DailyNewsHeadline

London; Public rally to be taken out on 1st September against Indian brutality against innocent Kashmiri public in Indian occupied Kashmir

یکم ستمبر کو بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا

لندن۔یوکے ; یکم ستمبر کو بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ بھارت کی ہندو انتہاپسند مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بھارتی زیر قبضہ محکوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم اور مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں سے جاری کرفیو کے خلاف برٹش کشمیریوں نے یکم ستمبر 2019ء بروز اتوار کو دن کے 1mpبجے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ مقامی کمیونٹی، سکھ کمیونٹی و دیگر اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہونگے۔ بھارتی حکومت جس نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔ جبکہ نو لاکھ بھارتی فوج انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ایسے میں بھارت کی مودی سرکار پر عالمی برادری کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ کشمیریوں پر عائد پابندیاں ختم کرے۔ اس دباؤ اور احتجاجی مظاہروں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے برٹش کشمیریوں نے یکم ستمبر بروز اتوار کو دن کے ایک بجے انڈیا ہاؤس (انڈین ہائی کمیشن لندن یوکے کے باہر پُرامن طور پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ تمام محب وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ کی کال چوہدری طارق محمود (چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ یوکے) اور راجہ سکندر خان (چیئرمین گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر سپریم کونسل یوکے) و دیگر نے دی ہے۔ جبکہ پروگرام کے کوآرگنائزر راجہ شکیل حیدر ہیں۔ یکم ستمبر بروز اتوار کے احتجاجی مظاہرہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے رکھا گیا ہے۔ مظاہرہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے برطانیہ میں مقیم راہنماء و کارکنان بھی شرکت کریں گے۔

London; Public rally to be taken out on 1st September against Indian brutality against innocent Kashmiri public in Indian occupied Kashmir. All the peace loving people are asked to come and participate in the rally.


بھارت زیادہ عرصہ کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ حاجی اسلم

India will no longer be able make Kashmiri their slaves, Haji Aslam

لندن۔یوکے ; بھارت زیادہ عرصہ کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ حاجی اسلم۔ برطانیہ میں مقیم میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے برٹش کشمیری حاجی محمد اسلم چوہدری اور چوہدری محمد یٰسین نے ہمراہ ترجمان جموں کشمیر رائیٹرز فورم یوکے صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم اور جبر اب زیادہ عرصہ تک نہیں رہے گا۔ بھارت کی مودی سرکار نے تکبر اور غرور کے نشہ میں اپنے زیر قبضہ منقسم، متنازعہ اور محکوم ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے دراصل کشمیریوں کے ریاستی تشخص اور قومی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ مگر بھارت جان لے کہ وہ تمام تر ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف کشمیریوں کے جذبہئ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا۔ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔


محمود ریاض سے انکے بھتیجے کی وفات پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اظہار تعزیت

Condolences paid to Mahmood Riaz on death of his nephew

سلاؤ۔یوکے ; محمود ریاض سے انکے بھتیجے کی وفات پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اظہار تعزیت۔ کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سلاؤ میں مقیم PTIکے راہنماء محمود ریاض (سابق مسلم کانفرنس حکومت آزاد کشمیر کے وزیر و سابق ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سمندر پار نمائندے) کا جواں سال بھتیجا سہنسہ آزاد کشمیر میں رضائے الٰہی سے وفات پا گیا ہے۔ پندرہ برس کا طالب علم عارضہئ قلب میں مبتلا تھا۔ محمود ریاض کے بڑے بھائی کے بیٹے اور انکے بھتیجے کی وفات تین دن قبل بروز سموار کو ہوئی تھی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر محمود ریاض کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے انکے بھتیجے کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی گئی۔ تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں سابق میئر آف سلاؤ راجہ لطیف خان، کشمیری لیڈر پروفیسر نذیر شال، ن لیگ کے راہنماء چوہدری محمد افضل، بزنس مین اشتیاق چوہدری، چوہدری محمد صابر آف ایلڈرشاٹ، اظہر چوہان، محمد زاہد عرف زیدی، کونسلر ظفر عجائب، راجہ شوکت علی خان، راجہ ذمرد خان آف ہیمل ہمپیسٹڈ، راجہ نثار خان آف لوٹن، افتخار چوہدری، مشتاق چوہدری، چوہدری عبدالغفار، آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے راجہ ساجد خان، صحافی اورنگذیب چوہدری اور چوہدری اشتیاق آف میڈن ہیڈ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ گزشتہ دو دنوں سے محمود ریاض، محمد نسیم اور طارق شریف سے انکے بھتیجے اور ہیڈ ماسٹر عبدالرشید کے صاحبزادے اور عبید الرحمن کے چھوٹے بھائی عبدالجبار کی وفات پر افسوس اور تعزیت کرنے والوں کا ایک تانتا سا بندھا ہوا ہے۔ جن میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔


کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو کر رہے گا۔, عبدالحلیم جنجوعہ

Kashmir will be free from India, Abdul Al Haleem Janjua

لندن۔یوکے (رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری) مودی کا شکریہ جس کی حماقتوں نے مسئلہ کشمیر زندہ کر دیا۔ عبدالحلیم جنجوعہ۔ نارتھ ہمپٹن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء و بزنس مین عبدالحلیم جنجوعہ نے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست 2019ء کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر برٹش کشمیریز کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیریوں کا قتل عام بند کرو۔ کشمیر کو آزادی دو۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے۔ انڈیا میں ہندوتوا کے نام پر نازی ازم بند کرو کے سلوگن تھے۔ اس موقع پر عبدالحلیم جنجوعہ اور انکے ہمراہ اشفاق حسین، چوہدری ادریس، طارق بن یونس اور چوہدری شکیل پلے کارڈز اٹھائے سارا دن انڈیا ہاؤس کے باہر احتجاجاً کھڑے رہے جبکہ ان کے علاوہ مودی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ سکھ و دیگر کمیونٹیز کے افراد جمع تھے۔ جن کی تعداد دس ہزار سے بھی زاہد تھی۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کوئی اچھا اقدام نہیں کیا۔ مگر میں مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے کشمیریوں پر عرصہئ حیات تنگ کرکے ان میں آزادی کی تڑپ پیدا کر دی ہے۔ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو کر رہے گا۔ بھارت اب کشمیریوں کو زیادہ دیر تک اپنا غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی جانب سے کشمیریوں کے لئے دوٹوک مؤقف اختیار کرکے عالمی برادری تک پہنچانے کے عزم کو سراہا ہے۔


کمیشنر زبیر کیانی کو برطانیہ میں کشمیر ڈیسک کا انچارج بنایا جائے

Zubair Kiyani should be made in charge of Kashmir desk

سلاؤ۔یوکے ; کمیشنر زبیر کیانی کو برطانیہ میں کشمیر ڈیسک کا انچارج بنایا جائے۔ شبیر ناڑوی۔آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ ساؤتھ زون کے صدر راجہ محمد شبیر خان ناڑوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومتی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے بیرون ملک قائم اپنے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر ڈیسک پہلے بھی بنائے گئے تھے۔ مگر کشمیر پر معلومات کے فقدان اور غیر ریاستی باشندوں کی تقرری سے اسکے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے۔ اب جبکہ کشمیر ڈیسک بنائے جا رہے ہیں تو لندن برطانیہ میں ہائی کمیشن فار پاکستان میں قائک کشمیر ڈیسک کا انچارج آزاد کشمیر حکومت کے اوورسیز کمیشنر فار آزاد کشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی کو بنایا جائے۔ جو ہونہار، اعلی تعلیم یافتہ، کشمیر کازء سے لگاؤ اور تاریخ کشمیر سے رغبت رکھنے والے ایک باشعور کشمیری ہیں۔ اور وہ نہ صرف تمام برٹش کشمیریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ بلکہ عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button