AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Protest taken out by journalist in Dadyal over continuous brutality committed by Indian forces in occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا آزاد کشمیر بھر کی طرح ڈڈیال میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا آزاد کشمیر بھر کی طرح ڈڈیال میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری پریس کلب ڈڈیال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر پابندی اور تشدد کے خلاف سڑکوں پر نکل آیا اسلام گڑھ، چکسواری سمیت ڈڈیال کے صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت پاک فوج جہاد کا اعلان کریں انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے سنٹرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر 24اگست کو لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کی طرف بھرپور مارچ کریں گے اسلامی دنیا پر افسوس ہے کہ وہ اس معاملہ پر مکمل خاموش ہے انڈیا کا غرور خاک میں ملا کر دم لیں گے ہمارے دل مقبوضہ کشمیر میں بسنے واکے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں آج مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف اور ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پریس کلب ڈڈیال وقاص چوہدری، انجمن تاجراں ڈڈیال کے صدر انور لطیف ڈار، عبدالرزاق نیازی، غفور مصطفوی، نائب صدر کشمیر پریس کلب میرپور ظہور الرشید، عبدالشاہد چوہدری، عنصر محمود غزالی سی یوجے ضلع میرپور کے جنرل سیکرٹری، الیاس راجپوت صدر سی یو جے ضلع میرپور، صدر پریس کلب ڈڈیال اقبال تبسم اور دیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کلب کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال سے لون مارکیٹ خواجہ چوک تک ریلی نکالی گئی جسمیں صحافیوں سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج جہاد کا اعلان کریں انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے اسلامی دنیا پر افسوس ہے کہ وہ اس معاملہ پر مکمل خاموش ہے افواج پاکستان قدم بڑھائے ہم ان کے شانہ بشانہ جنگ لڑیں گے انڈیا میں بھی لوگ کشمیریوں کے حق میں نکلے ہیں انڈیا کا غرور خاک میں ملا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ سنٹرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر ظفیر بابا کی کال پر 24 اگست کو چکوٹھی لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کریں گے کشمیروں پر ہر طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کی خوراک پانی بجلی اور تمام ضروریات زندگی بند کر دی گئی ہے افسوس ہے کہ آج انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں ہمارے دل مقبوضہ کشمیر میں بسنے واکے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں آج مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف اور ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کشمیری اس وقت مودی کی طرف سے لگائی گئی آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں اقوام متحدہ اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو انکے حقوق دلوائیں انہوں نے کہا کہ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے واکے صحافیوں پر بھی زمین تنگ کر دی یے 2 صحافی شہید کر دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر کا روپ دھار چکا ہے مودی نے پوری ہندو قوم کو آر ایس ایس کا ممبر بنا دیا یے اسنے پوری ہندو قوم کیلے ذہنوں میں مسلمان اور اسلام دشمنی ڈال دی ہے بہت باتیں ہو چکی ہیں اب ہمیں میدان عمل میں نکلنا ہو گا مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کا موازنہ کیاجائے تو ہم ایک آزاد شہری کی طرح زندگی گزار رہے ہیں وہاں پر عام لوگوں پر ہر طرح کی پابندیاں ہیں اسکے بدلے میں یہاں ہم مکمل آزاد ہیں مقبوضہ کشمیر میں کسی نہ کسی پلیٹ فارم پر لوگوں کی قیادت کرنے والے ڈیڑھ ہزار افراد گرفتار ہیں اس کے علاوہ عام لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ہندوستان ان ہتھکنڈوں کو استعمال کر کے کشمیریوں کے اندر سے آزادی کی جدو جہد نہیں نکال سکتی کسی بھی مشکل وقت میں من و عن پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے تقسیم کشمیر فارمولہ کسی صورت کسی بھی طرف سے قبول نہیں ہے اس فارمولہ پر جس نے بھی کام کیا تو یہ یاد رکھاجائے کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی طرف ہم بھی قربانیاں دینا جانتے ہیں۔


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ بشارت اقبال کی زیرصدارت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزڈڈیال صدیق الرحمن چغتائی، چوہدری طالب حسین شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ بشارت اقبال نے کہاکہ سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کی خصوصی ہدایت ہے کہ شجرکاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے انہوں نے کہاکہ شجرکاری کے لیے پودا جات محکمہ جنگلات کے دفتر سے حاصل کیے جائیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اس میں طلباء کو بھی شریک کیا جائے اس موقع پر راجہ بشارت اقبال ڈی ای او مردانہ میرپور نے کہاکہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تحریری طور پر رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میرپور ارسال کی جائے جس میں یہ واضح کیا جائے کہ ادارہ میں کتنی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں؟انہوں نے کہاکہ سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کی خواہش ہے کہ ہمارا کشمیر سرسبز و شاداب ہو انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنے اپنے پرائمری ادارہ جات میں زیادہ سے زیادہ پودا جات لگوائیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کا انتظام بھی کریں۔


