DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; A Child drowns to death at Nalah Qazian + More news from Gujar Khan

قاضیاں نالہ سریں میں علی کاظم نامی بچہ پانی میں ڈوب گیا

گوجرخاننمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ قاضیاں نالہ سریں میں علی کاظم نامی بچہ پانی میں ڈوب گیا جس کی تلاش اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے۔ جبکہ دوسرے ڈوبنے والے عتیق نامی بچے کو موقع پر موجود افراد نے بچا لیا۔

Gujar Khan; A Child identified as Ali Kazam has drowned after swimming at local Nalah in his village in Qazian, A second child was saved by local villagers.


فاطمہ جناح کالج اسلام پورہ جبر بی اے پارٹ ٹو کے شاندار نتائج

 Fatimah Jinnah college Islam purra jabber achieves top exam result

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…فاطمہ جناح کالج اسلام پورہ جبر بی اے پارٹ ٹو کے شاندار نتائج،فاطمہ جناح کالج پنجاب یونیورسٹی کے مطابق تمام طالبات فرسٹ ڈویثرن میں کامیابی حاصل کی سو فیصدر رزلٹ آنے پر اہلیان علاقہ والدین نے سکول سٹاب سمیت پرنسپل ماہر تعلیم محمد شبیر کو مبارکبا د پیش کی۔


واپڈا ٓفس بھڈانہ کے اعلامیہ کے مطابق ائیسکو روات گرڈ میں ضروری مینٹیننس

Load shedding to take place on 9th august at Wapda Bhadana due to maintenance work

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…واپڈا ٓفس بھڈانہ کے اعلامیہ کے مطابق ائیسکو روات گرڈ میں ضروری مینٹیننس کی وجہ سے مورخہ 09.08.2019 تک شیڈول کے مطابق Rural ایریا میں 6 گھنٹے اور Urbanایریا میں 4 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوگی ائیسکو سب ڈویژن آفس بھڈانہ سے ملحقہ علاقے اسلام پورہ جبر سمیت دیگر بجلی صارفین نوٹ کر لیں


بھارت کو منہ توڑ جواب دینا پڑئے گا۔,,شیخ عبدالقدوس

India needs a answer for its brutality aginst inocent people, Sheikh Abdul Qadoos

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…تحریک منہاج القرآن اسلامپورہ جبرکے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی طاقت کشمیری قوم سے حق آزادی نہیں چھین سکتی کشمیر پاکستانن کی شہ رگ ہے عالمی برادری کشمیری عوام کی نسل کشی اور بھارتی مظالم روکنے کے لیے فوری اقدامات کرئے نہتے کشمیری عوام پر کلسٹر بم حملے کرنا کہاں کی انصافی ہے انہوں نے کہا دنیاکو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا ہر پاکستانی ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گئے انہوں نے مزید کہا آج مقبوضہ کشمیر میں کسی مسلمان کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں ہمیں سفارتی محاذ کے ساتھ جنگی محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینا پڑئے گا۔


بھارت کو اب یہ غلطی مہنگی پڑے گی, شیخ محمد ابرار

India has made massive error, Sheikh M Ibrar

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محمد ابرارنے اہنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ جو کر رہا وہ دھونس، جبر، غضب، اور کالونی ازم کی ایک جدید ترین مثال ہے اپنے ہی ملک کے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ہوا میں اڑا دیا ہے اور اب دنیا کو ایک نیا آگ اور خون کا ایک نیا نظارہ دکھائیں گے،اس پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ا انہوں نے کہا بھارت کی شہریوں کی زندگیاں جہنم بنیں کی لابنگ کبھی قیام نہیں ہو گی بھارت کو اب یہ غلطی مہنگی پڑے گی بشرطیکہ کشمیری خود میدان میں آئیں اور اپنی بقا ء کے لیے قانونی جنگ لڑیں۔یہ دنیا پراپیگنڈہ کی دنیا ہے اس وقت کا سب سے موثر ہتھیار میڈیا ہے اور انٹر نیشنل میڈیا سمیت مختلف عوامی فلاحی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں کسی کو یہ ہمت نہیں ہو رہی کہ وہ کشمیریوں پر ہونے پر مظالم پر لکھیں اتنے سالوں میں کوئی اہل قلم نہیں پید ا ہوا جوکشمیریوں پر ہونے والے جبر کو آواز دے سکے انہوں نے مزید کہا بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے لئے اب آزادی کی آواز اٹھانا زیادہ آسان ہے کیونکہ اب کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کر دی ہے کشمیری اگراب آزادی کو حرز جان بنا لیں تودنیا ان کے نعرے کے ساتھ آواز اٹھائے گی پاکستان معاشی اور سفارتی طور پر بہت پیچھے رہ گیا ہے آئی ایم ایف اور بیرونی ممالک کی مدد پر اتنا زیادہ منحصر ہے کہ بھرپور شور بھی نہیں مچا سکتا۔


چوہدری وسیم عباس کے گھر اللہ نے چاند سا بیٹا عطا کیا

Ch Wasim Abbass blessed with birth of baby boy

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…جوجوز فاسٹ فوڈ بیول کے منیجر چوہدری وسیم عباس کے گھر اللہ نے چاند سا بیٹا عطا کیا ۔ وسیم عباس کو دوستاحباب اور عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد

Show More

Related Articles

Back to top button