گلزار احمد، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا،پٹواری عامر محمود،نمبردار ملک فدا حسین،راجہ اسد آف عثمان پور، ن لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی، ٹھکیدار قمر عباسی، ٹھکیدار راجہ ذوالفقار علی ستی، ٹھکیدار راجہ ساجد محمود، راجہ اظہار مجید عرف زاری، پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے کی شر کت مر حوم اکابر کیانی ریٹائر DSPمجید کیانی کے بھانجے اور سیاسی وسماجی شخصیت عرفان کیانی کے کزن تھے مر حوم نے زندگی کا کافی حصہ بیر و ن ملک گزارہ اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button