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
حسب ہدایت سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز، زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ بشارت اقبال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور تحصیل ڈڈیال انچارج صدر معلم محمد دین تبسم کی صدارت میں بھی زور و شور سے شجرکاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر کے تعلیمی اداروں کی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور میں بھی شجرکاری کی گئی ادارہ کے انچارج صدر معلم محمد دین تبسم کی راہنمائی میں سکول میں درجنوں کے حساب سے مختلف پودا جات لگائے گئے ان میں جامن، مالٹے، خربانی، لیموں، چیڑ، سفیدہ وغیرہ شامل ہیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور جملعہ سٹاف و طلباء نے بڑے جوش و خروش سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اس دوران اساتذہ طلباء کو شجرکاری کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کرتے رہے اور ساتھ ساتھ شجرکاری کے فوائد بھی بتاتے رہے، شجرکاری مہم کے اختتام پر دعائے خیر بھی کی گئی۔
بعدمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ بشارت اقبال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم میں بھی پود لگاکر شجری کاری مہم کا افتتاح کیا ان کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کے صدر معلم مرزاعبدالسلام بھی ہمراہ تھے


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ نمبر 2کے سابق امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری ظفر انور نے گزشتہ روز ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق سے ان کے چھوٹے بھائی داکٹر عبدالروف کی اچانک وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اظہار افسوس کیا محروم ایک بلند اخلاق اور ملنساز دوست اور ایک عظیم انسان تھے انکی وفات سے جو خلاپیدا ہو اوہ ایک عرصہ تک پورا نہیں ہو سکتا انہوں کہا کہ ڈاکٹر محمد اسحاق ڈڈیال کے آزاد کشمیر کے مایہ ناز صحافی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اپنے بھائی کی وفات کا دکھ برداشت کریں کی توفیق دے آمین ان کے ہمراہ چکسواری سے کارکن چوہدری ذوالفقار علی دیگر لوگ بھی انکے ہمراہ تھے بعد میں انہوں نے کہا کہ بعض لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن محسوس ہو تا ہے کہ وہ آج ہم موجود ہ ہیں


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے بانی سنٹرل کمیٹی چوہدری اعظم نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والے حمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں آئندہ آزاد خطہ میں ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گئی صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اس دھرتی کی محرومی کا ازلہ کریں گی اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر چوہدری افسر شاہد سابق وزیر اقاف نے ڈڈیال میں چوہدری اعظم کے گھر جا کر انکی خالہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ ڈڈیال میں ممتاز صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالروف کی حادثی موت پر دل غم ورنج کا اظہار کیا انہوں کہا کہ مرحوم اعلی صلاحتیوں کے مالک ہو نے کے ساتھ خاموش انسان دوست تھے اللہ تعالیٰ انہیں جنت فردوس میں جگہ عطاء کریں دیگر پسماندگان سابق کونسکر یو نین کونسل چھوچھ سہنہ کے راہنماراجہ محمد مشتاق نے بھی ڈاکٹر عبدالروف کی وفات افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ انکی وفات سے ڈڈیال ہسپتال کے ایک عظیم محنتی ملازم سے مرحوم ہو گی ہے اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء کریں آمین


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
یونین آف جنرنلسٹ کے نائب صدر حکیم طارق کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں یونین آف جنرنلسٹ آزاد کشمیر کے تمام عہدداران کو مبارک باد دی آزاد کشمیر میں شعبہ صحافت میں جو فرائض سرانجاج دے رہے آج آزاد خطہ میں مرکزی صدریو نین آف جنرنلسٹ کی سرپراستی میں ضلع میرپور کی تنظیم جس طریقہ سے قائم ہو ئی وہ قابل ستائش ہے اجلاس میں تمام عہدداران کو مبارک باد دی امید ظاہر کہ لوگ اپنے قلمی جہاد سے اپنے علاقہ کے مسائل ضرورحل کریں گے اجلاس میں حکیم طارق،ڈاکٹر محمداسحق،محمد مشتاق چغتائی،وقار بشیر ودیگر کارکنان نے ضلع میرپور کے صدر مرزامحمد نذیر جنرل سیکرٹری صغیر حسین اور دیگر یونین کی پوری ٹیم کو مبار ک باد دی

Show More

Related Articles

Back to top button