DailyNewsKahuta

Kahuta; Public rally held in solidarity of Kashmiri on call of PM in Kahuta

وزیر اعظم پاکستان کی ہدائت پر ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدائت پر ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی۔ریلی کی قیادت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحیداحمد خان نے کی جبکہ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر،اے ایس پی کہوٹہ سعود خان،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ندیم الحسن،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن شاہ، پٹواری راجہ ہارون اکبر،سابق کونسلر حاجی ارشد محمود،سابق کونسلر مظہر اقبال بھٹی، پٹواری ساجد عباسی،سابق کونسلر راجہ گلزاراحمد گلزاری،سابق کونسلر یوسی نارہ چوہدری معروف حسین،سردار ایم رضا، سابق ناظم راجہ الطاف حسین،پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری عامر محمود،ایم ایس کہوٹہ میڈم ثمینہ بھٹی، محکمہ ایجوکیشن کے آفیسر شہنشاہ بابر،فوڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ،صوبیدار نصیر احمد ستی، سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، وائس چیئرمین ڈاکٹر مختار، راجہ انوار الحق،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، صوبیدار پرویز اقبال،سردار مظہر اقبال، کمال خان آف نارہ،چوہدری علی جنداران،سول ڈیفنس کے انچارج ساجدمہناس، عبد الشکور کھٹڑ،ملک منیب، افضال شمسی، راجہ جاوید سلطان، ملک اکرام سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ریلی سے پہلے ایم سی کہوٹہ کے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی سائرن بجایا گیا اور قومی اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا اس کے بعد ریلی شروع ہوئی جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی کلر چوک کہوٹہ میں اختتام پزیدہوئی جہاں پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحیداحمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصرنے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر ہمارا تھا اور ہمارا رہے گا انڈیا کی گیدیڑ بھبکی سے ہم ڈرنے والے نہیں خون کے آخری قطرئے تک ہم اپنے کشمیر ی بہنوں، بھائیوں اور بزر گوں کے لیے لڑیں گے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ آخر میں کشمیری عوام اور بلخصوص تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button