DailyNewsKahuta

India cannot suppress the freedom of Kashmiris by force

بھارت کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو بندوق کے زور پر دبا نہیں سکتا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ آصف یعقوب کیانی اورراجہ گلفراز کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو بندوق کے زور پر دبا نہیں سکتاتمام عالم اسلام کے مسلمان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بھارت نے آمرانہ اقدام اٹھا یا ہے ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک نہ تو کشمیریوں کی آواز حق کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیر پر قبضہ بر قرار کیا جا سکتا ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیر اور اس کے باسیوں کو پاکستان سے جد ا نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ آصف یعقوب کیانی اورراجہ گلفراز کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اس کا مکرہ چہرہ دنیابھر میں عیاں ہو گیا ہے کشمیر میں بھارت جس طرع نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں مسلہ کشمیرپر پاکستانی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی کھڑی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستانی عوام اپنے ان بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے ان بھائیوں کو کبھی بھی مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مودی سر کار کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم دو جسم ایک جان کی ماند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی پر وزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے نہ آئندہ دبا سکے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button