DailyNewsOverseas news

Italy; New administration in Italy to relax immigration rules which is good news for migrants

اٹلی میں مقیم غیرملکیوں کے لئے خوشخبری اور خاص کر جو امیگریشن کے مسائل سے دوچار ہیں

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم(چوہدری امجد(اٹلی میں مقیم غیرملکیوں کے لئے خوشخبری اور خاص کر جو امیگریشن کے مسائل سے دوچار ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال مارچ2018 میں وجود میں آنے والی حکومت اور لیگا نارد پارٹی جس نے تقریبا غیر ملکیوں سے سارے حقوق چھینے کی ٹھان لی تھی کچھ دن پہلے لیگا نارتھ پارٹی نے اپنی ہی حکومت خود گرا دی اس امید سے کے اب اکثریت سے دوبارہ آئیں گے یہ سٹوری لمبی ہے آتے ہیں
غیرملکیوں کے مفاد کی طرف جیسا کہ اٹلی میں رہنے والے تمام لوگوں کو پتا ہے کہ لیگا ناردپارٹی کے وزیر داخلہ سالوینی نے امیگریشن قانون میں بہت سختی کر دی ہے جس میں اٹالین پاسپورٹ۔انسانی ہمدردی کی امیگریشن۔اور سمندری راستے سے یا کسی طرح سے بھی آنے والے امیگرنٹس کو اب نئے پاس ہونے والے قانون کی وجہ سے بہت مشکلات ہو گی ہیں اور مزید مشکلات میں آضافہ ہو رہا تھا
اب یہ حکومت ختم ہونے کی وجہ سے اٹلی کی فائیوسٹار اور پی ڈی موومنٹ نے مل کر حکومت بنا لی ہے جو غیر ملکیوں کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے اور ان کے منشور میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اگر ان کی حکومت آئی تو یہ سالوینی امیگریشن قانون کو تبدیل کریں گے اگر ایسا ہو گیا تو غیر ملکیوں کے لئے بہت اچھی خبر ہے اگر ایسا نہ بھی ہوا تو کم ازکم مزید مشکلات میں آضافہ نہیں ہوگا

 

Show More

Related Articles

Back to top button